• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس فورم پر کفار کو مسلمانوں کے باہمی معاملات میں مداخلت کا حق کس دلیل کے تحت دیا گیا ہے؟

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
میں فورم انتظامیہ سے جاننا چاہوں گا کہ اس فورم پر امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ڈیجیٹل آؤٹ ریج نامی ٹیم کو مسلمانوں کے معاملات میں رائے زنی و تبادلہ خیال کا حق کیوں دیا گیا ہے ؟ کیا کفار کو اس طرح کا حق دینا شرعاََ جائز ہے ؟ اگر ہے تو براہِ کرم اس کی دلائل قرآن و سنت سے پیش کردیں۔
یاد رہے کفار سے مکالمہ اور بات ہے اور کفار کو مسلمانوں کے باہمی معاملات میں کلام کے اختیار دینا اور بات ہے۔

نیز فورم کے دیگر اراکین سے بھی درخواست کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور اگر وہ اس بات سے متفق ہیں کہ کفار کی کسی بھی ٹیم کو مسلمانوں کے معاملات میں رائے زنی و مداخلت کا اختیار نہیں تو پھر فورم انتظامیہ کو ایسی ٹیموں کی رکنیت ختم کرنے کے لیئے زور دیں۔
@خضر حیات ، @عبدہ، @مون لائیٹ آفریدی ، @مشکٰوۃ ، @اشماریہ ، @ضدی ، @حافظ اختر علی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ سے چند ایک گزارشات ہیں ان پر غور فرمائیں اور وضاحت کریں:
امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ڈیجیٹل آؤٹ ریج نامی ٹیم
یہ کیا ہے ؟اور آپ کا اشارہ کس طرف ہے؟
یاد رہے کفار سے مکالمہ اور بات ہے اور کفار کو مسلمانوں کے باہمی معاملات میں کلام کے اختیار دینا اور بات ہے
اپنی کلام کے اس حصے کی مزید وضاحت فرما دیں تاکہ بات کی جا سکے۔
اور سب سے آخر میں گزارش یہ ہے کہ اگر آپ کسی مخصوص فرد کی طرف اشارہ کر رہے ہیں تو اس حوالے سے جواب یہی بنتا ہے کہ :
  • کسی خاص فرد کو کسی ایسی غلطی پر بین کیا جاسکتا ہے جو فورم کی اتفاقی پالیسیوں کے خلاف ہو
  • محض نظریات کی بنیاد پر اگر بین کیا جائے تو اختلاف رائے کو سننا اور برداشت کرنا کس معنی میں ہو گا؟
  • بطور مثال کچھ چیزیں پیش کریں جن پر غور کر کے کوئی انتظامی قدم اٹھایا جا سکتا ہو
امید ہے کہ بات واضح ہو گئی ہو گی۔ان شاء اللہ
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
اور کس کس کو نہیں معلوم اُس "امریکی" کا۔۔۔۔۔سارے لکھ دیں پھر مجرم کو باضابطہ طور پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔۔۔ابتسامہ
 
شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
63
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ سے چند ایک گزارشات ہیں ان پر غور فرمائیں اور وضاحت کریں:
امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ڈیجیٹل آؤٹ ریچ نامی ٹیم
یہ کیا ہے ؟اور آپ کا اشارہ کس طرف ہے؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ ہی کے اس فورم پر ایک رکن tashfin28 نامی ہے۔ جس کا دعویٰ ہے کہ وہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم کا حصہ ہے۔ یہ ٹیم امریکی کی دہشت گردی کے خلاف جنگ( جو کہ بلا شک و شبہ عالمِ اسلام کے خلاف شروع کردہ صلیبی صہیونی جنگ ہے) کا حصہ ہے۔ اور اس کا مقصد مجاہدین کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا اور عام عوام کے ذہنوں میں اس جنگ کے حوالے سے تشکیک کے بیج بونا ہے۔ تاکہ اس امت کو اس کے ان بیٹوں کے متعلق گمراہ کیا جاسکے جو درحقیقت اس صلیبی صہیونی اتحاد کے سامنے اس امت کی فرنٹ لائن ہیں اور اس امت کو اس کا کھویا ہوا وقار دوبارہ دلوانے کے لیئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔
اس فورم کے ٹائٹل بینر پر فورم کا تعارف کچھ یوں درج ہے۔
محدث فورم۔ کتاب و سنت کی روشنی میں فہم سلف کے مطابق آزادانہ بحث و تحقیق کا حامی دعوتی و علمی فورم
اب ظاہر ہے کہ یہاں آزادانہ سے مراد رائے کی وہ آزادی ہرگز نہیں ہے جو امریکہ و مغرب میں رائج ہے بلکہ وہ آزادی ہے جو کتاب و سنت کی روشنی میں ہو۔ یہاں ہر قسم کے موضوعات زیر بحث آتے ہیں چاہے وہ عقیدہ سے متعلق ہوں یا فروعی ہوں۔ میرا سوال کا تعلق عقیدہ الولا والبرا سے ہے۔ یعنی اللہ کے لیئے دوستی اور اللہ کے لیئے دشمنی۔ کیا اس عقیدہ کے تحت ہم امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم تمھیں اس فورم پر اپنی جنگ کا پروپیگنڈہ کرنے کی اجازت نہیں دےسکتے اور جو کچھ ہمارے ملک میں ہو رہا ہے وہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے۔ گو امریکی ایجنٹ بین ہونے کے بعد دوسرے نام سے شناخت چھپا کر دوبارہ فورم میں آسکتے ہیں۔ مگر ان کو یہ پیغام تو ضرور جائے گا کہ پاکستانی عوام امریکیوں اور ان کی اس جنگ کے متعلق کیا موقف رکھتے ہیں اور یقیناََ اس سے ان کے حوصلے بھی پست ہوں گے کہ تیرہ برس ہر قسم کا مال و متاع اور ہر پروپیگنڈہ اپنانے کے باوجود وہ مسلمانوں کے دلوں سے قرآن کا دیا ہوا سبق نہیں نکال سکے کہ "یہودو نصاریٰ ہرگز تمہارے دوست نہیں ہو سکتے" ۔
کیا یہ حیرت کی بات نہیں کہ وہ اسلام کے خلاف جنگ میں پروپیگنڈہ کے لیئے اسلامی فورمز کو کھلم کھلا استعمال کریں اور ہم میں ان کو یہ کہنے کی جرات بھی نہ ہو تمہاری جنگ اسلام کے خلاف ہے اور تم ہمارے ہزاروں بہنوں اور بھائیوں اور معصوم بچوں کے قاتل ہو ؟ تمھارے لیئے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں۔
کیا یہ حیرت کی بات نہیں فورم کی اتفاقی پالیسوں کی خلاف ورزی کرنے والا تو بین ہو جائے مگر پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے والے بین نہ ہوں۔
مشرف کے اختیار میں جو کچھ تھا اس نےکفار کو اسے مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دی تو پورے عالم اسلام میں مبغوض اور مطعون ٹھہرا۔اب ہمیں تو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ جو کچھ ہمارے اختیار میں کم از کم وہ تو کفار اسلام کے خلاف نہ استعمال کرنے پائیں۔

شاید آپ کا خیال ہوگا کہ ایسا کرنے سے کہیں آپ کے فورم ہی پر پابندی نہ لگ جائے اور آپ کو بھی انتہا پسندی کی سند نہ عطا ہوجائے۔
بہرحال یہ فیصلہ کرنا آپ کا کام ہے کہ اس ضمن میں آپ کو کیا کرنا ہے۔ میں نے تو یہ سوال اُٹھایا تھا کہ کفار اور ان کے ایجنٹ (اگر آپ تسلیم کریں کہ امریکہ کافر ہے ) کو مسلمانوں کے معاملات میں رائے زنی کا حق کس دلیل کے تحت دیا گیا ہے کیا شرعاََ ایسا کرنا جائز ہے کہ حربی کفار کو دورانِ جنگ عام مسلمانوں کے درمیان جنگ سے متعلق پروپیگنڈہ کرنے کی اجازت دی جائے ؟

تو اس ضمن میں ابھی تک کوئی شرعی دلیل تو نہیں دی گئی۔ البتہ عذر یا کچھ فوائد ضرور بیان کیئے گئے ہیں۔
 
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
شکر ہے آپ کو دنیا میں کفار بھی نظر آئے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
جزاکم اللہ خیرا ۔ عبداللہ عزام بھائی ایک اہم بات کی طرف توجہ دلائی ہے آپ نے ۔
بات شروع ہوئی ہے تو یقینا مختلف آراء سامنے آنے سے معاملے کی نوعیت کافی حد تک واضح ہو جائے گی۔
بہر صورت ابھی تک مجھے بھی ایسا کوئی نکتہ سمجھ نہیں آیا جس سے کسی رکن کو فورم پر بین کرنا چاہیے ۔
بلکہ فائدہ ہی محسوس ہوا کہ کسی کے غلط نظریات کی تردید کے لیے ہمیں کہیں اور جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ۔ واللہ اعلم۔
 

متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
عزام صاحب سے پہلے یہ پوچھ لیا جائے کہ ان کے نذدیک کون کون سے فرقے مسلمان ہیں۔
 
شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
63
عزام صاحب سے پہلے یہ پوچھ لیا جائے کہ ان کے نذدیک کون کون سے فرقے مسلمان ہیں۔
وَعِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلَامًا
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

میں بھی دیگر بھائیوں کے ساتھ متفق ہوں کہ ہمیں تاشقین کو پوسٹ کرنے کی اجازت دینی چاہیے اور ساتھ ہی اسکا رد کردینا چاہیے تاکہ اسے احساس ہو کہ انکا یہ جھوٹا پروپیگنڈہ مسلمانوں کو قطعاً متاثر نہیں کررہا۔ میں صرف محدث فورم پر ہی نہیں بلکہ دوسرے فورمز پر بھی جب بھی مجھے موقع ملتا ہے میں اسکا رد ضرور کرتا ہوں۔
 
Top