• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
عبدللہ بن عباس رضی الله عنہ نے فرمایا :

اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں اس کا اس انداز سے ذکر کرو جس طرح تم چاہتے ہو کہ تمہاری غیر موجودگی وہ تمہارا ذکر کرے.


العقد الفريد 2/184
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
مخدوم لباس​
بعض سلف كهتے هیں :

"لباس وه پهنو جو تمھاری خدمت کرے، وه لباس نه پهنو جس کی تمهیں خدمت کرنی پڑے،،، "

_______________________

قَالَ بَعْضُ السَّلَفِ :

« الْبَسْ مِنْ الثِّيَابِ مَا يَخْدِمُك وَلَا تَلْبَسْ مِنْهَا مَا تَكُنْ أَنْتَ تَخْدِمُهُ .»

[ مجموع الفتاوى : ٥٩٧/١٠ ]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ حافظ امام ابن قيم رحمہ الله نے فرمایا :

⬅ سلف صالحین میں سے بعض اللہ تعالی سے جنت کا سوال نہیں کرتے تھے بلکہ جہنم سے نجات ہی مانگا کرتے تھے.

ان میں سے ابو صهباء صلہ بن اشيم بهی تهے.

ایک مرتبہ رات بھر قیام کیا پھر سحر کے وقت ہاتھ اٹھا کر دعا کی :

⬅ اے اللہ مجھے بس جہنم سے نجات دے. میرے جیسا گنہگار تجھ سے جنت کے سوال کی جرأت نہیں کرسکتا.


حادي الأرواح 1/92
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
namima.jpg



سلیمان بن داود کهتے هیں :
" بیٹا ! چغلی سے بچ کر رهنا، اس کی کاٹ تلوار سے بهی زیاده تیز هے __ "
______________________
قال سليمان بن داود لابنه :
« يا بني إياك والنميمة فإنها أحد من السيف . »
[ روضة العقلاء : ١٧٦ ]​
 
Last edited by a moderator:
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ حافظ ابن قيم رحمہ اللہ نے کہا :

بندے کے لئے اللہ تعالیٰ کے سامنے دو حاضریاں ہیں.

پہلی حاضری دنیا میں جب وہ حالت نماز میں ہوتا ہے اور دوسری حاضری موت کے بعد ہوتی ہے.

جس نے پہلی حاضری کا حق ادا کیا تو اس کے لئے دوسری حاضری آسان بنادی جاتی ہے..

اور جس نے پہلی حاضری کو ضائع کردیا یا اس کا حق ادا کرنے سے قاصر رہا تو اس کی دوسری حاضری سخت کردی جاتی ہے.

الفوائد
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علم

ابن قیم کهتے هیں :

" علم دل کے لیے ایسے هے جیسے مچھلی کے لیے پانی، جب علم نه هو تو دل مر جاتا هے_____ "

_____________________

قال ابن القيم

« العلم للقلب مثل الماء للسمك إذا فقده مات . »

[ مفتاح دار السعادة 179/1 ]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
((( تکبیرہ اولٰی )))

حضرت سفیان ثوری رحمہ اللہ نے فرمایا :

اقامت سے پہلے نماز کے لئے حاضر ہونا دراصل نماز کا احترام ہے.

ابن رجب

حضرت ابراہیم تیمی رحمہ اللہ نے کہا :

جس شخص کو تم تکبیرہ اولیٰ میں تساہل کرتے دیکھو تو اس سے کنارہ کش ہوجاؤ.

سیر اعلام النبلاء

حضرت وکیع رحمہ اللہ کا فرمان ہے :

جو شخص تکبیرہ اولیٰ کا اہتمام نہیں کرتا تو اس میں کوئی بھلائی نہیں.

شعب الایمان

حضرت سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کا کہنا ہے :

برے بندوں میں شامل نہ ہوجاؤ..
برے بندے وہ ہیں جو مسجد میں اس وقت حاضر ہوتے ہیں جب نماز قائم ہوتی ہے.

التبصرہ
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
⭕ فقہی مسئلہ⭕

علامہ ابن عثیمین رحمہ الله نے فرمایا :


جس نے روزے کی حالت میں بھول کر کچھ کھایا اور جب لقمہ ابھی حلق سے اترا ہی تھا اور معدے میں نہیں پہنچا تو اسے روزہ یاد آیا...

اگر اس نے لقمہ نگل لیا تو اس کا روزہ صحیح ہے
اور اگر اس نے انگلی ڈال کر اگل دیا تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا ؟؟؟

کیسے ؟؟

بھول کر کھانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا مگر جان بوجھ کر قے کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے.


ﺍﻟﺸﺮﺡ ﺍﻟﻤﻤﺘﻊ 6/386
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
شیخ الاسلام علامہ ‏ابن تيميہ رحمہ الله نے فرمایا :

⬅ رمضان المبارک میں غریبوں کی مدد کرنا اور انہیں کھانا کھلانا اسلام کی سنتوں میں سے ہے.

⬅ نبی کریمﷺ نے فرمایا :

جس نے کسی روزے دار کا روزہ کھلوایا اسے اس کے برابر اجر ملے گا

مجموع الفتاوى 25/298
 
Top