• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام مخالف فلم کی سختی سے مذمت

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
امريکی حکومت اسلام مخالف فلم کی سختی سے مذمت کرتی ہے
جناب عالی ، اپنی حکومت سے کہئے کہ خالی خولی مذمتی بیانات جاری نہ کرے ، عملی کام بھی کر دکھائے۔ یوٹیوب سے اس فلم کو ہٹانا کیا آپ کی حکومت کے دائرہ کار سے باہر کی بات ہے؟
حضور آپ لوگ تو ذرا سی" خلاف انسانی" (بقول خود آپ کے) حرکت پر لیبیا ، افغانستان ، عراق ، یمن ، مصر وغیرہ وغیرہ دھڑلے سے پہنچ جاتے ہیں تو یوٹیوب جیسی معمولی سائیٹ سے ایک تنازع ہٹانے میں آپ کو کیا پریشانی لاحق ہے؟
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
امریکہ ہی کی سرپرستی میں ایسی فلمیں بنتی ہے ، پھر مذمت کیا معنی رکھتا ہے ۔
اگرامریکہ ان حرکتوں کو مذموم سمجھتا ہے تو ایساکرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کرتا ؟؟
 
کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995

امريکی حکومت اسلام مخالف فلم کی سختی سے مذمت کرتی ہے

واہ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ
ختم کرو یہ سب ڈرامہ گوئیاں۔ اس طرح کی خبیث حرکتیں تمہاری ہی نگرانی میں وقوع پذیر ہوتی ہیں اور پھر منہ بند کروانے کے لیے بیان بازی بھی شروع ہوگئی۔؟ اگر مذمت کرنا ہی تھی تو پھر یہ فلم بننے کیوں دی؟ اور اگر خباثت و گند نکال ہی دیا تھا تو اس گند کو پھیلانےمیں کیا حکمت کار فرماں تھی ؟ اب یہ مت کہنا کہ امریکی حکومت اس گند سے لاعلم تھی۔
اب جب مسلمانوں کی طرف سے بڑھتے احتجاجات کو دیکھا تو یوں پلٹ گئے ؟ کفار میرے آقاﷺ کی توہین کرنے کےلیے کم ہیں جو تم لوگ مسلمانیت کا لیبل پیشانی پہ چسپاں کیے چند ٹکوں کے عوض ان کی توہین آمیز حرکتوں کی صفائی پیش کرتے پھر رہے ہو؟
ہماری دعا ہے کہ رب کریم ایسے لوگوں کو ہدایت دے یا غرق کردے۔آمین
 
ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332

ثمّ امین
 
tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
امريکی حکومت کی اسلام خلاف فلم پر سخت مذمت

امريکی حکومت کی اسلام خلاف فلم پر سخت مذمت

فورم پر کچھ ارکان اس غلط سوچ پر يقين رکھتے ہے کہ امریکہ اس فلم کے لئے ذمہ دار ہے جس نے مسلم دنیا میں کافی غم وغصہ کو جنم دیا ہے۔ ميں يہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امریکی سینئر بشمول امريکی صدر اور وزير خارجہ نے اس اسلام خلاف فلم کی سختی سے مذمت کی ہے۔

جو ممبران اس بات پر بضد ہيں کہ مسلم ممالک ميں بے چينی اور تشدد کی فضا امريکہ کے ليے کسی بھی طرح سودمند ہے وہ يہ نظرانداز کر رہے ہيں کہ تمام تر دھمکيوں اور حملوں کا محور امريکی سفارت خانے، قونصل خانے اور مختلف ممالک ميں تعنيات امريکی سفارتی عملہ ہی ہے۔ میں اس عجیب نظريہ اور سوچ کو سمجھنے سے قاصر ہوں کہ امریکی حکومت جان بوجھ کر اسطرح فلم بنانے کی سرپرستی کرسکتی ہے جس سے مسلم دنیاميں تباہی کی فضا جنم لے سکے۔ امریکی حکومت کيوں کسی ايسے چيز کی حمایت کريگی جو براہ راست سفارتخانوں، سینئر سطح کے سفارت کاروں اورعام امريکی شہريوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

امريکی حکومت کی جانب سے ان آئينی حدود کی وضاحت اور آزادی راۓ کے اظہار کا ذکر جو امريکہ ميں رہنے والے شہريوں کا حاصل ہے اس بات کی غمازی نہيں کرتا کہ ہم کسی بھی زاويے سے اس مواد کی حمايت، تائيد يا پشت پناہی کر رہے ہيں جو موجودہ صورت حال کا سبب بنا ہے۔ بلکہ حقيقت يہ ہے کہ وزير خارجہ ہيلری کلنٹن نے اپنے بيان ميں اس فلم کو "نفرت انگيز" اور "قابل مذمت" قرار ديا ہے۔ صرف يہی نہيں بلکہ انھوں نے تو يہ تک کہا کہ " يہ انتہائ سنکی پن سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ جس کا مقصد اعلی وارفع مذہب کی تحقير کرنا اور اشتعال اور تشدد پر اکسانا ہے"۔

