• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال زریں ،انمول موتی پر اسلام کا نظریہ فکر!!!

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ​
اقوال زریں،بڑے لوگوں کی بڑی باتیں،انمول موتی ،سنہرے اقوال،باتوں کا خزانہ اور ایسا بے شمار مواد اور ایک بڑا ذخیرہ آج ہمارے پاس موجود ہیں۔ دنیا میں جو لوگ کامیاب گزرے یہ نصیحتیں اور اقوال ان کی زندگی کا نچوڑ ہیں۔ یہ "اقوال" جن پر آج ہم سر دھنتے ہیں،کہیں تو یہ ہماری ڈائریوں میں محفوظ ہیں تو کہیں ہماری زبانوں پر،البرٹ آئن سٹائن ،جارج ایلیٹ،فیثا غورث،اڈولف ہٹلر،گاندھی وغیرہ الغرض ایسے کئی غیر مسلم مفکرین کے سنہرے اقوال کو اس بات کے مد نظر بڑی اہمیت دی جاتی ہے کہ​
"اچھی بات جہاں سے ملے لے لو" !!!​
کچھ عرصہ پہلے میں نے ایک تحقیق کا آغاز کیا کہ ان کے متعلق اسلام کا کیا حکم ہے؟کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم​
سے ہمیں کوئی ایسا عمل یا حکم ملتا ہے؟؟؟​
اس پر میری نظر سے ایک حدیث گزری،جو کہ درج ذیل ہے اور بہت توجہ طلب ہے۔​
حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا" ہم یہودیوں سے کچھ باتیں سنتے ہیں،جو ہمیں اچھی لگتی ہیں ،کیا ان میں سے بعض (زیادہ اچھی لگنے والی لکھ لیا کریں؟"نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا"کیا تم ( اپنے دین کے بارے میں شک میں مبتلا ہو کہ یہ ناقص ہے،جس طرح یہود و نصاریٰ اپنے اپنے دین کے بارے میں شک میں پڑے تھے،حالانکہ میں ایک واضح اور روشن شریعت لے کر آیا ہوں،اگر آج موسی علیہ السلام بھی زندہ ہوتے،تو میری پیروی کے بغیر ان کے لیے بھی کوئی چارہ نہ تھا" ٭حدیث حسن٭
اسے احمد اور بیھقی نے روایت کیا ہے،مشکوۃ المصابیح،کتاب الایمان ،باب اعتصام بالکتاب والسنہ،الفصل ثانی۔
حدیث کے پہلے حصے پر غور کریں کہ یہاں سوال کرنے والے نے صرف لکھنے کے متعلق پوچھا ہے اور وہ بھی وہ جو بہت اچھا ہو، تو اس پر آپ ﷺ کا یہ حکم واضح ہوا۔۔۔تو کیا اس حدیث کے بعد ہمیں ان "بڑے لوگوں" کی باتوں کو اہمیت دینی چاہیئے؟؟؟​
قرآن نصائح کی کتاب ہے،اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث بہترین اقوال اور قابل عمل ہیں۔​
کیا ایسا بہتر نہیں کہ صرف انھی پر اکتفا کیا جائے؟؟؟​
یہ محض ایک سوچ اور ایک رائے ہے ،جس کی تحقیق یہ حدیث ہے۔​
اس پر مفید آراء ادلائل سے ضرور نوازیں ،تاکہ موضوع محض بحث مباحثہ تک نہ محدود رہ جائے۔​
علاوہ ازیں
اگر اقوال مسلمان مفکرین کے ہوں جن میں ،البیرونی،امام غزالی،پروفیسر اشفاق احمد،حکیم محمد سعید اور ایسے کئی نام جن کے افکار مشعل راہ ہیں،ان اقوال سے متعلق دین اسلام میں کیا حکم ہے؟؟؟​
اللہ تعالی ہمیں اسلام پر ثابت قدمی عطا فرمائے۔آمین​
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیرا
میرے خیال میں کسی مستند عالم سے اس متعلق رائے لی جانی زیادہ بہتر ہے۔ ۔
اس وقت یہودیوں کی باتیں محض تحریف شدہ تورات ہی تھیں یا کہ یونانی فلاسفی بھی؟؟؟کیا صرف انکی مذہبی باتوں سے اجتناب کیا جائے گا یا کہ انکی ہر بات سے۔ ۔ یہ بات بالکل بجا ہے کہ جو بات،جو رسم رواج اللہ سبحانہ وتعالٰی اور رسول ا للہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان سے ٹکراتی ہو اسے ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا!!
میں ذاتی طور پر ایسے اقوال محفوظ، نقل کرنے میں دل چسپی نہیں رکھتی لیکن یہ مشغلہ بہت سے اراکین کا ہو گا،ہم میں سے بہت ایسے اقوال نقل کرنے کو ’فضیلت‘ اور افتخار کا باعث سمجھتے ہیں،حالانکہ قرآن و حدیث میں اس سے بڑھ کر خوبصورت اور جامع بات موجود ہے ۔۔بہر حال بہت اچھا نکتہ اٹھایا گیا ہے۔ ۔ کسی عالم کی رائے جاننے تکاقوال محفوظ کرنے سے گریز کرنا بہتر ہے!!
 
Top