• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

افغانستان سے امریکہ فرار !!!!

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
افغانستان ايشو اور امريکی موقف

افغانستان ايشو اور امريکی موقف

محترم ياسر
السلام عليکم

افغانستان اور خطے ميں امريکی کردار کے متعلق اخبار جو نقطہ نظر پيش کرنے کی کوشش کررہا ہے وہ اس ايشو پر ان کے لاعلمی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ لاعلم اور بٹی ہوئی رائے ایک پرامن افغانستان کی طرف امریکی حقیقی عزم کو بےنقاب نہیں کرتا۔ ميں افغانستان اور خطے ميں امريکی کردار کے متعلق آپ کے منطق کو سمجھنے سے قاصر ہوں۔

آپ جان بوجھ کر کيوں اہم تاریخی حقائق کو نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے افغانستان کی موجودہ صورتحال ميں امريکہ کو کردار ادا کرنا پڑرہا ہے؟

قارئين کے معلومات کيلۓ، يہ نوٹ کرنا بہت ضروری ہے کہ امریکہ اور دوسرے اتحادی ممالک افغانستان اپنے مرضی سے نہیں گئے۔ دنیا کی سلامتی کے لئے سلامتی کونسل کی طرف سے ان کی کوششوں کی انتہائی حوصلہ افزائی کی گئی اوراقوام متحدہ کی قرارداد 1368 (2001) اور 1373 (2001) کے تحت مکمل حمایت کی گئی - ويسے طالبان کوافغانستان میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کو ثابت کرنے کے لۓ کس قسم کے ثبوت کی ضرورت تھی؟ اس کےعلاوہ، آپ کیوں اس حقیقت سے انکار کر رہے کہ اقوام متحدہ نے 1999 ء ميں طالبان سے بن لادن کو حوالے کرنے کا مطالبہ کيا تھا ۔ براہ مہربانی اقوام متحدہ کی قرارداد 1267 کو پڑھ ليجيۓ اس کی تحرير بہت واضح ہے ۔ اس سے يہ بلا انکار ثابت ہوتا ہے کہ اسامہ بن لادن افغانستان میں موجود تھا اور وہ دنیا بھر میں دہشت گرد سرگرمیوں کے لئے افغانی زمین کو اڈوں کے طور پر استعمال کر رہا تھا.

ميں يہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امريکہ افغانستان سے بھاگنے کی کوئی کوشش نہيں کر رہا ہے۔ امریکی انتظامیہ پوری طرح مختلف چیلنجوں کو اور آگے آنے والی قربانیوں کو بخوبی سمجھتی اور تسلیم کرتی ہيں۔ تاہم، ان غیرانسانی دہشت گردوں کے خلاف جاری کوششوں کو ترک کرنا صرف ایک ہی آپشن نہیں ہے۔ مجھے اعادہ کہ امریکہ افغانستان کے ساتھ ایک طویل المدتی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے لئے پختہ عزم پر کارفرما ہے ، جو 2014 میں ختم نہیں ہوگی-

تاہم، آخر میں افغانستان کے لوگوں کو اپنے مستقبل کے متعلق فیصلہ کرنے ہونگے ۔ امریکی انتظاميہ افغانستان ميں امن، خوشحالی، اور استحکام کے مستقبل کے لئے ہر قسم کی ضروری حمایت فراہم کرنے کے لئے مصروف عمل رہيگا.

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top