1. آئیے اہم اسلامی کتب کو یونیکوڈ میں انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے مل جل کر آن لائن ٹائپنگ کریں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے آپ روزانہ فقط دس پندرہ منٹ ٹائپنگ کر کے ہزاروں صفحات پر مشتمل اہم ترین کتب کو ٹائپ کرنے میں اہم کردار ادا کرکے صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے یہاں کلک کریں۔
  2. آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الله پاک ہم سب کی ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے .(آمين یا رب العالمین)

'اصلاح خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد عامر یونس, ‏اکتوبر 30، 2014۔

  1. ‏اکتوبر 30، 2014 #1
    محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس خاص رکن
    جگہ:
    karachi
    شمولیت:
    ‏اگست 11، 2013
    پیغامات:
    16,952
    موصول شکریہ جات:
    6,501
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,069

    یہ پوسٹ خاص طور پر ان نادان یا بیوقوف لڑکیوں کو خبردار کرنے کیلئے کی جا رہی ہے جو بعض اوقات اپنے گھریلو حالات سے پریشان ہوتی ہیں اور جو بھی پیار سے بات کرے اسی کو ہمدرد سمجھ کر اعتبار کر لیتی ہیں اور اپنی نادانی میں غلیظ مردوں کی ہوس کا شکار بن جاتی ہیں !

    عام زندگی کے علاوہ یہاں نیٹ پر بھی کئی بد کردار ، آوارہ اور عیاش فطرت لوگ صرف لڑکیاں پھنسانے اور انکی معصومیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے آتے ہیں ، ان کا ایک خاص طریقہ کار ہوتا ہے ، جس پر عمل کر کے وہ لڑکی کو با آسانی شیشے میں اتار لیتے ہیں

    کبھی مذھب کا لبادہ اوڑھ کر خود کو پارسا ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو کبھی بہت میٹھا ، با اخلاق بن کر اعتماد جیتا جاتا ہے ، پھر Inbox Messages شروع ہو جاتے ہیں ، فون نمبر مانگا جاتا ہے ، پھر تصاویر مانگی جاتی ہیں اور لڑکی کو یقین دلانے کیلئے الله اور رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جھوٹی قسمیں تک کھائی جاتی ہیں کہ صرف میں ہی دیکھوں گا اور کسی کو نہیں دکھاؤں گا ، اب جو لڑکی بیوقوف ہوتی ہے یا اپنے حالات کی ستائی ہوتی ہے وہ ان باتوں میں آ جاتی ہے اور ان بے غیرتوں کو ہمدرد سمجھ کر اپنے حالات شئیر کر لیتی ہے اور اعتبار کر کے اپنی تباہی کا سامان کر لیتی ہے
    اور پھرجب وہ لڑکی مکمل طور پر ان کے بس میں آ جاتی ہے تو ملاقات پر اصرار کیا جاتا ہے ، ملنے سے انکار پر لڑکی کے گھر والوں کو بتانے کی دھمکیاں دے کر اس لڑکی کو باہر بلا کر اس کی عزت کا جنازہ نکال دیا جاتا ہے اور اس کی بھی ویڈیو اور تصاویر بنا لی جاتی ہیں جن کو مستقبل کی بلیک میلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، یعنی ایک شریف لڑکی کو جسم فروشی کی اس دلدل میں دھکیل دیا جاتا ہے ، جس سے وہ چاہ کر بھی نہیں نکل سکتی ، لڑکی صرف اس ڈر کی وجہ سے کہ کہیں گھر والوں کو پتا نہ چل جائے ، بس تڑپتی ہے اور اپنی قسمت کو کوستی ہے کہ کس لمحے اس سے یہ غلطی ہوئی اور ہر لمحے موت کی دعا مانگتی ہے
    لہٰذا میری بہنوں نیٹ پر کسی شخص کا اعتبار نہ کریں جو آپ سے محبت کے نام پر گفتگو کرتا ہو یا مذھب کا سہارا لے کر آپ کے قریب ہونے کی کوشش کر رہا ہو ، یہ بھی ممکن ہے وہ آپ کے ساتھ اور بہت سی لڑکیوں کو بیوقوف بنا رہا ہو اسلئے خود بھی بچیں اور اپنی دوستوں کو بھی بچائیں !
    براہ مہربانی نیٹ پر لڑکوں سے رشتے داریاں نہ بنائیں ، نہ ہی ان کو اپنے فوٹو وغیرہ دکھائیں ،
    ضرورت کیا ہے آخر ، خود کو نمائش کیلئے پیش کرنے کی ؟؟؟

