• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الیاس قادری کی کتاب "فیضان جمعہ" کی چند روایات کی تحقیق

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
١٠) قال إسماعيل أصبهاني: حَدَّثَنَا سليمان بن إبراهيم حَدَّثَنَا محمد بن عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نصر بن طالوت حَدَّثَنَا أبو بكر أَحْمَدَ بْنِ موسى الحريري حَدَّثَنَا عَبْدَانَ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا «زَيْدُ بْنُ الْحَرِيشِ» حَدَّثَنَا «الْأَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ» حَدَّثَنَا أَيُّوبَ وَ يُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:

«مَنْ قَرَأَ سُوْرَةَ يس فِي لَيْلَةِ الْجُمْعَةِ غُفِرَ لَهُ»

ترجمہ: جو شخص جمعہ کی رات سورہ یٰس پڑھتا ہے اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔

۩تخريج: الترغيب والترهيب لإسماعيل الأصبهاني (٩٤٨) (المتوفى: ٥٣٥هـ)؛ الضعيفة (٥١١١) (ضعيف جدًا)

شیخ البانی رحمہ اللّٰہ کہتے ہیں یہ سند بہت زیادہ ضعیف ہے، اس کی علت اغلب بن تمیم ہے، اس کے متعلق ابن حبان رحمہ اللّٰہ نے کہا ہے: "منکر الحدیث ہے، ثقہ راویوں سے ایسی احادیث روایت کرتا ہے جو ان کی احادیث نہیں ہوتی، یہاں تک کہ وہ غلطیوں کی کثرت کی وجہ سے حدِ احتجاج سے خارج ہو گیا"۔
اور دوسروں نے اس کو ضعیف کہا ہے۔

زید بن حریش کے متعلق ابن حبان رحمہ اللّٰہ نے کہا ہے کہ کبھی کبھی غلطی کرتا ہے اور ابن قطان رحمہ اللّٰہ نے کہا ہے کہ مجہول الحال ہے۔

شیخ البانی رحمہ اللّٰہ کہتے ہیں کہ اسی سند سے ابن سنی رحمہ اللّٰہ نے "اليوم والليلة" (رقم ٦٦٨) میں اور ابن عدی رحمہ اللّٰہ نے الکامل فی الضعفاء میں ایسی ہی حدیث روایت کی ہے لیکن اس میں "جمعہ" کا ذکر نہیں ہے اس کے الفاظ یہ ہیں:
«مَنْ قَرَأَ يس فِي يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ»
اس حدیث کی تخریج ہم نے "الروض النضير" (١١٤٦) میں کی ہے۔
 

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
⑧ أخرجه الحكيم الترمذي في " نوادر الأصول " من حديث «عبد الغفور بن عبد العزيز» عن أبيه عن جده قال: قال صلى الله عَلَيْهِ وَسلم

«تُعْرَضُ الْأَعْمَالُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الْخَمِيْسِ عَلَى اللَّهِ تَعَالَى وَ تُعْرَضُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ وَعَلَى الْآبَاءِ وَالْأُمَّهَاتِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَيَفْرَحُوْنَ بِحَسَنَاتِهِمْ وَيَزْدَادُوْنَ وُجُوْهَهُمْ بيضًا وَنُزْهَةً فَاتَّقُوا اللَّهَ وَلَا تُؤْذُوا مَوْتَاكُم»

ترجمہ: پیر اور جمعرات کو اللہ تعالیٰ کے حضور اعمال پیش کئے جاتے ہیں اور انبیائے کرام علیھم السلام اورماں باپ کے سامنے ہر جمعہ پیش کئے جاتے ہیں۔ وہ نیکیوں پر خوش ہوتے ہیں اور ان کے چہروں کی رونق (چمک دمک) بڑھ جاتی ہے، تو اللہ سے ڈرو اور اپنے وفات پانے والوں کو اپنے گناہوں سے رنج نہ پہنچاؤ۔

۩تخريج: نوادر الأصول في أحاديث الرسول صلى الله عليه وسلم للحكيم الترمذي (المتوفى: نحو ٣٢٠هـ)؛ الضعيفة (١٤٨٠) (موضوع)

شیخ البانی رحمہ اللّٰہ کہتے ہیں یہ سند موضوع ہے، اس کو گڑھنے کا الزام عبدالغفور پر ہے، اس کے دادا کا نام سعید انصاری ہے جیسا کہ میزان الاعتدال میں اس کے تعارف کی بعض سندوں میں ہے، اور "الإصابة" میں ان کا نام سعید شامی بیان کیا گیا ہے۔

بخاری رحمہ اللّٰہ کا قول نقل کیا گیا ہے کہ انہوں نے عبدالغفور کے متعلق کہا: " تركوه"، اور اس کا معنی بخاری رحمہ اللّٰہ کے نزدیک متہم اور سخت ضعیف کا ہے جیسا کہ ان کے متعلق یہ معروف ہے۔

ابن حبان رحمہ اللّٰہ نے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں میں سے تھا جو ثقہ راویوں پر احادیث گڑھتے ہیں۔
ابن معین رحمہ اللّٰہ: اس کی حدیث کی کوئی حیثیت نہیں۔
ابو حاتم رحمہ اللّٰہ: ضعیف الحدیث
ابن عدی رحمہ اللّٰہ: منکر الحدیث۔

اس تفصیل سے آپ جان گئے کہ سیوطی نے اس حدیث کو "الجامع الصغير" میں بیان کرکے ٹھیک نہیں کیا (کیونکہ یہ ان کی شرط کے خلاف ہے)، اور اس حدیث سے استشہاد کرتے ہوئے انہوں نے اپنے فتاوی "الحاوي" میں یہ بات قطعی طور پر کہی ہے کہ مردوں کو زندہ لوگوں کے اعمال کا علم ہوتا ہے اور ان کے حالات بھی معلوم ہوتے ہیں۔

اس مسئلے میں دوسری احادیث بھی گزر چکی ہیں جن میں سے کسی سے بھی استدلال نہیں کیا جا سکتا، جیسے کہ ضعیفہ (حدیث نمبر: ٨٦٣، ٨٦٤) پر احادیث گزر چکی ہیں۔

اس حدیث پر مناوی رحمہ اللّٰہ نے کچھ بھی کلام نہیں کیا ہے ایسا لگتا ہے کہ انہیں اس کی سند کا علم نہیں تھا، تمام تعریفیں اس ذات کے لئے ہیں جس نے مجھے اس کی سند پر (سیوطی ہی کے ذریعے) مطلع کیا۔ الحمد لله
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
فیضان جمعہ
مولوی الیاس عطاری ہی کتاب ہے ، ذیل میں اس کا ڈاؤن لوڈ لنک دیا ہے ،دیکھ لیں۔
فیضان جمعہ
 
Top