امريکی حکومت کے تمام اعلی عہديداروں کی جانب سے اس ايشو کے حوالے سے واضح بيانات امريکی شہريوں، سول سوسائٹی کے نمانيدگان اور تعليمی ميدان ميں سرکردہ قائدين کی اکثريت کے خيالات کی غمازی کرتے ہيں، جو اس بات پرتو پختہ يقين رکھتے ہيں کہ افراد کواپنی راۓ کے اظہار کا حق حاصل ہے ليکن اس بات کو بھی مانتے ہيں کہ امريکہ ميں بسنے والے مسلمانوں سميت دنيا بھر ميں کئ بلين مسلمانوں کے جذبات اور مذہبی احساسات کو زک پہنچانے کے ليے کيا جانے والا کوئ بھی اقدام قابل نفرت ہے اور اس کی مذمت کی جانی چاہيے۔

ليکن اس کا يہ مطلب ہرگز نہيں ہے کہ طيش ميں آۓ ہوۓ افراد اور احتجاج کے نام پر مظاہرين کو اس بات کا حق حاصل ہو گيا ہے کہ وہ بے گناہ شہريوں کو ہلاک کر ديں جن ميں بيرون ممالک کے تعنيات سفير بھی شامل ہيں۔

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
USUrduDigitalOutreach - Washington, DC - Community | Facebook
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
واہ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ
ختم کرو یہ سب ڈرامہ گوئیاں۔ اس طرح کی خبیث حرکتیں تمہاری ہی نگرانی میں وقوع پذیر ہوتی ہیں اور پھر منہ بند کروانے کے لیے بیان بازی بھی شروع ہوگئی۔؟ اگر مذمت کرنا ہی تھی تو پھر یہ فلم بننے کیوں دی؟ اور اگر خباثت و گند نکال ہی دیا تھا تو اس گند کو پھیلانےمیں کیا حکمت کار فرماں تھی ؟ اب یہ مت کہنا کہ امریکی حکومت اس گند سے لاعلم تھی۔
اب جب مسلمانوں کی طرف سے بڑھتے احتجاجات کو دیکھا تو یوں پلٹ گئے ؟ کفار میرے آقاﷺ کی توہین کرنے کےلیے کم ہیں جو تم لوگ مسلمانیت کا لیبل پیشانی پہ چسپاں کیے چند ٹکوں کے عوض ان کی توہین آمیز حرکتوں کی صفائی پیش کرتے پھر رہے ہو؟
ہماری دعا ہے کہ رب کریم ایسے لوگوں کو ہدایت دے یا غرق کردے۔آمین
آمین
بھائی ان لوگوں کا معاملہ ایسا ہے:
فَاِنَّهَا لَا تَعْمَى الْاَبْصَارُ وَلٰكِنْ تَعْمَى الْقُلُوْبُ الَّتِيْ فِي الصُّدُوْرِ 46؀
ترجمہ: پس بات یہ ہے کہ صرف آنکھیں ہی اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل اندھے ہو جاتے ہیں جو سینوں میں ہیں (سورۃ الحج،آیت46)
 
باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
جناب محترم ، آپ کے دوسرے مراسلے کا میں نے سنجیدگی اور باریک بینی سے دو بار مطالعہ کیا ، لیکن ۔۔۔۔ افسوس کہ میرے اٹھائے گئے سوال کا کوئی ادنیٰ سا جواب یا ہلکا سا اشارہ بھی اس میں قطعاً موجود نہیں ۔۔۔ دوبارہ عرض کرتا ہوں :
امریکی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی (بقول خود آپ کے) پر سریع الحرکت فوج کے ساتھ لیبیا ، افغانستان ، عراق ، یمن ، مصر وغیرہ وغیرہ جیسے مسلم ممالک میں پلک جھپکتے پہنچ جاتی ہے اور "تنازع" کے خلاف مورچہ سنبھال لیتی ہے ۔۔۔۔ لیکن دنیا بھر کے مسلم ممالک میں جب آپ ہی کے ملک کے کسی باشندے کی جانب سے کوئی "تنازع" پھیلے تو ڈیسک پر بیٹھے مذمتی بیانات کیوں جاری ہوتے ہیں؟ عملی قدم کیوں نہیں اٹھایا جاتا؟ کیا یہ دوغلی پالیسی امریکہ کے اصولوں میں شامل امر ہے؟؟
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155

امريکی حکومت کی جانب سے ان آئينی حدود کی وضاحت اور آزادی راۓ کے اظہار کا ذکر جو امريکہ ميں رہنے والے شہريوں کا حاصل ہے اس بات کی غمازی نہيں کرتا کہ ہم کسی بھی زاويے سے اس مواد کی حمايت، تائيد يا پشت پناہی کر رہے ہيں جو موجودہ صورت حال کا سبب بنا ہے۔ بلکہ حقيقت يہ ہے کہ وزير خارجہ ہيلری کلنٹن نے اپنے بيان ميں اس فلم کو "نفرت انگيز" اور "قابل مذمت" قرار ديا ہے۔ صرف يہی نہيں بلکہ انھوں نے تو يہ تک کہا کہ " يہ انتہائ سنکی پن سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ جس کا مقصد اعلی وارفع مذہب کی تحقير کرنا اور اشتعال اور تشدد پر اکسانا ہے"۔

میں نے پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہہ رہا ہوں کہ
حافظ سعید صاحب نے اپنی کتاب "تفسیر سورۃ التوبہ" میں درست تبصرہ کیا ہے۔
 
Top