    کیا آپ کو ہونے والے ان نقصانات کا اندازہ ہے جو کل آپ کی آنے والی زندگی تک تباہ کر سکتے ہیں ؟؟؟
    ا
    پنی تصاویر اپنی فیملی کے لئے رکھیں ، نیٹ پر ان تصاویرکا بنا اجازت کاپی کر کے غلط استعمال بھی ہو سکتا ہے اور آپ کو خبر تک نہیں ہوتی اور یہ چیز آپ کے لئے نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے !!! ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جہاں لڑکیوں کی تصاویر یا وڈیو بنائی گئی اور پھر انھیں بلیک میل کر کے غلط کام کرنے پر مجبور کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی لڑکیوں نےخودکشی کر لی !

    میری بہنو فرض کریں کہ
    ا
    گر آپ ایسی ہی ایک لڑکی ہو جو ایسے کسی بے غیرت انسان کے ہتھے چڑھ گئی ہوں اور گھر والوں کے ڈر سے کسی کو بتا بھی نہیں سکتی کہ کیسے ان لوگوں یا حالات سے چھٹکارا پایا جائے ، تو میری بہنو ایک غلطی تو آپ سے ہو چکی ، جیسے بھی ہوئی مگر اب اس ڈر سے کہ گھر والے کیا کہیں گے ، آپ خاموش نہ رہیں پلیز ،اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے آپ اپنی امی ، بہن وغیرہ کو بتا کر ان سے مدد مانگیں ، ان کا غصہ وقتی ہو گا مگر ہو گا آپ ہی کی بھلائی میں ، اور آپ کو اس غلاظت سے نکلنے میں مدد دے گا اور آئندہ کیلئے ایک سبق بھی . باقی معاف کرنے والی ذات الله پاک کی ہے وہ بہت مہربان اور معاف کرنے والا ہے !

    اب آخر میں !!!

    آوارہ اوباش لڑکوں اور مردوں کے لئے ایک پیغام !!!

    عورت مقدّس ہے اسکے تقدّس کو اپنے اعمال سے پامال مت کیجئے !
    یاد رکھیں !!! کہ آپ آج جس طرح کسی اور کی بہن ، بیٹی کو ورغلا رہے ہو، اس کے ساتھ زنا کرنا چاھتے ہو کل کو یہی سب آپ کے گھر Repeate ہو گا کیوں کہ دنیا مکافات عمل ہے ، کسی کی بیٹی کے تن سے چادر ہٹا نے سے پہلے سوچنا کہ کل یہی کچھ آپ کی بہن بیٹی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہی نہیں بلکہ لازمی ہو گا !

    آج اگر آپ کسی کی بچی کی زندگی خراب کرو گے تو کل آپ کی اپنی بیٹی بھی


    اسی مقام پر کھڑی ہو گی اور آپ کے پاس سوائے سر پیٹنے کے کوئی چارہ نہ ہو گا !

    ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﮐﯿﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﻌﺾ ﮔﻨﺎﮦ ﺻﺮﻑ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ
    ﻭﮦ ﻭﺭﺍﺛﺖ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﭘﺎﺗﺎﻝ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺁ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ

    ﺍﻭﺭ ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﮐﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺒﮭﯽ ﺗﺼﻮﺭ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ۔ !

