• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام اورتقسیم میراث۔ تفسیر السراج۔ پارہ:5

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَابْتَلُوا الْيَتٰمٰى حَتّٰٓي اِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَ۝۰ۚ فَاِنْ اٰنَسْتُمْ مِّنْھُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوْٓا اِلَيْھِمْ اَمْوَالَھُمْ۝۰ۚ وَلَا تَاْكُلُوْھَآ اِسْرَافًا وَّبِدَارًا اَنْ يَّكْبَرُوْا۝۰ۭ وَمَنْ كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ۝۰ۚ وَمَنْ كَانَ فَقِيْرًا فَلْيَاْكُلْ بِالْمَعْرُوْف۝۰ۭ فَاِذَا دَفَعْتُمْ اِلَيْھِمْ اَمْوَالَھُمْ فَاَشْہِدُوْا عَلَيْھِمْ۝۰ۭ وَكَفٰى بِاللہِ حَسِيْبًا۝۶ لِلرِّجَالِ نَصِيْبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَالْاَقْرَبُوْنَ۝۰۠ وَلِلنِّسَاۗءِ نَصِيْبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَالْاَقْرَبُوْنَ مِمَّا قَلَّ مِنْہُ اَوْ كَثُرَ۝۰ۭ نَصِيْبًا مَّفْرُوْضًا۝۷
اور یتیموں کو آزماؤ۔۱؎ یہاں تک کہ وہ نکاح کی حد کو پہنچیں۔ اگرتم ان میں ہوشیاری پاؤ تو ان کے مال ان کو دے دو اور اس خوف سے کہ کہیں وہ بڑے نہ ہوجائیں، ان(مالوں) کوضرورت سے زیادہ اور جلدی سے نہ کھاؤ اورجو کفیل غنی ہو، اس کو چاہیے کہ بچتا رہے اور جو محتاج ہو تو وہ موافق دستور کے کھائے۔ پھر جب تم یتیموں کا مال انھیں دو تو ان پر گواہ مقرر کرلو اور خدا کافی ہے حساب لینے والا۔(۶)جو کچھ والدین اورناتے والے چھوڑمریں،اس میں مردوں کا حصہ ہے اور جو کچھ والدین، اور ناتے والے چھوڑ مریں اس میں عورتوں کا حصہ ہے ۔ مال تھوڑا ہو یا بہت، یہ حصہ مقرر کیا ہوا ہے۔۲؎ (۷)
۱؎ ان آیات میں بھی یتامیٰ کے ساتھ بہتر سلوک کی تعلیم دی ہے اورہدایت کی ہے کہ ان کے مال کو حتی الامکان نقصان نہ پہنچایا جائے اورا س وقت تک انھیں ان کا مال واپس نہ دیاجائے جب تک کہ وہ خود اس سے استفادہ کے قابل نہ ہوجائیں اورصاحب حیثیت امراء اگربہت کم ضروریات پر ان کا مال صرف کریں اور خود اس میں سے کچھ نہ لیں توزیادہ بہتر ہے اورجب مال دیں تو گواہ مقرر کر لیں ، تاکہ آئندہ چل کر کوئی خرابی نہ نکلے۔
اسلام اورتقسیم میراث

۲؎ نوع انسانی کے لیے اجتماعی زندگی میں ایسے روابط کی سخت ضرورت ہے جو باہمی تعاون وتوافق کے زیادہ سے زیادہ ترغیب کا باعث ہو سکیں اور جو یہ بتا سکیں کہ انسانی عائلہ کس طریق پر ایک دوسرے سے وابستہ ہے اور ان کے آپس کے تعلقات کس درجہ فطری اورطبعی ہیں۔ اسلام جو اجتماعی فلاح وسعادت کا سب سے بڑا حامی ہے، کیوں کر ایسے اہم رشتے کو فراموش کرسکتا تھا۔ اس نے سب سے پہلے باہمی انس وتعاون کی بنیاد ڈالی اورہرمسلمان کو ''وصیت'' پر آمادہ کیا۔ چنانچہ اوّل اوّل لوگ اپنے مال سے کچھ حصہ بطور ''وصیت'' کے بلا تخصیص قرابت وضع کرجاتے جو ان کے بعد ان لوگوں کو ملتا جن کے حق میں وصیت کی جاتی تھی۔ مقصد یہ تھا کہ مسلمان اس جذبۂ تعاون وتوافق کی اہمیت کو محسوس کریں۔ بعدمیں میراث کی آیتیں نازل ہوئیں۔جن میں قرابت والوں کے حصے بیان کئے گئے اور یہ اس وقت نازل ہوئیں جب فتوحات اسلامی بہت وسیع ہوگئیں اور مسلمان خاصے مال دار ہوگئے۔ جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ اسلام کے نزدیک عام انسانی تعلق زیادہ قابل اعتناء ہے ۔زمانۂ جاہلیت میں عورتیں حقوق میراث سے محروم قراردی جاتیں۔ عرب کہتے تھے ، میراث کا وہ حق دار ہے جو میدان جنگ میں قومی عزت کے لیے لڑے اور مال غنیمت جمع کرے ۔عورتیں ہرگز اس کی مستحق نہیں۔موجودہ کتب مذہبی بھی تقریباً تمام عورتوں کو حقوق میراث سے محروم رکھتی ہیں۔قرآن مجید نے بیان کیا کہ عورتیں بھی اسی طرح حق دار ہیں جس طرح مرد،اس لیے کہ فطرت نے سواجنسی عوارض ولوازم کے عورت اور مرد میں اورکوئی تقسیم جائز نہیں رکھی۔ تمام عورتیں نفس انسانیت میں مرد کے برابر ہیں، اس لیے کوئی وجہ نہیں کہ انھیں اس انسانی حق سے محروم رکھا جائے۔وہ مذاہب جو عورت کے اس طبعی وفطری حق کے حامی نہیں، وہ کس منہ سے اس کے احترام کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ اسلام کے سوا اورکسی مذہب نے مرد اور عورت کے صحیح معنوں کو نہیں سمجھا۔
حل لغات

{ نَصِیْبٌ}حصہ {مَفْرُوْضًا} مقرر ومتعین۔غیرمشکوک۔
 
Top