• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"اس کے تو اچھے بھی آئیں گے-"

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
"اس کے تو اچھے بھی آئیں گے-"

ایک سیلز مین نے ایک لڑکی کو سینڈل کی قیمت پانچ سو روپے بتائی لیکن لڑکی کے پاس صرف تین سو روپے تھے- لہٰذا اس نے وہی تین سو روپے سیلز مین کو دیے اور کہا: "باقی دو سو روپے کل آ کر دے دوں گی-" سیلز مین نے روپے لے کر سینڈل کا ڈبہ لڑکی کے حوالے کر دیا اور وہ چلی گئی-
دکان کے ملک نے سیلز مین پر غصہ کرتے ہوئے کہا:"تم بہت بیوقوف ہو- اب وہ کبھی نہیں آئے گی-"
"اس کے تو اچھے بھی آئیں گے-" سیلز مین نے مسکراتے ہوئے کہا- "میں نے اسے دونوں جوتے بائیں پیر کے دے دیے ہیں-"
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بات تو ٹھیک ہے لیکن کچھ عرصہ قبل ایک لڑکی کو جوتے خریدتے اور اس کی قیمت کم کروانے کا طریقہ دیکھ کر ایک بات ازبر ہوگئی ہے کہ خواتین اپنی عزت اور بے عزتی کا سبب خود ہی ہوتی ہیں۔ ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
عورتیں دکانداروں سے بہت بحث کرتی ہیں، میں ایک بار فینسی بیگ لینے گیا تو اس آدمی نے بیگ کی قیمت بتائی، میں نے عادتا کہہ دیا کہ بھائی رعایت کریں، تو اس آدمی نے جواب دیا:
بھائی آپ مرد ہیں آپ سے بحث نہیں ہو سکتی، اس لیے میں نے آپ کو مناسب قیمت بتائی، اگر یہاں کوئی خاتون ہوتی تو میں اسے اصل قیمت سے زیادہ بتاتا ، وہ ایک دو گھنٹے بحث کرنے کے بعد ہمیں اصل قیمت منافع کے ساتھ دے ہی جاتی۔ تو مجھے اس کی یہ بات اچھی لگی۔
 
Top