• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پر نامعلوم افراد کا جنید جمشید پر تشدد ...

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اسلام آباد ایئر پورٹ پر نامعلوم افراد کا جنید جمشید پر تشدد ...


ویڈیو


لنک




جنید جمشید سے بدسلوکی؛ پولیس نے اسلام آباد ایئرپورٹ حکام سے سی سی ٹی وی فوٹیج مانگ لی

ویب ڈیسک اتوار 27 مارچ 2016

جنید جمشید کو گزشتہ رات بے نظیر ایئرپورٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا فوٹو: فائل
اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ رات جنید جمشید سے بدسلوکی پر پولیس نے ایئرپورٹ حکام سے سی سی ٹی وی فوٹیج مانگ لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنید جمشید نے گزشتہ رات بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی ہے۔ جنید جمشید نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ایئرپورٹ کے اندر ان پر 7 سے 8 لوگوں نے حملہ کیا اور نازیبا زبان استعمال کی، اگر ملزمان سامنے لائے گئے تو وہ حملہ کرنے والوں کو پہچان سکتے ہیں۔

دوسری جانب جنید جمشید نے واقعے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ان پر حملہ کرنے والے مسلمان تھے اس لیے وہ انہیں بد دعا بھی نہیں دے سکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات جنید جمشید کراچی سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 372 کے ذریعے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں چند افراد نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اے ایس ایف کمانڈوز نے جنید جمشید کو اپنی حفاظتی تحویل میں پولیس اسکواڈ کے ساتھ گھر روانہ کیا تھا۔

 
Last edited:
شمولیت
دسمبر 10، 2013
پیغامات
386
ری ایکشن اسکور
137
پوائنٹ
91
جنید کے ساتھ یہ سب اس لئے ہو رہا ہے کہ وہ تبلیغی جماعت والوں کے کہنے پر منبر پر بیٹھ گئے۔۔۔اور احادیث کی تشریح شروع کردی۔۔۔ حالانکہ انہیں منبر پر نہیں بیٹھنا چاہئے تھا وہ علم سے کورے تھے اس لئے زبان پھسلی جیسے اکثر تبلیغی واعظین کی پھسلتی ہے دوسری جگہ کچھ نہیں ہوتا لیکن جنید کیوں کہ سیلیبرٹی تھے اور اس کی وڈیوز بنادی جاتی تھیں اس لئے پھنس گئے ۔۔۔ اللہ تعالی تبلیغ والوں کو ہدایت دے کہ منبر پر تو کم سے کم عالم کو بٹھا دیا کرین۔ بیچارہ جنید تبلیغیوں کی پبلسٹی اسٹنٹ پورہ نہ کر سکا اور اب پوری طرح دو فرقوں کے بیچ میں پھنس گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالی اس کی مدد کرے اور اسے اس صورتحال سے نکالے ۔۔۔۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
جنید کے ساتھ یہ سب اس لئے ہو رہا ہے کہ وہ تبلیغی جماعت والوں کے کہنے پر منبر پر بیٹھ گئے۔۔۔اور احادیث کی تشریح شروع کردی۔۔۔ حالانکہ انہیں منبر پر نہیں بیٹھنا چاہئے تھا وہ علم سے کورے تھے اس لئے زبان پھسلی جیسے اکثر تبلیغی واعظین کی پھسلتی ہے دوسری جگہ کچھ نہیں ہوتا لیکن جنید کیوں کہ سیلیبرٹی تھے اور اس کی وڈیوز بنادی جاتی تھیں اس لئے پھنس گئے ۔۔۔ اللہ تعالی تبلیغ والوں کو ہدایت دے کہ منبر پر تو کم سے کم عالم کو بٹھا دیا کرین۔ بیچارہ جنید تبلیغیوں کی پبلسٹی اسٹنٹ پورہ نہ کر سکا اور اب پوری طرح دو فرقوں کے بیچ میں پھنس گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالی اس کی مدد کرے اور اسے اس صورتحال سے نکالے ۔۔۔۔
اللہ بھلا کرے آپ کا
آپ کیا مناسب بات لکھی ، شرعی علم سے تہی دست آدمی جب مسند درس و خطابت پر براجمان ہو ،تو ایسی صورت حال سامنے آنا یقینی ہے ،
کچھ بھائی جنید جمشید کی حمایت ودفاع میں اسے تبلیغیوں کی طرح کوئی بڑی اہم شخصیت بنا کر پیش فرما رہے ہیں ؛
جو سمجھ سے بالا ہے ۔
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
49
جنید کے ساتھ یہ سب اس لئے ہو رہا ہے کہ وہ
میرے بھائی ۔ اگر آپ مسلکوں جماعتوں کو ذہن سے نکال کر دیکھیں گے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اس کے ساتھ یہ اس لئے نہیں ہو رہا ۔
جیسے کہ ممتاز قادری سے متعلق جو کچھ ہو رہا ہے ۔ وہ ناموس رسالت ﷺ کی وجہ سے نہیں ہو رہا۔
ایک قرآن پاک کی آیت کا مفہوم ہے ۔
یہ منافق آپ کے پاس آکر جو کہتے ہیں کہ آپﷺ اللہ کے رسول ہیں ۔اللہ جانتا ہے کہ آپ اللہ کے رسول ہیں ۔ لیکن یہ منافق جھوٹ بولتے ہیں ۔
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
روزنامہ دنیا میں 30 مارچ کے کالم میں اس موضوع پر اچھی ’’ تلخ نوائی ‘‘ کی گئی ہے ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ہاں ہاں ! تم گستاخ رسول ہو....کے نعرے
.
آج صبح اٹھا تو اخبار میں جنید جمشید پر ہونے والے تشدد کی خبر ملی...افسوس ہوا .... جہالت کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں ...یہ امریکہ کے ٹیری جونز سے لے کر اندرون بھاٹی تک یکساں پھیلی ہوئی ہیں...جنید جمشید پر جب گستاخی کے الزام لگے تو تب بھی ہم نے لکھا تھا کہ اس واقعے کو اچھالنے کے پیچھے حب رسول سے زیادہ "مسلکی تعصب" زیادہ متحرک ہے....جو بندہ قران پڑھتا ہے ،نماز پنج وقتہ کا اہتمام کرتا ہے ..اس کو گستاخ رسول کہنا ...شائد دنیا کی گھٹیا ترین حرکت ہے...اس کے ذمہ داران وہ جاہل مولوی ہیں جنہوں نے ان دنوں پاکستان کے درودیوار پر جنید کے خلاف اشتہار بازی کی تھی ...مجھ کو یاد ہے کہ ان دنوں علی ہجویری کے دربار کے نواح میں جنید جمشید کے خلاف "گستاخی رسول" کے اشتہار لگے ہووے تھے...اور میں سوچ رہا تھا کہ ان مولویوں کا ضمیرکیا بالکل ہی مر گیا کہ اپنے مسلکی تعصب کی جلا کے واسطے ان کو رسول کی ذات گرامی کو استمعال کرتے بھی حیاء نہیں آتی....؟
خوف خدائے پاک دلوں سے نکل گیا
آنکھوں سے شرم سرور کون ومکان گئی
...اصل مجرم یہ ہیں...افسوس اس بات کا ہے کہ اس "ذہنی فکر " کے حاملین میں اب دور دور تک کوئی شاہ نورانی ، اور عبدالستار نیازی جیسا صاحب فکر نظر نہیں آتا ..جو ان کو سمجھا سکے...اب یہ طبقہ کوکب نورانیوں اور خادم حسینوں جیسے "علماء" کی فکری جاگیر بن چکا کہ جو برسر منبر گالیاں بھی دیتے اور دوسرے تمام طبقات کو گستاخ رسول قرار دیتے ہیں...اور ہاں اگر کوئی سمجھتا ہے کہ یہ "حب رسول" کے شدید "غلبے" میں ایسا کرتے ہیں تو وہ غلط فہمی میں مبتلا ہے...میرا صرف اتنا سوال ہے کہ پچھلے دنوں "حب رسول" کی تقریب میں جس پیر صاحب نے کھلی گالیاں دیں ان کو کیا اسوہ رسول کا نہیں معلوم کہ نبی نے تو کبھی ابوجہل کو بھی گالی نہیں دی ؟....

