• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جب تم صدقہ، نیکی یا کسی نیک عمل کا اراده کرو تو فورا کرگزرو اس سے پہلے کہ شیطان درمیان میں رکاوٹ بنے۔
امام سفيان ثورى رحمہ الله

[ حلية الأولياء 62/7 ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
عقل مند مومن کو کسی بھی نیک عمل کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے، بعض اوقات وہ چھوٹی سی نیکی کے بدلے بخش دیا جاتا ہے!
حافظ ابن عبدالبرؒ

‏قَالَ الْحَافِظ أَبُو عُمَر يُوسُفُ بْنُ الْبَرِّ النَّمَرِيُّ - رحمه الله تعالى :

وَلَا يَنْبَغِي لِلْعَاقِلِ الْمُؤْمِنِ أَنْ يَحْتَقِرَ شَيْئًا مِنْ أَعْمَالِ الْبِرِّ فَرُبَّمَا غُفِرَ لَهُ بِأَقَلِّهَا .

【 التمهيد (١٢/٢٢) 】
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
قرآن پڑھتے ہوئے جماہی آ جائے تو تعظیمِ قرآن کی خاطر قرات روک دو یہاں تک کہ وہ کیفیت ختم ہو جائے!
امام مجاہد رحمہ اللّٰہ

‏قال مجاهد:
-
"إذا تثاءبت وأنت تقرأ القرآن، فأمسك عن القراءة تعظيمًا حتى يذهب تثاؤبك".
-
الجامع لأحكام القرآن للقرطبي : ١/ ٤٩.
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
میں نے قرآن مجید میں نوے مقامات پر پڑھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رزق مقرر کیا ہے اور مخلوق کے رزق کا ذمہ لیا ہے اور ایک مقام پر یہ پڑھا ہے کہ شیطان انسان کو فقر سے ڈراتا ہے۔ اب نوے جگہوں پر ایک سچے کے قول میں تو ہم نے شک کیا اور ایک جگہ پر ایک جھوٹے کی بات کو سچ جانا!! (امام حسن بصری رحمہ اللہ )

قرأتُ في تسعين موضعاً من القرآن أنَّ الله قدَّرَ الأرزاقَ وضمنها لخلقه وقرأتُ في موضعٍ واحدٍ "الشيطانُ يعدكم الفقر " فشككنا في قول الصادق في تسعين موضعاً وصدَّقنا الكاذبَ في موضعٍ واحد !
- الحسن البصري ١١٠ هـ
FB_IMG_1602730536046.jpg
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
وقت کا ضیاع تمھیں اللہ اور آخرت کے گھر سے جدا کرتا ہے جب کہ موت دنیا اور اہل دنیا سے تمھاری جدائی کا سبب بنتی ہے!
(حافظ ابن قیم)

قال ابن القيم رحمه الله تعالى : إضاعة الوقت اشد من الموت ، لأن إضاعة الوقت تقطعك عن الله والدار الآخرة ، والموت يقطعك عن الدنيا وأهلها.
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
دنیا میں کوئی چیز نہیں جس سے میں لذت اٹھاؤں سوائے نماز باجماعت اور دوستوں سے ملاقات کے!
محمد بن واسع رحمہ اللہ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
تفکر رحمت کی کنجی ہے؛
دیکھتے نہیں کہ آدمی تفکر کرتا ہے تو توبہ کر لیتا ہے!
امام سفیان بن عیینہؒ

قال سفيان بن عيينة رحمه الله تعالى:" اﻟﺘﻔﻜﺮ ﻣﻔﺘﺎﺡ اﻟﺮﺣﻤﺔ،
أﻻ ﺗﺮﻯ أن الرجل ﻳﺘﻔﻜﺮ ﻓﻴﺘﻮﺏ ".[حلية الأولياء (٣٠٦/٧)]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جو چاہتا ہے کہ نیک اور برگزیدہ لوگوں میں شامل ہو،
وہ ہر روز مخلوق کو نفع پہنچانے کی نیت کرے!
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ

‏قال شيخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله :

"مَن أحبَّ أن يلحق بدرجة الأبرار ويتشبَّه بالأخيار

فَليَنْوِ في كل يوم تطلع فيه الشمس نفع الخلق" .

الإيمان الأوسط (٦٠٩)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
لوگوں کی رضا ایسا مقصد ہے جو نہ پورا ہو سکتا ہے نا ہی مطلوب ہے،لیکن اللہ کی رضا ایسا مقصد ہے جوپورا بھی ہوسکتا ہے اور مطلوب بھی ہے

[شیخ محمد أمان الجامي رحمه الله، شرح الواجبات المتحتمات (شريط) : ٣]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
کتنےہی چھوٹےچھوٹے عمل ہیں نیت انکو بڑا بنادیتی ہے اورکتنے بڑےبڑے عمل ہیں نیت انکو چھوٹا بنادیتی ہے
امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ

جامع العلوم والحکم ص13
 
Top