• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
مصائب کے وقت کالا لباس پہننے کا حکم

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں

لبس السوادِ عند المصائبِ شعارٌ باطل لا أصل لـه

"مصائب کے وقت کالا لباس پہننا باطل شعار ہے جس کی کوئی اصل نہیں"

(فتاوى إسلامية : 313/3)
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
قال الإمام أحمد رحمه الله: تركتُ رضى الناس ، حتى قدرت أن أتكلم بالحق
السير للذهبي (٣٤/١١)
امام احمدؒ فرماتے ہیں میں نے لوگوں کو راضی کرنے کا خیال دل سے نکال دیا، تب جا کر حق بولنے پر قادر ہوا۔
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
ابو درداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سخت گرمی والے دن روزہ رکھو قیامت کی دن کی گرمی (سے بچنے) کے لئے۔رات کے اندھیرے میں دو رکعت نماز پڑھا کرو قبر کے اندھیرے( میں روشنی کرنے )کےلئے۔ (لطائف المعارف:448)
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
ابن عبدالحکم رحمۃ اللہ علیہ امام مالک بن انس اصبحی رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ رمضان المبارک کی آمد سعید کے ساتھ ہی آپ حدیث کی مجلس اور اہل علم کی مجلس سے دور ہوجاتے اور مصحف کھول کر اسے دیکھ کر تلاوت کرنے کی طرف متوجہ ہوجاتے۔ (لطائف المعارف از ابن رجب، ص:245)
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :
رسول کریم ﷺ کے سوا دنیا میں کوئی ایسا شخص پیدا نہیں ہوا، جس کی ہر بات صحیح تسلیم کی جائے۔
شاہ صاحب کا یہ استدلال قرآن کریم کی اس آیت سے ماخوذ ہے
وہ (رسول) اپنی طرف سے کوئی بات نہیں کہتا بلکہ وہ وحی الہی ہوتی ہے جو اس کی طرف کی جاتی ہے۔
(حجۃ اللہ البالغہ،ص:149)
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
ومن طلب العلا سهر الليالي ومن رام العلا من غير كدأضاع العمر في طلب المحال تروم العز ثم تنام ليلا يغوص البحر من طلب اللآلي

محنتوں کے بقدر ہی مراتب ملا کرتے ہیں اور جو بلند مقام و مرتبے کے خواہشمند ہوتے ہیں وہ راتوں کو جاگا کرتے ہیں، اور جس نے بغیر مشقت کے کامیابی پانا چاہی، اُس نے اپنی عمر ایک ناممکن کام میں ضائع کردی، تمہیں عزت کی طلب ہے مگر راتوں میں بے خبر پڑے سوتے رہتے ہو، (جان لو کہ) جنہیں موتیوں کی طلب ہوتی ہے وہ گہرے سمندروں میں غوطے لگایا کرتے ہیں۔

امام شافعیؒ
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
شيخ الاسلام علامہ ابن تيميہ رحمه الله نے فرمایا :

آدمی کو مصیبت اور تکلیف پہنچتی ہے وہ اس کے گناہوں کی وجہ ہے۔

اسے دور کرنے کا طریقہ استغفار ہے۔

جامع المسائل 274/6

حضرت مالک بن دينار رحمه الله دعا کیا کرتے تھے :

اے رب تونے صالحین کو صالحیت کی توفیق بخشی۔
ہمیں بھی صالح بننے کی توفیق عطا فرما ۔

التوبة لابن أبي الدنيا 75
 
Top