• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس په تبصره بھی کرين۔۔۔۔

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
شام میں امریکی و اسرائیلی اسلحہ کی کھیپ پکڑی گئی، (لاکھوں افراد کا عرب لیگ کیخلاف احتجاج)

سکیورٹی فورسز کا دمشق کے مضافاتی علاقے میں آپریشن،علاقہ دہشت گردوں سے پاک، دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل ، قطر اور سعودیہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے،وزارت داخلہ
لاکھوں افراد عرب لیگ کے فیصلوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ،سلامتی کونسل میں شام سے متعلق مجوزہ قرارداد کو مسترد،روس کا قراردادکو دوبارہ تحریرکرنے پر زور
دمشق(نیٹ نیوز)شام میں سکیورٹی فورسز نے دمشق کا مضافاتی علاقہ دہشت گردوں سے پاک کردیا،مختلف علاقوں میں آپریشن کرنے کے دوران دہشت گردوں سے بڑے پیمانے پر امریکی اور صیہونی ہتھیار برآمد کرلئے گئے جبکہ لاکھوں افراد نے عرب لیگ کے فیصلوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے، تفصیلات کے مطابق 50 ٹینکوں اور متعدد بکتر بند گاڑیوں پر سوار فوجی دستے دمشق کے مضافاتی علاقے الغوطہ میں داخل ہوئے اور کئی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ،وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی فورس نے ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے دہشت گردوں سے امریکی اور صیہونی ہتھیار برآمد کرلئے ، فوج نے دوما، حرستا، سقیا، کفربطنا، اور حموریہ کے علاقوں میں آپریشن کئے ،وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مغربی اور عرب حکومتوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے گذشتہ مارچ سے بدامنی پھیلا رکھی ہے اور ان کی بہیمانہ کاروائیوں میں اب تک سیکڑوں فوجی اور شہری مارے گئے ہیں،وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل ، قطر اور سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے ،ادھر صوبہ طرطوس میں لاکھوں افراد نے عرب لیگ کے فیصلوں کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرہ کیا،شہرالبحر میں بھی ہزاروں شہریوں نے سڑکوں پرنکل کر عرب لیگ کے شام مخالف فیصلوں کی مخالفت کا اعلان کیا ،دوسری جانب سلامتی کونسل میں شام سے متعلق مجوزہ قرارداد کو مسترد کردیا گیا ہے ۔

http://nawa-e-islam.com/?p=9701
 
Top