    اگر آپ اپنے لئے ایک نیک بیوی اور نیک بیٹی کی کی آرزو رکھتے ہو تو
    دوسروں کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی عزت دینا سیکھو کیونکہ قران پاک میں ہے

    الخَبيثٰتُ لِلخَبيثينَ وَالخَبيثونَ لِلخَبيثٰتِ ۖ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبينَ وَالطَّيِّبونَ لِلطَّيِّبٰتِ ۚ
    ﴿٢٦﴾ سورة النور

    (ترجمہ) ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے ہیں اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے ہیں۔اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں۔ —


    الله پاک ہم سب کی ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے .(آمين یا رب العالمین)
     
    • متفق متفق x 2
    • زبردست زبردست x 1
    • لسٹ
  2. ‏نومبر 22، 2017 #2
    بنتِ تسنيم

    بنتِ تسنيم رکن
    جگہ:
    کوہ قاف
    شمولیت:
    ‏مئی 20، 2017
    پیغامات:
    269
    موصول شکریہ جات:
    29
    تمغے کے پوائنٹ:
    55

    عام عورت کیوں ایک پاکیزہ محبت کے بعد ٹوٹ جاتی ہے؟

    عورت کی طاقت اسکے جذبات میں ہوتی ہے.

    عام عورت جب محبت کرتی ہے تو سب سے پہلے اپنے جذبات دیتی ہے.

    وہ جسم دے یا نہ دے مگر
    اسکے آنسو، اسکی خوشی، اسکی دعائیں بس اسی انسان سے منسوب ہوجاتے ہیں جس سے وہ محبت کرتی ہے.

    عورت آخر ٹوٹ ہی جاتی ہے. پھر اپنی زندگی میں کبھی کسی اور انسان کو آنے نہیں دیتی. نہ کسی پر اعتبار کرتی ہے نہ شادی کا نام لیتی ہے. شادی کر بھی لے پھر بھی ساری زندگی زندہ لاش بن کر گزار دیتی ہے. اور اپنے خاندان کو سنبھال بھی نہیں پاتی.

    میں مردوں کے خلاف نہیں ہوں بس اتنی درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ انٹرنیٹ کی اکثر لڑکیاں بھولی ہوتی ہیں. ان کو طوائف سمجھ کر محبت کا کھیل نہ کھیلنا.

    یہ ٹوٹ جائیں گی اور
    اگر عورت ٹوٹ جائے تو ایک خاندان ، ایک نسل ٹوٹ جاتی ہے.

    خدا کے ہاں اپنا نام ظالمین میں مت لکھوانا. یاد رکھو، نیکیوں کے خزانے اور پہاڑ جمع کر بھی لو گے، لیکن یہ ظلم جنت میں تمہارے داخلے کی رکاوٹ ضرور بنے گا. بے بس آنسوؤں اور آہوں کی بد دعا مت لو.

    اور میری لڑکیوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنی عصمت کی خود حفاظت کریں. اپنی زندگی سے پیار کریں. بغیر نکاح محبت، موت کا کھیل ہے جسکی قدر کوئی نہیں کرتا. وہ بھی نہیں جو آپ کو طوائف سمجھ کر آپکے جذبات تک پہنچ کر آپ کے اندر کی عورت کو کھینچ کر سربازار لانا چاہتا ہے. بہتر ہے کہ دوستیاں بھی چھوڑ دیں. اور بروقت خود کو بچا کر اس جھوٹی زندگی سے بھاگ جائیں.

    (منقول)



    ایک تو عورت، پھر مجبور عورت کے جذبات کے ساتھ کھیلنا، دوہرا گناہ
     
  3. ‏نومبر 22، 2017 #3
    بنتِ تسنيم

    بنتِ تسنيم رکن
    جگہ:
    کوہ قاف
    شمولیت:
    ‏مئی 20، 2017
    پیغامات:
    269
    موصول شکریہ جات:
    29
    تمغے کے پوائنٹ:
    55

    ﺑﭽﺎﺅ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺍﮮ ﻟﮍﮐﯿﻮ !!!
    ﯾﮧ ﻧﺮﻡ ﻟﮩﺠﮯ ﻣﯿﮟﺗﻢ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ
    ﺑﺎﺗﻮﮞ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟﮐﮭﯿﻞ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
    ﺗﻢ ﺳﻤﺠﮭﺘﯽ ﮨﻮ ﭘﯿﺎﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
    ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﻭﺍﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
    ﯾﮧ ﻣﯿﭩﮭﮯ ﺑﻮﻝ ﺑﻮﻟﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﮐﺜﺮ
    ﺩﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﺽ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ

    ﯾﮩﺎﮞ ﻧﺮﻣﯽ ﺫﺭﺍ ﺳﯽ ﺩﮐﮭﻼﺋﯽ
    ﻭﮨﺎﮞ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺧﯿﺎﻝ ﺁﯾﺎ
    ﯾﮧ ﺗﻮ ﭘﮕﮭﻞ ﮔﺌﯽ ﺟﻠﺪﯼ
    ﯾﻌﻨﯽ ﭘﮩﻼ ﺯﻭﺍﻝ ﺁﯾﺎ

    ﻣﺤﺭﻡ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ
    ﮐﻮﺋﯽ ﺍﭘﻨﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ
    ﺍﺩﺍﺋﯿﮟ ﺩﮐﮭﺎﺅ ﮔﯽ
    ﮨﺮ ﮨﺮ ﺑﺎﺕ ﮐﮩﮧ ﺟﺎﺅ ﮔﯽ
    ﻣﻮﻗﻊ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﺩﮮ ﺟﺎﺅ ﮔﯽ
    ﻣﮑﮭﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺟﮭﭙﭩﯿﮟ ﮔﮯ
    ﺍﻟﻔﺎﻅ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻟﭙﭩﯿﮟ ﮔﮯ

    ﺑﭻ ﻧﮧ ﭘﺎﺅ ﮔﯽ
    ﮔﮭﻞ ﻣﻞ ﺟﺎﺅ ﮔﯽ
    ﻣﻘﺎﻡ ﺍﭘﻨﺎ ﮔﻨﻮﺍﺅ ﮔﯽ
    ﺑﺮﺍﺋﯽ ﺗﮏ ﻧﮧ ﺳﻤﺠﮭﻮ ﮔﯽ
    ﮐﮧ ﯾﮧ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﯿﮟ
    ﮐﺘﻨﮯ ﺳﭽﮯ ﻣﺨﻠﺺ ﮨﯿﮟ
    ﺩﮬﻮﮐﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﺟﺎﺅ ﮔﯽ
    ﻣﻘﺼﺪ ﮐﻮ ﺑﮭﻼﺅ ﮔﯽ

    ﮔﮭﯿﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﺁﻧﺎ
    ﺧﺪﺍ ﮐﻮ ﯾﺎﺩ ﺗﻢ ﮐﺮﻧﺎ
    ﻗﺮﺁﻥ ﮐﻮ ﺫﺭﺍ ﭘﮍﮬﻨﺎ
    ﺭﺏ ﮐﮩﺘﺎ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﻏﻮﺭ ﺳﮯ ﺳﻨﻨﺎ
    ﺳﻮﺭﻩ ﺍﻻﺣﺰﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ
    ﻟﮩﺠﮧ ﻧﺮﻡ ﻧﮧ ﺗﻢ ﺍﭘﻨﺎ ﮐﺮﻧﺎ
    ﺑﺎﺕ ﻣﺨﺘﺼﺮ ﺑﺎﻣﻘﺼﺪ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮐﺮﻧﺎ
    ﻭﺭﻧﮧ ﻣﺮﺩ ﮐﺎ ﻣﺮﺽ ﮨﮯ ﺑﮍﮬﻨﺎ

    ﯾﮧ ﻣﻨﮧ ﺑﻮﻟﮯ ﺭﺷﺘﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻧﮩﯿﮟ!!!
     
  4. ‏نومبر 22، 2017 #4
    ہود

    ہود مبتدی
    شمولیت:
    ‏نومبر 19، 2017
    پیغامات:
    2
    موصول شکریہ جات:
    3
    تمغے کے پوائنٹ:
    3

     
  5. ‏جنوری 06، 2018 #5
    محمد المالكي

    محمد المالكي رکن
    شمولیت:
    ‏جولائی 01، 2017
    پیغامات:
    401
    موصول شکریہ جات:
    153
    تمغے کے پوائنٹ:
    47

    آمین
     
لوڈ کرتے ہوئے...

اس صفحے کو مشتہر کریں