• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللمحات إلى ما في أنوار الباري من الظّلمات

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اللمحات إلى ما في أنوار الباري من الظّلمات

زیرنظر کتاب میں علامہ محمد رئیس احمد ندوی رحمۃ الله عليہ نے حلقہ دیوبند سے شرح صحیح بخاری کے نام پر شائع ہونے والی ضخیم کتاب "أنوارالباري" کی ظلمات کا پردہ چاک کیا ہے جس میں صحیح بخاری اور اسکے جلیل القدرمؤلف امام بخاریؒ کو ہدفِ تنقید بنایا گیا ہے.اوراہل حدیث ومسلک اہل حدیث پر ردوقدح سے کام لے کراہل الرائے ومذہب اہل الرائے والتقلید کی مدح وتائید کی گئی ہے.اور
اس مقصد میں حصولٍ کامیابی کے لئے مصنف نے "أنوارالباري" کے اندر وہی طریق کاراختیارکیا ہے’ جو تقلید پر ست اہل الرائے کا شیوہ وشعار ہے- یعنی اپنے تقلیدی موقف ونظریہ کی تائید وتصویب اور دوسروں کی تردید وتضعیف کیلئے علمی وتحقیقی حدودو قیود سے آزاد ہوکرمسخ اور رد حقائق!
مسخ اور رد حقائق کی کسی بھی مہم وتحریک کو کامیاب بنانے کیلئے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے’ مصنف انوارالباری نےان کا استعمال پوری آزادى’ مستعدى اور حوصلہ مندى سے کیا ہے- اپنی اس مہم میں مصنف انوارالباری نے اپنے ہم مزاج اہل قلم کے تیارکردہ قدیم وجدید مواد اورلٹریچرسے مدد لیا ہے’مگر اس سلسلے میں انھیں سب سے زیادہ مدد موجودہ صدى میں مسخ حقائق کے لئے چلائی گئی تحریک کے روح رواں علامہ زاہد کوثری اور انکے اثرسے پیدا شدہ کوثری گروپ کی تحریروں سے ملی ہے- نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
نوٹ
یہ کتاب چند دنوں میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ان شاءاللہ کتاب وسنت ٹیم اس نیو ایڈیشن کو بہت جلد اپلوڈ کرنے کی کوشش کرے گی۔
 

ابو مریم

مبتدی
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 22، 2011
پیغامات
74
ری ایکشن اسکور
495
پوائنٹ
22
یہ کتاب ابھی تصحیح اور ایڈیٹنگ کے مراحل میں تھی تو ایک بھائی کے طلب کرنے پر اسے کچھ بھائیوں نے دے دی لیکن افسوس کے اس بھائی نے وعدے کے برخلاف اسی نسخے کو نیٹ پر ڈال دیا حالانکہ اس کے بعد طباعت سے پہلے کتاب اللمحات کی پانچوں جلدوں میں تصحیح کا عمل مکمل کیا گیا ، مراجع ومصادر کے تقابل کے بعد نصوص کی اصلاح کی گئی اور سب سے اہم عمل کہ پہلی چار جلدوں میں پرانے ایڈیشن کے صفحات نمبر ڈالے گئے جو اس نیٹ والے نسخے میں آپ کو نظر نہیں آئے گے حالانکہ یہ نہایت ضروری عمل تھا کیونکہ مؤلف رحمہ اللہ بیشبر مقامات پر مباحث کی تفصیل ملاحظہ کرنے کے لیے گزشتہ صفحات کی طرف احالہ کرتے ہیں جس کے لیے پرانی نمبرنگ ضروری تھی ، اور اس کی عدم موجودگی میں کتاب سے صحیح استفادہ مشکل ہے۔ اسی طرح مؤلف کے صاحبزادے جناب حافظ عبد الحق کے ہاں سے اللمحات کی چھٹی جلد کے چند صفحات ملے تھے جو پانچویں جلد کے آخر میں ملحق ہیں ، اور اسی طرح کتاب کے شروع میں فضیلۃ الشیخ محمد عزیر شمس ، مولانا صلاح الدین مقبول اور ڈاکٹر عبد الجبار فریوائی حفظہم اللہ کے تفصیلی مقدمات تھے ، یہ تمام چیزیں جلدبازی کی نظر ہو گئی اور ایک ناقص نسخہ کچھ بھائیوں کی کرم فرمائیوں کی بنا پر اپلوڈ کردیا گیا ۔اس لیے گزارش ہے کہ کتاب کی طباعت کے بعد مکمل کتاب کو نیٹ پر اپلوڈ کر دیا جائے تو بہتر رہے گا۔
یہ کتاب امید واثق ہے دو ہفتے کے اندر اندر مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
کلیم حیدر بھائی،
ازراہ کرم محدث فورم سے اللمحات کے تمام لنکس کو ختم کر دیجئے۔ ابو مریم بھائی کی پیش کردہ تفصیلات کے مطابق جب یہ کتاب ان شاءاللہ مارکیٹ میں زیادہ بہتر انداز میں دستیاب ہوگی، تب ہم اس کی پی ڈی ایف کے لئے ابو مریم بھائی سے درخواست کریں گے۔ ناقص نسخہ کے لنکس کم سے کم ہماری طرف سے نہ پھیلیں تو بہتر ہے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
شاکر بھائی جان محدث فورم پر اللمحات کے تمام لنکس ریموو کردیئے گئے ہیں۔اور اس کے ساتھ ابو مریم بھائی سے درخواست ہے کہ یہ کتاب جوں ہی مارکیٹ میں آئےمطلع کردیں۔اگر ممکن ہوتو آپ ہمیں پی ڈی ایف ہی مہیا کردیں۔جزاکم اللہ خیرا
 
Top