• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ کی رحمت ہو اس شخص پر جو اپنے گھر میں کوڑا لٹکاتا ہے - حدیث کی تحقیق مطلوب

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
امام ابن عدي رحمه الله (المتوفى365)نے کہا:
أخبرنا جعفر بن أحمد بن محمد بن الصباح الجرجرائي، حدثنا محمد بن صدران، حدثنا معان أبو صالح، حدثنا عباد بن كثير، عن أبي الزبير عن جابر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم رحم الله عبدا علق في بيته سوطا يؤدب به أهله.[الكامل في ضعفاء الرجال لابن عدي: 5/ 542]۔

یہ روایت ضعیف ہے سند میں دو علتیں ہیں:

اول:
عباد بن کثیر متروک ہے

حافظ ابن حجر رحمه الله (المتوفى852)نے کہا:
عباد بن كثير الثقفي البصري متروك قال أحمد روى أحاديث كذب[تقريب التهذيب لابن حجر: رقم3139]۔

دوم:
نیز معان ابوصالح مجہول ہے ۔
 
Top