• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اطاعت ِرسولﷺ اور پرویز

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
ماشاءاللہ۔۔۔بہت عمدہ مضمون ہے!!
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
واقعی محترم کلیم حیدر بھائی کی بات سچ ہے کہ یہ اطاعتِ رسول سے دوکھہ دیتے ہیں جیسے مرزئی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین کہ کر دھوکا دیتے ہیں میں نے سنا ہے کہ شیزان والے بھی مرزئی ہیں اور انھوں نے اپنی شاپس کے باہر لکھا ہوا ہے لا نبی بعدی کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں اور آگے ایک اور حدیث بھی لکھی ہوتی ہے تو دیکھنے والے کو لگتا ہے کہ جیسے یہ اللہ کے نبی کو آخری نبی مانتا ہے مگر اصل میں ایسا نہیں


آپ ان سے کہیں کہ جب آپ نے لا نبی بعدی لکھا ہے تو میں اس کے نیچے لکھنا چاہتا ہوں کہ مرزا احمد قادیانی جھوٹا نبی تھا اور اس لکھنے کے آپ کو ایک لاکھ دوں گا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا


کیونکہ وہ بھی خاتم النبین سے مراد میں ان کی طرح تقیہ کرتے ہیں
اللہ ہمیں حق سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے امین
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
اطاعت ِرسولﷺاور پرویز


پرویزیت اور احمدیت میں مشترک قدر


پروفیسر منظور احسن عباسی

جو لوگ ’ادارئہ طلوعِ اسلام‘ کے اغراض و مقاصد اور مسٹرغلام احمدپرویز کے متعلق کسی غلط فہمی میں مبتلا نہیں ہیں، ان کو یقینا ادارئہ مذکور کے شائع کردہ پمفلٹ موسومہ ’اطاعت ِرسول ‘کے نام سے بڑی حیرت ہوگی۔ لیکن یہ حیرت اسی قسم کی حیرت ہے جو مجھے مرزا غلام احمد قادیانی کی جماعت ِاحمدیہ کے ترجمان اخبار ’الفضل‘کی ایک خصوصی اشاعت موسومہ ’خاتم النّبیین نمبر‘ کے نام سے ہوئی تھی۔ کیونکہ مسٹر غلام احمد کا یہ درس اطاعت ِرسول اور مرزا غلام احمد قادیانی کا وہ عقیدئہ ختم نبوت نہ فی الواقع درسِ اطاعت ِرسول ہے اور نہ اعترافِ ختم رسالت!
اب یہ عجیب اتفاق ہے کہ مرزا غلام احمد اور مسٹر غلام احمد دونوں ہی ختم نبوت اور اطاعت ِرسول کے منکرہیں۔ لیکن دونوں ہی بالترتیب ختم نبوت اور اطاعت ِرسول کے مسئلے پر زور دیتے ہیں۔ وہ آنحضرتﷺکو خاتم النّبیین تسلیم کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور یہ اطاعت ِرسول کا درس دیتے ہیں لیکن جس طرح کا ان کو اعتراف ہے اور جس قسم کی ان کی تفہیم ہے، اس کا مطلب اعتراف و تبلیغ کی بجائے محض انکار و تردید ہے اور یہ بھی ایک عجیب اتفاق ہے کہ انکار کے لئے جوطریق کار (یاتکنیک) اوّل الذکر نے اختیار کیا، وہی بعینہٖ ثانی الذکر نے اختیار کیا یعنی مرزا غلام احمد نے لفظ ’خاتم النّبیین‘ کے معنیٰ بدل ڈالے اور مسٹر غلام احمد نے اطاعت ِرسول کا مطلب پلٹ دیا۔

مرزا غلام احمد کی ہفوات کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب ان کی جماعت میں سے بہت سے لوگوں کا خود اپنے پیشوا کے عقائد او راپنے طرزِ عمل پر تاسف بڑھتا جارہا ہے۔ لیکن مسٹر پرویز کے پیروکاروں کے حوصلے ابھی بلند ہیں اور ان کے خیالات کی کشتی ان کے منتشر اور غیر متوازن افکار کی تاریکیوں میں ساحل کی بجائے خوفناک چٹانوں کی طرف بہتی چلی جارہی ہے۔ ہمیں اس کشتی سے کوئی دلچسپی نہیں البتہ ان لوگوں کی سلامتی مقصود اور محبوب و مطلوب ہے جو اس پر سوار ہیں۔ اسی مدعا کے پیش نظر میں ان کے رسالہ ’اطاعت رسول‘ کے مضمرات پر روشنی ڈالنا چاہتا ہوں۔ وما توفیقي إلا باللہ
بہت معلوماتی بات ہے
 
Top