• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏قال ابن الجوزي رحمه الله: إﻥ ﻧﻈﺮﻙ ﺇﻟﻰ ﻭﺟﻪ ﻭاﻟﺪﺗﻚ ﻋﺒﺎﺩﺓ ﻓﻜﻴﻒ اﻟﺒﺮ ﺑﻬﺎ. (البر و الصلة ١/٦٦)

تمھارا اپنی ماں کو دیکھنا بھی عبادت ہے تو سوچو اس سے حسن سلوک کا درجہ کیا ہو گا؟!
محدث ابن الجوزی رحمہ اللّٰہ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏ زبان کی حفاظت فرمائیں !

جناب ابن مهدي - رحمه الله کہتے ہیں :
انسان کو کتنی زیادہ خوشی ہوگی جب وہ اپنے نامہ اعمال میں وہ نیکیاں پائے گا جو اس نے کی ہی نہیں .
{ یعنی جو اُسے لوگوں سے غیبت کی شکل میں تحفے میں ملیں گی ، اللہ تعالٰی ہم سب کو زبان کے صحیح استعمال کی توفیق عطا فرمائے }

أيُّ شيءٍ أهنأُ من حسنةٍ يجدها الرجل في صحيفته لم يعمل بها؟!

- سير أعلام النبلاء ( ١٩٦/٩) -
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”جس نے یوسف ؑ کے حُسن کو نہیں دیکھا، اسے کبھی اندازہ نہیں ہو سکتا کہ یعقوب ؑ کے دل پر کیا بیتی! جس نے کبھی عشق کی چنگاری سینے میں سلگا کر رات نہ گزاری ہو اسے کیا خبر کے جگر کیسے پارہ پارہ ہوتا ہے!“

(المدهش لابن الجوزي : 413)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"إن الرجلَ ليَقومُ الليلَ فيجعلُ الله في وجهِه نورًا يُحبُّه كلُّ مسلم".

"بیشک انسان رات کا قیام کرتا ہے اُس کی وجہ سے اللہ اُس کے چہرے کو نور سے منور کردیتا ہے جسے ہر مسلمان پسند کرتا ہے!"
سعید بن مسیب رحمہ اللہ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏معروف کے پاس کسی شخص نے کسی کی غیبت کی تو آپ نے فرمایا:
روئی کے ان ٹکڑوں کو یاد کرو جو تمھاری وفات پر تمھاری آنکھوں پر رکھے جائنگے۔

- سير أعلام النبلاء ( ٣٤١/٩) -
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام ابن رجب رحمه الله تعالٰی کہتے ہیں :
وعظ و نصیحت دلوں کے لیے کوڑوں کی سی حیثیت رکھتے ہیں ، یہ دلوں پر اسی طرح اثر انداز ہوتے ہیں جس طرح بدن پر کوڑوں کا اثر ہوتا ہے .

المواعظُ سياطٌ تُضرَبُ بها القلوب، فتؤثَّرُ في القلوب كتأثير السياطِ في البدن.

[ لطائف المعارف - ص٣٩ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"بیشک صدقہ کی عجیب تاثیر ہے مختلف اقسام کی بلاؤں کو دُور کرنے میں، بھلے ہی صدقہ کرنے والا گناہ گار ہو، ظالم ہو بلکہ اگر کافر بھی ہو تو اللہ تعالیٰ اسکو صدقہ کے بدلے میں مختلف بلاؤں سے بچاتا ہے، اور یہ بات لوگوں کے ہاں معلوم ہے، عام و خاص ہر بندہ جانتا ہے، اور تمام اھل زمین اِس بات کا اقرار کرتے ہیں کیونکہ سب نے اِس بات کا تجربہ کر رکھا ہے!"
امام ابن القيم رحمہ اللہ
(الوابل الصيب : ٣١)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"ایک روز اپنے ایک دوست کے پاس گیا تو وہ رو رہے تھے، بے خودی کا عالم تھا، عرض کیا جناب روتے کیوں ہیں؟ فرمایا:
ابھی سوچ رہا تھا کہ اللہ نے مجھ پر کتنے احسان رکھے ہیں، اہل السنہ بنایا، مجھے سنت کی معرفت بخشی، اہل بدعت کے باطل قواعد اور ان کے شبہات سے جان چھڑائی، میری عقل کو عقل صریح اور رسول اللہﷺ کی لائی ہوئی فطرت سلیمہ پر کاربند رکھا، بس یہی سوچتے سوچتے خوشی کے آنسووں نے کیفیت نازل کر دی ہے!"
امام ابن القيم رحمہ اللہ
‏(مدارج السالكين : ١٢٧/٣)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کو جب کسی شخص کی نیکی، زہد اور اتباع سنت کے متعلق پتا چلتا تو اُس کے بارے میں پوچھتے اور خواہش کرتے کہ اُس کے ساتھ واقفیت پیدا کریں!"
امام ابوبکر مروذی رحمہ اللہ
(الآداب الشرعية : 2/ 7)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"پس جب توحید ظاھر اور غالب ہوجاتی ہے تو شیاطین بھاگ جاتے ہیں، یا ختم ہوجاتے ہیں یا پھر کم ہوجاتے ہیں، پھر وہ اُس جگہ ظاھر و غالب ہوتے ہیں جہاں توحید کا اثر مخفی ہوتا ہے!"
امام ابن تيمية رحمه الله
(النبوات :1019/2)
 
Top