• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امريکہ کی جانب سے لشکر جھنگوی اور ملک اسحاق کو دہشت گرد قرار دے ديا گيا

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
امريکہ کی جانب سے لشکر جھنگوی اور ملک اسحاق کو دہشت گرد قرار دے ديا گيا

امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے لشکر جھنگوی کے بانی اراکين ميں شامل ملک اسحاق کو ايگزيکٹو آرڈر (ای او) نمبر 13224 کے تحت بالخصوص عالمی دہشت گرد قرار ديا ہے۔ اس فيصلے کے نتيجے ميں امريکی شہريوں پر اب يہ پابندی ہے کہ وہ ملک اسحاق کے ساتھ کسی بھی قسم کا لين دين نہيں کر سکتے۔ علاوہ ازيں امريکہ ميں موجود يا منتقل کيے جانے والے يا امريکی شہريوں کی دسترس يا پہنچ ميں ملک اسحاق کے تمام اثاثے اور ملکيت بھی منجمد کر دی جائيں گی۔

ملک اسحاق لشکر جھنگوی کے بانی رکن اور موجود ليڈر ہيں۔ سال 1997 ميں ملک اسحاق نے ايک ايسی دہشت گرد کاروائ ميں اپنی شموليت کو تسليم کيا تھا جس کے نتيجے ميں سو سے زائد پاکستانی شہری لقمہ اجل بنے تھے۔

حاليہ عرصے ميں، فروری 2013 ميں پاکستان پوليس کی جانب سے اسحاق کی گرفتاری عمل ميں لائ گئ۔ وہ جنوری 10 اور فروری 16 2013 کو پاکستان کے شمال مغربی شہر کوئٹہ ميں ہونے والے حملوں ميں ملوث پاۓ گۓ جن کے نتيجے ميں قريب 200 پاکستانی شہريوں کی جان گئ۔ لشکر جھنگوی نے کوئٹہ بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ايگزيکٹو آرڈر (ای او) نمبر 13224 کے تحت اسحاق کو دہشت گرد قرار دينے کے علاوہ امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے ترميم شدہ اميگريشن اور نيشنيلٹی ايکٹ کے سيکشن 219 کے تحت بيرونی دہشت گرد تنظيموں کی لسٹ (ايف – ٹی – او) ميں لشکر جھنگوی کی ايک دہشت گرد تنظيم کے طور پر جيثيت برقرار رکھی ہے۔ لشکر جھنگوی کا خاصا مسلح حملے اور بم دھماکے ہيں اور تنظيم کی جانب سے پاکستان ميں بے شمار شيعہ اور سول سوسائٹی کے قائدين کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی گئ ہے۔ لشکر جھنگوی نے سال 2013 ميں کوئٹہ کے مقام پر ايک پرہجوم بليرڈ کلب پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس کے نتيجے ميں 80 پاکستانی شہری جاں بحق ہوۓ۔

ايک دہشت گرد تنظيم کے طور پر لشکر جھنگوی کی حيثيت برقرار رکھنے کے نتيجے میں اس ضمن ميں مجوزہ قانونی نتائج بھی بدستور برقرار رہيں گے جن ميں دانستہ لشکر جھنگوی کو وسائل اور سازوسامان کی ترسيل يا ايسی کسی کوشش يا سازش پر قدغن بھی شامل ہے۔ علاوہ ازيں امريکی معاشی اداروں کے زيرنگيں يا دسترس ميں لشکر جھنگوی کے تمام اثاثوں کو منجمد کرنا لازم ہے۔
محکمہ خارچہ کی جانب سے يہ اقدامات محکمہ انصاف اور خزانہ سے مشاورت کے بعد اٹھاۓ گۓ ہيں۔

تاشفين
– ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
digitaloutreachUrdu2@state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
آپ امریکہ کی طرح کبھی سچ نہیں بولتے۔ اس لئے آپ کی ہر خبر ہر موقف جھوٹ ہے جسکی ہم اس وقت تک تصدیق نہیں کرینگے جب تک معتبر ذرائع سے اس کا سچ ہونا معلوم نہ ہوجائے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
تمہارے لیے ہر وہ مسلمان دہشت گرد ہے جو اپنے دین پر پختگی سے عمل پیرا ہے، تمہیں مسلمانوں سے نہیں دین اسلام سے زیادہ دشمنی ہے، تمہارے نزدیک کبھی شیعہ اور بریلوی دہشت گرد نہیں ٹھہریں گے کیونکہ وہ حلوے خور اور عیاش ہیں، جس طرح تمہارے ہاں ہم جنس پرستی اور زنا عام ہے، ان کے ہاں بھی حلالہ اور متعہ کے نام پر یہ زنا جائز ہے، ایسے لوگوں کو کبھی تم دہشت گرد نہیں کہو گے، دہشت گرد جب بھی تمہارے نزدیک ہوں گے ، وہابی ہی ہوں گے۔

اور فلاں نے اتنی کاروائیاں کر لیں، فلاں نے اتنے لوگوں کو مار دیا، فلاں اس تخریب کاری میں ملوث ہے، فلاں سے خطرہ ہے، یہ کہانیاں گھڑ لینا تم لوگوں کے لیے کون سا مشکل کام ہے۔ بیٹھے ہی اس کام کے لیے ہو، جاب ہی یہی ہے تمہاری مسلمانوں کے خلاف اپنی زبان اور قلم کا استعمال کر کے ان سے پیسے بٹورنا اور ان کی خوشنودی حاصل کرنا۔ مرنے سے پہلے سچی توبہ کر لو۔ اللہ تعالیٰ ہر دشمن اسلام کو عبرت کا نشان بنائے آمین
 
Top