• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام اور حدود و تعزیرات

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
اسلام اور حدود و تعزیرات
مصنف​
مفتی جمیل احمد تھانوی
ناشر
ادارہ اشرف التحقیق جامعہ دار العلوم الاسلامیہ لاہور

تبصرہ
ساری کائنات کا خالق ،مالک اور رازق اللہ تعالی ہے۔وہی اقتدار اعلی کا بلا شرکت غیرے مالک اور انسانوں کا رب رحیم وکریم ہے۔انسانوں کے لئے قوانین حیات مقرر کرنا اسی کا اختیار کلی ہے۔اس کا قانون عدل بے گناہ افراد میں اطمینان خاطر پیدا کرتا ہے اور بڑے جرائم پر اس کی مقرر کردہ سخت سزائیں مجرموں کو ارتکاب جرم سے روکنے ،انہیں کیفر کردار تک پہنچانے اور دوسرے افراد کے لئے عبرت وموعظت کا سامان مہیا کرنے کا باعث ہیں۔اسلامی قانون عدل وانصاف کی ضمانت فراہم کرتا ہے،معاشرتی حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور عزت وحرمت کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔انسانوں اور رب کے باہمی تعلق کا تقاضا یہ ہے کہ اللہ کے قوانین کے نفاذ کے نتیجے میں زندگی میں وہ راحت،آرام اور آسائشیں پیدا ہوں جن کا قرآن حکیم میں بار بار وعدہ کیا گیا ہے۔جس نسل نے تخلیق پاکستان میں حصہ لیا ،اس کے لئے پاکستان میں اسلامی قوانین کا نفاذ ایک سہانا خوان اور جنت گم گشتہ کا حصول تھا۔،لیکن عجیب بات یہ ہے کہ اسلامی قوانین کے نفاذ کے بعد معاشرے سے فیڈ بیک ملتی ہے وہ کسی طرح حوصلہ افزاء نہیں ہے۔اس لئے اس امر پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا معاذ اللہ خدائی قوانین اپنی تاثیر کھو چکے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب " اسلام اور حدود وتعزیرات"محترم مولانا مفتی جمیل احمد تھانوی صاحب کے مقالات پر مشتمل ہے، جسے محترم مولانا خلیل احمد تھانوی صاحب نے مرتب کیا ہے۔اس کتاب میں مولف نے اسلامی حدود کی افادیت کو بیان کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ اسلامی سزاؤں کے نفاذ ہی سے احوال امت کی اصلاح ممکن ہے۔ بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ اللہ تعالی مملکت پاکستان میں اسلامی نظام کو نافذ فرمائے اور اس کے لئے راستے آسان فرمادے۔آمین(راسخ)
ڈاؤن لوڈ لنک
 
Last edited by a moderator:

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام و علیکم و رحمتہ اللہ
اس کتاب کو ڈاؤن لوڈ کیسے کیا جا سکتا ھے
محترم جناب @ابوبکر میر صاحب!
نیچے لۓ گۓ اقتباس میں ملون الفاظ پر دھیان دیں. اوپر یہی الفاظ موجود ہیں براہ کرم اس پر کلک کریں ڈاؤنلوڈ کا پیج کھل جاۓ گا.
دوسرے لفظوں میں یہ کہ کتاب کے نام پر کلک کرکے ڈاؤنلوڈ کا صفحہ کھولا جا سکتا ھے.
جزاک اللہ خیرا
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
السلام و علیکم و رحمتہ اللہ
اس کتاب کو ڈاؤن لوڈ کیسے کیا جا سکتا ھے
نیچے لۓ گۓ اقتباس میں ملون الفاظ پر دھیان دیں. اوپر یہی الفاظ موجود ہیں براہ کرم اس پر کلک کریں ڈاؤنلوڈ کا پیج کھل جاۓ گا.
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
علیحدہ سے ڈاؤن لوڈ لنک بھی لگا دیا ہے۔
جزاک اللہ خیرا
 

ابوبکر میر

مبتدی
شمولیت
دسمبر 18، 2015
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
11
محترم جناب @ابوبکر میر صاحب!
نیچے لۓ گۓ اقتباس میں ملون الفاظ پر دھیان دیں. اوپر یہی الفاظ موجود ہیں براہ کرم اس پر کلک کریں ڈاؤنلوڈ کا پیج کھل جاۓ گا.

دوسرے لفظوں میں یہ کہ کتاب کے نام پر کلک کرکے ڈاؤنلوڈ کا صفحہ کھولا جا سکتا ھے.
جزاک اللہ خیرا
جزاک اللہ خیر
بھائی
 
Top