• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
676
ری ایکشن اسکور
742
پوائنٹ
301
الله تعالیٰ کو محبوب کلمات


عن أبي هريرة رضي الله عنه قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "كَلِمَتَانِ خفيفتان على اللسان، ثقيلتان في الميزان، حبيبتان إلى الرحمن: سبحان الله وبحمده، سبحان الله العظيم ".
[صحيح] - [متفق عليه]


ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
”دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر بڑے ہلکے ہیں، میزان میں بڑے وزنی ہیں، رحمٰن کو بڑے محبوب ہیں وہ ”سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ“ ہیں“

سُبْحَانَ اللَّهِ ۔۔
اللہ تعالیٰ کو ہرقسم کے شرک نقص عیب اور ایسی چیزوں سے پاک قرار دینا جو اس کے لائق نہیں اور حمد کا معنی اللہ کی ان تمام صفات کمال کے ساتھ تعریف کرنا جو اس کی شان کے لائق ہو۔
تسبیح توحید کا بہترین اظہار ہے اللہ تعالیٰ کے لیے اچھے اچھے نام ہیں اللہ تمام بری صفات سے پاک ہے اللہ تعالیٰ کے ہر کام میں خیر ہے اور اس سے خیر ہی کی توقع کی جاتی ہے۔۔

▫ یہ کلمات زبان پر ہلکے آسانی سے ادا ہونے والے اور میزان میں بھاری ہیں۔
اس میں سبحان اللہ کی تکرار ہے اللہ ذاتی نام اور العظیم صفاتی نام ہے۔
سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ
یعنی ہم جتنی بھی تسبیح کر لیں اللہ کی عظمت کہیں زیادہ ہے۔

ان کلمات کو پڑھنے کی سب سے بڑی موٹیویشن۔۔۔
حبیبتان الی الرحمن
ہمارے رب کو محبوب ہیں۔۔

قرآن مجید میں بہت سے مقامات پر ہر مصیبت اور تنگی میں صبر اور تسبیح و حمد کا حکم دیا۔

▫ فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ وَكُنۡ مِّنَ السّٰجِدِيۡنَۙ‏ ۞( الحجر۔ 98)
▫فَاصۡبِرۡ عَلٰى مَا يَقُوۡلُوۡنَ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ قَبۡلَ طُلُوۡعِ الشَّمۡسِ وَقَبۡلَ غُرُوۡبِهَا‌ ۚ وَمِنۡ اٰنَآىٴِ الَّيۡلِ فَسَبِّحۡ وَاَطۡرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرۡضٰى ۞( طه۔ 130)
▫وَمِنَ الَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَاَدۡبَارَ السُّجُوۡدِ ( ق۔ 40)
▫وَمِنَ الَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَاِدۡبَارَ النُّجُوۡمِ (الطور۔ 49)
▫ فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ ( الواقعة۔ 74)
▫ فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ ( الحاقة۔ 52)
▫ فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ وَاسۡتَغۡفِرۡهُ‌ ؔؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا
(النصر۔3)


✨تسبیح کے فوائد
▫مصیبت ،غم تکلیف سے نجات ملتی ہے ۔۔جیسے یونس علیہ کو اللہ نے بچا لیا۔
{فَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِيْنَ… :} ’’
اگر یہ بات نہ ہوتی کہ وہ تسبیح کرنے والوں میں سے تھا‘‘ تو مچھلی کا پیٹ ہی قبر بن جاتا ۔ وہ اس سے پہلے بھی ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور ذکر کرنے والے تھے اور اور اس وقت بھی اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے ہوئے کہا :
« لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ اِنِّيْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِيْنَ الصافات( 143-144)

▫امام ابن القیم فرماتے ہیں۔۔
تسبیح سے چہرے کے خطوط چمک اٹھتے ہیں اور مسلسل حمد سے خیرو برکات نصیب ہوتی ہیں اور استغفار سے بند دروازے کھل جاتے ہیں ۔
▫ تسبیح دعاؤں کی قبولیت کا باعث ہے۔
▫اللہ کی محبت اور قرب پانے کا ذریعہ ہے۔

سبحان الله وبحمده، سبحان الله العظيم
 
Top