انتہا پسندی کو اس حد تک بڑھا کر یہ لوگ معاشرے کا حسن ہی تباہ نہیں کر رہے ، اپنے عوام سے بھی دشمنی کر رہے ہیں....جو لوگ جنید کو مار رہے تھے وہ یا رسول اللہ کے نعرے بلند کر رہے تھے....اگر جنید وہاں قتل ہو جاتا تو مولویوں کا ایک اور ممتاز قادری بن جاتا...لیکن ہم سوال کریں گے کہ اگر وہابی اور دیوبندی گستاخ ہیں تو ماضی میں ان کے ساتھ آپ لوگ مذہبی اتحاد تک بناتے رہے ہیں تب پھر آپ کیا ہووے ؟....میرا اس قبیل کے مولویوں کو یہ مشورہ ہے کہ آپ کی روٹی روزی کے اور بھی بہت ذرائع ہیں...آپ کو پتہ ہے کہ آپ کبھی بھوکے نہیں مریں گے ...آپ تو اربوں روپے شادیوں پر لٹانے کے اہل ہیں...آپ کے مریدین آپ پر زر. زمین،...... سب لٹانے کو ہمہ وقت تیار رہتے ہیں....لیکن اسلام پر تھوڑا ترس کریں...اس کا مذاق نہ بنائیں....میں جانتا ہوں کہ جنید جمشید پر تشدد کی خبر سن کے یہ مولوی گھروں میں خوب قہقہے لگا رہے ہوں گے احساس فتح مندی سے سرشار ہوں گے... اور وہیں ان کو یہ بھی معلوم ہے کہ اس سے اسلام کا چہرہ داغدار ہو رہا ہے......مگر ان کا ضمیر ان کے دل و دماغ میں نہیں ...ان کے پیٹ میں بستا ہے......

اور ذرا رک کے ان احباب کو دعوت غور فکر ہے کہ جو ممتاز قادری والے معاملے پر ہم سے اختلاف رکھتے ہیں کہ جب ہم کہتے ہیں کہ فرد کو کوئی حق نہیں کہ وہ قانون ہاتھ میں لے ... کسی کو گستاخ قرار دے اور خود ہی قتل کر دے...اور غازی بن جائے...کیا کہتے ہیں... اب وہ ارباب علم و فضل.؟...کہ جس دن کو ہم روتے تھے وہ اب آ گیا

....کہ ان کا "اجتہاد" تو اب علم کی بجائے الم بننے کو ہے


............................ابو بکر قدوسی
 
Top