• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکہ اور برطانیہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف ہے"سیکرٹری دفاع کے بیان پرحافظ سعید کا ردعمل"

شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے سیکرٹری دفاع کے اس بیان کہ” امریکہ اور برطانیہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف ہے اورامریکہ دوسرے ممالک کی ایجنسیوں کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے“ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری دفاع کا بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ حکومت پاکستان کو کسی قسم کی کوتاہی سے کام نہیں لینا چاہیے اورایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلئے فوری اقدام کرنے چاہئیں تاکہ اسے ہر قسم کے خطرات سے محفوظ بنایا جاسکے۔

حکمرانوں کو امریکہ سے کئے گئے تمام معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان کرنا چاہیے اور نیٹو سپلائی بھی فی الفور منقطع کرنی چاہیے۔ گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ہم تو شروع دن سے یہ کہتے آرہے ہیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی سازشیں کر رہے ہیں اور وطن عزیز پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔حکمرانوں کو آ ج اگر اس بات کی سمجھ آگئی ہے کہ تو انہیں چاہیے کہ امریکہ کی طرف سے شروع کی گئی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ سے فی الفور علیحدگی کا اعلان کریں۔

امریکیوں کو دیے گئے اپنے اڈے واپس لئے جائیں اور پاکستان میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مداخلت مکمل طور پر ختم کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کو پروان چڑھانے میں امریکہ، بھارت اور ان کے اتحادی ممالک کا ہی ہاتھ ہے۔ ایک مضبوط اسلامی ایٹمی پاکستان انہیں کسی صورت برداشت نہیں ہے۔ ضرورت ا س امر کی ہے کہ حکمران امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ذہنی غلامی سے نکلیں اور قومی سلامتی و خودمختاری کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیں۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ سے دوستی کے نتیجہ میں گیارہ سال تک بہت کچھ بھگت لیا اب پاکستانی قوم ملک کا مزید نقصانات برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
یعنی حیرت کی بات ہے۔۔۔
پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سے خطرہ ہے۔۔۔
اور وہ جو ایران چھپ کر بنا رہا ہے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آتا۔۔۔
کل میں صدر زرداری کے بیٹھے بلاول زرداری کی تقریر سُن رہا تھا۔۔۔
جس میں اس بچے نے کہا کے ہم(نظام) جمہوریت کی حفاظب کے لئے اپنا سرکٹوادیں گے۔۔۔
جیسے حسین نے کٹوایا تھا۔۔۔
رافضیوں کویہ گستاخیاں کیوں نہیں دکھائی دیتیں۔۔۔
یعنی وہ سیاست کے لئے شیم آن یو رافض۔۔۔
پھر نعرہ بلند ہوتا ہے ۔۔۔
نعرہ حیدری۔۔۔ یاعلی!۔
حیرت ہے ان کا نظام شراب کھلے عام فروخت ہورہی ہے، سودی کاروبار داور شیئرنگ میں کالے پیسے کو سفید کیا جارہا ہے۔۔۔
اور جنت میں نوجوانوں کے سردار حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شان میں کی جانے والی اس گستاخی پر احتجاج ہونا چاہئے۔۔۔ لیکن ہوگا نہیں۔۔۔ کیونکہ حب اہل بیت ڈھکوسلہ ہے۔۔۔
یہ شیعوں کی حکومت ہے اور ہماری لاعلم عوام ان کی سازشوں کو نہیں سمجھ پارہی ہے۔۔۔ یہ پاکستان کو توڑنے آئے ہیں۔۔۔
اللہ سے دُعا ہے دفاع پاکستان والوں کو بھی کچھ سیٹیں مل جائیں ۔۔۔
 
Top