• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
سیدنا سلمان فارسی رضی الله عنه نے فرمایا :

علم اس قدر بے حد و حساب کہ اس کا احاطہ انسان کے لئے ممکن نہیں...

جبکہ عمر مختصر ہے....

سو تم علم میں اس قدر لو جو تمہارے دین اور دنیا کی اصلاح کے لئے ضروری ہو...

علم میں جو حصہ تمہارے لئے غیر متعلقہ ہے اسے چهوڑ دو.

حلية الأولياء 1/189
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
آخرت کی مٹھاس سے محروم

بشر بن حارث كهتے هیں :

" ایسا آدمی آخرت کی مٹھاس نهیں پا سکتا جو یه پسند کرتا هو که لوگ اسے پهچانیں،،،،، "

_______________________
ﻗﺎﻝ ﺑﺸﺮ بن الحارث :

(( ﻻ ﻳﺠﺪ ﺣﻼﻭﺓ اﻵﺧﺮﺓ ﺭﺟﻞ ﻳﺤﺐ ﺃﻥ ﻳﻌﺮﻓﻪ اﻟﻨﺎﺱ . ))

[ حلية الأولياء ٨/٣٤٣ ]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
ہر بات کا حوالہ دینا ضروری ہے.
ضروری ہے کہ ہر بات اس کے کہنے والے کی طرف منسوب کی جائے.

علامہ ابن عبد البر رحمہ الله نے فرمایا :

علم کی برکت اس میں ہے کہ بات کہنے والے سے منسوب کی جائے.

الجامع 922/2


علامہ ابن مبارک رحمہ الله نے فرمایا :

حوالہ دینا دین کی ضروریات میں سے ہے. اگر یہ نہ ہوتا تو ہر شخص جو چاہتا کہتا.

المجروحين 1/181
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ حافظ ابن قيم رحمہ الله نے فرمایا :

⬅ دل کی بیماری بدن کی بیماری سے زیادہ سنگین ہے کیونکہ بدن کی بیماری کی انتہا موت ہے.

⬅ جبکہ دل کی بیماری کا نتیجہ ہمیشہ ہمیشہ کی شقاوت اور عذاب ہے.

اس کا علاج بجز علم کے اور کچھ نہیں.

⬅ دل کے لئے علم اتنا ضروری ہے جیسے مچھلی کے لئے پانی.


مفتاح دار السعادة 140
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
خوش بخت
=============
ابن حجر فرماتے هیں :

" خوش بخت وه هو جس نے اس چیز کو مضبوطی سے تھام لیا جس پر سلف تھے اور ان چیزوں سے اجتناب کرلیا جو بعد میں آنے والوں نے ایجاد کر لی هیں،،، "
_________________________

قَـالَ الحَافِظُ ابنُ حَجَر العَسْقَلاَنِي رَحِمَهُ الله- :

« فالسعيد من تمسك بما كان عليه السلف واجتنب ما أحدثه الخلف » .

[ فتح الباري لابن حجر : ٢٦٧/١٣ ]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
امیری اور فقیری

ابن حجر رحمه الله فرماتے هیں :

" فقیری کا نقصان امیری کے نقصان سے کم هے، کیوں که فقیری کا ضرر عموما دنیاوی هوتا هے جب که امیری کا ضرر اکثر دینی هوتا هے،،، ___ "

_________________________

قال الحافظ ابن حجر العسقلاني :

(( مَضرَّةُ الفقر دون مَضرَّةِ الغنى ؛ لأن مَضرَّةَ الفقر دُنيويَّة غالباً ، ومَضرَّة الغنى دينيَّة غالباً ))

[ فتح الباري : ٢٤٥/١١ ]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
حضرت مطرف بن شخیر رحمہ الله نے فرمایا :

" اللہ تعالی کے نزدیک پسندیدہ بندہ وہ ہے جو شکر کرنے والا اور صبر کرنے والا ہو.

جسے عطا کرے تو شکر کرے.

اسے محروم رکھے تو صبر کرے.


الزهد از امام احمد بن حنبل 1334
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حضرت سفيان بن عيينہ رحمہ الله نے کہا :

لقمان حکیم سے پوچھا گیا :

بدترین آدمی کون ہے؟

فرمایا :
وہ جسے اس بات کی پروا نہیں کہ لوگ اسے برائی کرتے ہوئے دیکهیں.


الزهد از امام احمد بن حنبل 275
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
⚡غم کیسے کافور ہوگا ⚡

رسول رحمت ﷺ نے فرمایا :

[ جسے غم گھیر لے اسے چاہئے کہ کثرت سے کہے :

( لا حول ولا قوة إلا بالله )

السلسلة الصحيحة 199


امام ابن جب رحمه الله نے
( لا حول ولا قوة إلا بالله ) کے معانی میں لکھا ہے :

جس نے صدق دل سے یہ کلمہ کہا تو وہ ایک حال (حالت) سے دوسرے حال ضرور منتقل ہوگا.

حالت کی اس تبدیلی پر اللہ کے سوا کون قادر ہے.

جامع العلوم والحكم 362
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
حضرت ابن سماك رحمه الله نے فرمایا :

▫تمام تر رعنائیوں کے باوجود دنیا کے دن تهوڑے ہیں.

▫اور ان میں سے جو دن باقی بچے ہیں وہ بھی تهوڑے ہیں.

▫اور ان میں سے تمہارا حصہ تهوڑا ہے.

▫اور اس تهوڑے میں سے بھی تهوڑا بچا ہے.

سير أعلام النبلاء
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
قال بشر بن الحارث:
« نعم المنزل القبر لمن أطاع الله »

_________________________
بشر بن حارث کہتے هیں :
" الله کی اطاعت کرنے والے کے لیے قبر بڑی اچھی منزل هے "
[ القبور لابن أبي الدنيا - 142 ]
 
Top