• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام شافعی رحمہ اللہ کے لیے دعا

Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا:"ستة ادعو لهم بسحر :احدهم الشافعی رضی اللہ عنہ"
میں سحری کے وقت چھ آدمیوں کے لیے دعا کرتا ہوں: ان میں ایک شافعی ہیں،اللہ ان سے راضی ہو۔
(الطیوریات٢٦٨/٢ ح ١٩٤،وسندہ صحیح)
معلوم ہوا کہ اہل ایمان کو ایک دوسرے سے محبت کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کے لیے دعائیں کرتے رہنا چاہیے۔
اس روایت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے نزدیک امام ابو عبداللہ محمد بن ادریس الشافعی رحمہ اللہ کا بہت بڑا مقام تھا۔
تحقیقی،اصلاحی اور علمی مقالات(جلد سوم) از حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ
 
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
26
ری ایکشن اسکور
110
پوائنٹ
52

بھائی اس زمانے میں صرف چھ افراد ہی اہل ایمان تھے؟
 
Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
بھائی اس زمانے میں صرف چھ افراد ہی اہل ایمان تھے؟
محترمی و مکرمی ! کوئی ایسی عبارت آپ کو نظر آئی ہے جہاں لکھا ہو کہ صرف چھ لوگ ہی اہل ایمان تھے اس دور میں ؟؟؟
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرما رہے ہیں کہ میں چھ لوگوں کے لیے سحری کے وقت دعا کرتا ہوں۔اب واضح بات ہے کہ وہ اہل ایمان ہی تھے جن کے لیے امام صاحب دعا فرماتے تھے، کیونکہ کفار کے لیے دعا کرنے سے تو اللہ تعالیٰ نے منع فرما دیا ہے اور یہ بات امام رحمہ اللہ ہم سے بہتر جانتے تھے۔
اور اس بات کا ذکر تو انہوں نے کہیں نہیں کیا کہ باقی لوگ اہل ایمان نہیں ہیں یا اہل ایمان تو ہیں مگر میں ان کے لیے دعا نہیں کرتا۔ایک سادہ سا اصول ہے "کسی چیز کا عدم ذکر نفی کو مستلزم نہیں ہوتا"
آپ کا کیا خیال ہے امام صاحب افطاری کے وقت کسی کے لیے دعا نہیں کرتے ہوں گے؟؟حسن ظن بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔
اسی بات کی تشریح میں حافظ زبیر علی زئی صاحب رقمطراز ہیں کہ انسان کو اہل ایمان کے لیے دعا کرتے رہنا چاہیے اور ساری کی ساری عبارت انتہائی آسان اردو میں لکھی گئی ہے۔اب جو مفہوم آپ نکال رہے ہیں ۔۔۔اللہ ہی بہتر جانتا ہے اس مفہوم کو برآمد کرنے کے لیے آپ کو کتنی کوشش کرنا پڑی ہو گی۔
 
Top