- شمولیت
- مارچ 03، 2011
- پیغامات
- 4,178
- ری ایکشن اسکور
- 15,346
- پوائنٹ
- 800
اللہ کا حقِ تحلیل وتحریم غیر اللہ کو دینا شرک ہے
بسم الله الرحمٰن الرحيم * الحمد لله رب العٰلمين والصلاة والسلام على أشرف الأنبياء والمرسلين * أما بعد!
اَمر (حكم واختيار) صرف ’خالق‘ کا حق!
اللہ رب العٰلمین خالق کل شیء نے اس ساری کائنات کو پیدا فرمایا ہے، لہٰذا صرف اللہ تعالیٰ ہی اس بات کے حق دار ہیں کہ اس پوری کائنات میں ان کا حکم چلے۔ صرف اللہ ہی کے حکم کو ماننا عین توحید اور غیر اللہ کا حکم (اللہ کی نافرمانی میں) ماننا شرک ہے۔
- سورۃ الاعراف میں فرمان باری ہے: ﴿ اَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَ الْاَمْرُ ﴾ کہ ’’یاد رکھو اللہ ہی کے لئے خاص ہے خالق ہونا اور حاکم ہونا۔‘‘
- سورۃ آل عمران میں فرمایا: ﴿ يَقُوْلُوْنَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْاَمْرِ مِنْ شَيْءٍ قُلْ اِنَّ الْاَمْرَ كُلَّهٗ لِلّٰهِ ﴾ کہ ’’کہتے تھے کیا ہمیں بھی کسی چیز کا اختیار ہے؟ آپ کہہ دیجئے کہ کام کل کا کل اللہ کے اختیار میں ہے۔‘‘
- سورۃ یونس میں فرمایا: ﴿ وَ مَنْ يُّدَبِّرُ الْاَمْرَ فَسَيَقُوْلُوْنَ۠ اللّٰهُ فَقُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ ﴾ کہ ’’(آپ کہہ دیجئے کہ) اور وه کون ہے جو تمام کاموں کی تدبیر کرتا ہے؟ ضرور وه یہی کہیں گے کہ اللہ تو ان سے کہیے کہ پھر کیوں نہیں ڈرتے۔‘‘
عالم الغیب بھی صرف خالق ہی
سورۃ الملک میں فرمان باری ہے: ﴿ اَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَ هُوَ اللَّطِيْفُ الْخَبِيْرُ ﴾ کہ ’’کیا وہی نہ جانے جس نے پیدا کیا؟ پھر وه باریک بین اور باخبر بھی ہو۔‘‘