• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام میں جبر نہیں۔ تفسیر السراج۔ پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
لَآ اِكْرَاہَ فِي الدِّيْنِ۝۰ۣۙ قَدْ تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ۝۰ۚ فَمَنْ يَّكْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ وَيُؤْمِنْۢ بِاللہِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَۃِ الْوُثْقٰى۝۰ۤ لَاانْفِصَامَ لَہَا۝۰ۭ وَاللہُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ۝۲۵۶ اَللہُ وَلِيُّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا۝۰ۙ يُخْرِجُہُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ۝۰ۥۭ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَوْلِيُٰۗٔھُمُ الطَّاغُوْتُ۝۰ۙ يُخْرِجُوْنَھُمْ مِّنَ النُّوْرِ اِلَى الظُّلُمٰتِ۝۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ۝۰ۚ ھُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ۝۲۵۷ۧ
دین میں زبردستی نہیں ہے ۔ ہدایت اور گمراہی ظاہر ہوچکی ہیں۔ سو جس نے طاغوت(یعنی بتوں یا شیاطین) کا انکار کیا اور اللہ پر ایمان لایا، اس نے مضبوط حلقہ پکڑلیا جو کبھی نہ ٹوٹے گا اور اللہ سنتا جانتا ہے ۔۱؎(۲۵۶)خدا ایمان داروں کا دوست ہے ، وہ ان کو تاریکیوں سے روشنی میں لاتا ہے ۲؎ ا ور جو کافر ہیں، ان کے دوست شیاطین ہیں، وہ ان کو روشنی سے تاریکیوں میں لے جاتے ہیں۔ وہی دوزخی ہیں۔ وہ دوزخ میں ہمیشہ رہیں گے۔(۲۵۷)
اسلام میں جبر نہیں
۱؎ ان آیات میں بتایا ہے کہ اسلام حقائق وبراہین کی حیثیت سے اس درجہ واضح وبین ہے کہ ہرسلیم الفطرت انسان اسے قبول کرے گا اور اس کی صداقت پر ایمان لائے گا، اس لیے جبر واکراہ کی قطعاً کوئی حاجت نہیں۔ وہ لوگ جو اسلام پر تلوار کے زور سے پھیلنے کا الزام لگاتے ہیں۔ اس آیت پرغور کریں کہ قرآن حکیم کس فصاحت سے اعلان کرتا ہے کہ دین ومذہب کے بارے میں کسی جبر کی احتیاج نہیں۔اسلام بجائے خود اتنا روشن، اتنا سچا اور اتنا مدلل مذہب ہے کہ بجز طاغوت پرست لوگوں کے کوئی اس کا انکار نہیں کرسکتا۔ اسلام اللہ تک پہنچانے کا وہ مضبوط وسیلہ ہے جو تشکیک وارتیاب کے حملوں سے ٹوٹتا نہیں مگراسے قبول وہی کرتا ہے جو اللہ پر ایمان رکھے اورطاغوت سے انکار کرے۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
مسلمان روشنی میں کافر تاریکی میں
۲؎ اللہ تعالیٰ کی نصرتیں،اعانتیں اور تائیدیں صرف مسلمانوں کے شامل حال رہتی ہیں۔ کفر اس سے محروم ہے ۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو کفر وشرک کی تاریکی سے نکالتا ہے اورایمان وبصیرت کی روشنی میں داخل کرتا ہے مگر وہ لوگ جو خدا کے دوست نہیں ہیں۔جنہیں طاغوت کے دوست نہیں ہیں۔جنہیں طاغوت سے محبت ہے ، وہ ہروقت تاریکی اور ظلمت میں ٹامک ٹوئیاں مارتے ہیں۔
 
Top