• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الحواشي الجديدة على سنن النسائي

شمولیت
اپریل 24، 2014
پیغامات
158
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
77
الحواشي الجديدة على سنن النسائي

شارح: مولانا ابو عبد الرحمن محمد پنجابی (م ۱۳۱۵ھ) ومولانا ابو یحیی محمد بن کفایت اللہ شاہ جہاں پوری (م ۱۳۳۸ھ)

مطبع: انصاری، دہلی سن طبع: ۱۳۱۵ھ

ڈپٹی نذیر احمد دہلوی مرحوم نے مولانا پنجابی علیہ الرحمۃ کو سنن نسائی کے ایک نسخہ کی تصحیح اور اس پر حاشیہ کی ذمہ داری سونپی تھی۔ مولانا نے پہلے سنن کے تمام موجود نسخوں کے ساتھ اپنے نسخے کا نہایت عرق ریزی سے تقابل کرکے ایک صحیح ترین نسخہ تیار کیا جو تمام نسخوں پر فوقیت لے گیا۔

مولانا محمد پنجابی نے حواشی کی تالیف میں مشکلات سند ولغت کو پوری تحقیق وتدقیق کے ساتھ حل کیا، اسما کو ضبط فرمایا اور اہم مسائل پر روشنی ڈالی۔ ابھی دو ثلث کتاب (کتاب عشرۃ النساء) تک حواشی لکھ پائے تھے کہ آپ کا انتقال ہوگیا۔ بقیہ ایک ثلث آپ کے شاگرد مولانا ابو یحیی رحمہ اللہ نے مکمل فرمایا۔

اس نسخے کے ساتھ ایک علمی خیانت یہ ہوئی کہ مولانا اشفاق الرحمن کاندھلوی حنفی نے ۱۳۵۰ھ میں مطبع رحیمیہ سے نسائی کا ایڈیشن شائع کیا تو مولانا پنجابی کے حواشی جدیدہ کو پورا کا پورا بغیر حوالے کے نقل کردیا، اور جہاں جہاں علامہ پنجابی نے مسلک اہل حدیث کی توضیح وتائید کی تھی، اس حصہ کو حذف کرکے علامہ عینی، ابن الھمام اور طحاوی وغیرہ کی وہ عبارتیں رکھ دیں جن سے حنفی مسلک کی تائید ہوتی تھی۔

(تفصیل کے لیے دیکھیے: مجلہ الاعتصام لاہور (اشاعت خاص بیاد مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی) مارچ ۲۰۰۵ میں پروفیسر غلام نبی عارف کا مضمون ’’حواشی سنن نسائی، یکے تعبیر از خوابہائے او‘‘ اور ڈاکٹر مقتدیٰ حسن ازہری رحمہ اللہ کا مضمون ’’علوم سلف کی رمز آشنا ایک شخصیت‘‘)
(ياسر أسعد)
 
Top