• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس شعر کے بارے آپ کی رائے

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم

واہ کیا شان محمدکو عطا کی رب نے
جو وسعتیں اس کو ملی نہ کسی اور کو دی رب نے

صلی اللہ علیہ وسلم

اس شعر میں انبیاء علیہ السلام میں تفریق کا پہلو تو نہیں
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
انبیائے کرام﷩ کے درمیان تفریق نہ کرنا ہمارے (امتیوں) کے حوالے سے ہے، کہ چھوٹوں کو بڑوں کے متعلق فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہونا چاہئے۔ فرمانِ باری کے مطابق ہمارا فریضہ ہے کہ ہم اقرار کریں:
﴿ لا نفرق بين أحد من رسله ﴾ ۔۔۔ البقرة، ﴿ لا نفرق بين أحد من رسله ﴾ ۔۔۔ البقرة، آل عمران
بعض علماء نے ان پر ایمان لانے کے حوالے سے تفریق نہ کرنا مراد لیا ہے۔

جہاں اللہ رب العٰلمین کا معاملہ ہے کہ انہوں نے انبیائے کرام﷩ کے مابین درجات میں فرق رکھا ہے:
تلك الرسول فضلنا بعضهم على بعض منهم من كلم الله ورفع بعضهم درجات ۔۔۔ البقرة
جسے تعلیم وتعلم کے درمیان تو ڈسکس کیا جا سکتا ہے۔ ویسے عوامی مجلسوں میں اس سے گریز کرنا ہی بہتر ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم!
 
Top