• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصحاب محمدﷺ حق کے ولی

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


اصحاب محمدﷺ حق کے ولی ،بو بکرؓ و عمر ؓعثمانؓ و علیؓ
یارانِ نبیؐ میں سب سے جلی ، بو بکرؓ و عمر ؓعثمانؓ و علیؓ

وہ شمعِ حرم کے پروانے ، وہ ختمِ رسل ﷺ کے دیوانے
بو بکرؓ و عمر ؓعثمانؓ و علیؓ،بو بکرؓ و عمر ؓعثمانؓ و علیؓ

اسلام نے جن کو عزت دی ، اسلام کو قوت جن سے ملی
اِیماں کی روایت جن سے چلی ،بو بکرؓ و عمر ؓعثمانؓ و علیؓ

ترتیب خلافت بھی ہے یہی، ترتیب فضیلت بھی ہے یہی
لگتی ہے یہی ترتیب بھلی ، بو بکرؓ و عمر ؓعثمانؓ و علیؓ

اس نظم کی خوش بو پھیلے گی ،یہ خوش بو ہر سو پھیلے گی
گونجے گا یہ نغمہ گلی گلی ، بو بکرؓ و عمر ؓعثمانؓ و علیؓ


یہ کتبہ حرم کی زینت ہے ، یہ لوح و قلم کی زینت ہے
لکھ شاہ نفیس اب اس کو جلی ، بو بکرؓ و عمر ؓعثمانؓ و علیؓ

(رضوان اللہ علیہم اجمعین)


شاعر:شاہ نفیس
 
Top