• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس شخص کی فضیلت جس نے اپنے کم سن بچے کی موت پر صبر کیا :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اس شخص کی فضیلت جس نے اپنے کم سن بچے کی موت پر صبر کیا :


11951413_10153671430443982_2823014404011024902_n (1).jpg
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
944855_951411598260443_1871989200719352341_n (1).jpg


دل کے ٹکڑے کو لے لیا؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب کسی کا بچہ فوت ہو جاتا ہے تواللہ تعالی فرشتوں سے فرماتا ہے کہ تم نے میرے بندے کے بچے کی روح نکال لی (حالانکہ وہ اللہ تو سب جانتا ہے) ، فرشتے عرض کرتے ہیں کہ نکال لی ، پھر ارشاد ہوتا ہے کہ تم نے اس (والدین) کے دل کے ٹکڑے (پھل) کو لے لیا ، فرشتے عرض کرتے ہیں لے لیا ، ارشاد ہوتا ہے کہ پھر میرے بندے نے اس پر کیا کہا ؟ فرشتے کہتے ہیں اِس نے آپ کی حمد کی اور (إنا لله وإنا إليه راجعون) پڑھا ، اللہ فرماتا ہے کہ اس کے بدلے میرے بندے کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دو اور اس کا نام بیت الحمد (تعریف کا گھر) رکھو

--------------------------------------------------

(سنن الترمذي : 1021 (حسن) ، ،
الترغيب والترهيب : 4/257 ، ، 3/123 ، ،
تخريج مشكاة المصابيح : 2/230 ، ، 1677 ، ،
صحيح الجامع : 795 ، ،
صحيح الترغيب : 2012 ، ، 3491 (حسن لغيره) ، ،
السلسلة الصحيحة : 1408 ، ،
صحيح ابن حبان : 2948)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
5682_951382948263308_4101570573090396623_n.jpg


ماں کو جنت لے جائے گا

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اُس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، جو بچہ اپنی والدہ کے پیٹ میں (روح پھونکے جانے سے پہلے ) ہی ساقط (ختم ، ضائع) ہو گیا ، اورا گر اُس کی والدہ صبر کرتے ہوئے اپنے اِس بچے پر ثواب کی امید رکھے تو وہ بچہ بھی اپنی والدہ کو نال (ناف سے ملا ہوا ، ایک حصہ) سے پکڑ کر جنت میں لے جائے گا

(مفہوم فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)

--------------------------------------------------------
(سنن ابن ماجه : 1609 ، ، الترغيب والترهيب : 3/122 ، ،
صحيح الترغيب : 2008 (صحيح لغيره) ، ، المتجر الرابح : 99 ، ،
صحيح الجامع : 7064 (حسن))
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
10340163_951341204934149_1814690966643376065_n.jpg


ہاں ، ، یہ سب کے لئے ہے

قرة بن إياس المزني رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص اپنے بیٹے کو لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا کرتا تھا ، (ایک مرتبہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ کیا تم اپنے بیٹے سے محبت کرتے ہو؟ اس نے عرض کی جی ہاں اور (دعا بھی دی) کہ اللہ تعالی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت فرمائے کہ جس طرح میں اس سے محبت کرتا ہوں (پھر کچھ عرصہ تک) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان (دونوں) کو (حاضر) نہ دیکھا ، تو صحابہ کرام سے پوچھا کہ فلاں شخص کے بیٹے کا کیا بنا ؟عرض کی گئی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، اس کی تو وفات ہو گئی ، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے والد سے (ملنے پر) ارشاد فرمایا کہ کیا تمہیں یہ پسند نہیں کہ تم (بروز قیامت) جنت کے دروازے پر جاؤ اور اپنے بیٹے کو اپنا انتظار کرتے ہوئے پاؤ ؟ (یہ سن کر) ایک شخص نے عرض کی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا یہ خوشخبری صرف اِسی (والد) کے لئے خاص ہے یا ہم سب (مسلمانوں) کے لئے ہے ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ (خوشخبری) سب (مسلمانوں) کے لئے ہے

----------------------------------------------------

(الترغيب والترهيب : 3/122 ، ، المتجر الرابح : 98 ، ،
تخريج مشكاة المصابيح للألباني : 1697 (إسناده صحيح))
 
Top