• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ظالم و شریر کفار کے لئے بد دعا


13266087_993857987349137_3628905510260346734_n (1).jpg

اے اللہ ! جو ہمارے اور مسلمانوں کے متعلق برائی اور شر کا ارادہ رکھے تو اُس کے مکرو فریب کو اسی کے خلاف کر دے ، اسے اپنے ہی جی میں مشغول کر دے اور اس کی کوشش اور سوچ کو اس کی تباہی کا ذریعہ بنا دے

آمین یا رب العالمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
13254418_994357780632491_1141727322737131705_n (1).jpg

اے اللہ ! ہمیں بھی اور تمام مومن مردوں ، مومن عورتوں مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو بخش دے


آمین یا رب العالمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
13312807_995998417135094_7893308754382386171_n.jpg


اے اللہ ! میں تجھ سے دنیا کی تنگی اور قیامت کی تنگی سے پناہ مانگتا / مانگتی ہوں


آمین یا رب العالمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
13346432_996581773743425_307744090476599912_n (1).jpg


اے اللہ ! میں اپنی ضروریات (حاجت) تیرے ہی پاس لے کر پہنچتا ہوں ، اگرچہ میرا عقل کم اور عمل کمزور ہے ، محتاج ہوں تیری رحمت کا ، اور تجھ ہی سے مانگتا ہوں ، اے ہر کام کے بنانے والے ! اور، سینوں کو درست کرنے والے ! جس طرح کہ تو سمندروں میں (گھرے اور طوفانوں کے اندر پھنسے ہوئے لوگوں کو) بچاتا ہے ، مجھے دوزخ کے عذاب سے بچا لے ، (اور بچا لے مجھے) تباہی و بربادی کی پکار سے ، اور قبروں کے فتنوں (کے عذاب) سے


آمین یا رب العالمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
13319955_998165973585005_5139590633764917673_n (1).jpg

اے اللہ ! ھمیں دنیا و آخرت میں سے وہ بھلائیاں عنایت فرما جو تو اپنے نیک بندوں کو عطا فرماتا ہے

آمین یا رب العالمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
13339546_999234300144839_8950061252560097667_n (1).jpg

(اے اللہ ! ھمارے دلوں کو نفاق سے ، ھمارے اعمال کو ریا کاری (دکھاوے) سے ، ھماری زبان کو جھوٹ سے ، اور ھماری آنکھوں کو خیانت سے پاک کر دے)


آمین یا رب العالمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
13325613_1000337110034558_6655333281097989932_n (1).jpg

(اے اللہ ! میں تجھ سے بہتر سوال ، بہتر دعا ، بہتر کامیابی اور عمدہ ثواب کا طلبگار ہوں ، مجھے ثابت قدم رکھ ، اور میرے (نیک) اعمال کے وزن بڑھا دے ، میرا ایمان مضبوط فرما ، میرے درجات بلند فرما ، میری نماز قبول فرما اور میری خطائیں معاف فرما ، اور میں تجھ سے جنت میں اعلی درجات کا سوال کرتا ہوں

--------------------------
(مجمع الزوائد :10/179)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
13413178_1001464923255110_4355432008909776568_n (1).jpg



(اے اللہ ! مجھے ہدایت دے ، اور ، درستگی پر قائم رکھ)


---------------------------------------------------

(سنن أبي داود : 4225 ، ، صحيح النسائي : 5227)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
13435526_1004113496323586_2957678782937067805_n (1).jpg

اے اللہ ! مجھے بُرے اخلاق ، بُرے اعمال ، بُری خواہشات اور بُری بیماریوں سے
محفوظ رکھ)


---------------------------------

(تخريج كتاب السنة للالباني:13)

 
Top