• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام مالک ؒ اور رفع الیدین

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
امام مالک ؒ احادیث نبویہ و اجماع صحابہ پر عمل کرتے ہوئے بوقت رکوع نماز میں رفع الیدین کرتے تھے.
(احکام القرآن ولا بن العربی ج ٤ ص ١٩٠٠ سورہ انشقاق، احکام القرآن للقرطبی ج ١٩ ص ٢٧٩ الاعتصام للشاطبی ص ٢٩٥)

قال أشهب بن عبد العزيز: صحبت مالك بن أنس قبل موته بسنة فما مات إلا وهو يرفع يدي إذا أحرم وإذا أراد أن يركع وإذا قال سمع الله لمن حمده.
امام مالک ؒ کے شاگرد اشہب نے کہا وفات امام مالک ؒ سے ایک سال پہلے ہی سے میں صحبت مالک میں رہا ہوں موصوف امام مالک ؒ ہمیشہ تحریمہ و رکوع کے وقت رفع الیدین کرتے تھے اور اسی حالت میں انہیں موت آئی.
(التمهيد لابن عبد البر ج ٩ ص ٢٢٩ وطرح التثريب ج ١ ص ٢٥٣ وشرح الترمذی للعلامہ شاکر و تحفہ الاحوذی)


سئل مالك عن الامام مالك هل يرفع يديه عند الركوع قال نعم انه

امام مالک ؒ سے فتوی پوچھا گیا کہ امام نماز رکوع کے وقت رفع الیدین کرے؟ تو امام مالک ؒ نے کہا کہ ہاں اسے ایسا کرنے کا حکم دیا جائے.
(جذوة المقتبس ص ١٣٠ و بغية الملتمس ص ٢١٤ ٣٥٥ ٤٩١ الستذکار ج ٢ ص ١٢٤ إحكام الأحكام شرح عمدة الأحكام ج ١ ص ٢٢١)
 
Top