محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
انبیاء اپنی قبروں میں زندہ ہیں اور نماز پڑھتے ہیں
محمد رفیق طاھر
اس حدیث کی مکمل تحقیق درکار ہے:
الأنبياء أحياء في قبورهم يصلون { مسند أبي يعلى 6/147 (3425) }
اس کو شیخ البانی نے صحیح کہا ہے (سلسلہ صحیحہ رقم :621)
الجواب بعون الوهاب ومنه الصدق والصواب واليه المرجع والمآب
اسکی سند میں أبو الجہم الأزرق بن علی مجہول الضبط ہے ۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسکے بارہ میں کہا ہے " صدوق یغرب" یعنی یہ عادل راوی ہے اور انوکھی انوکھی روایات بیان کرتا ہے ۔
کسی بھی راوی کی روایت تب قبول ہوتی ہے جب وہ عادل اور ضابط ہو ۔ اس راوی کا عادل ہونا تو حافظ صاحب کے قول "صدوق" سے ثابت ہوگیا ہے لیکن اسکا ضبط یعنی حافظہ کیسا تھا مضبوط تھا یا کمزور تو اسکے بارہ میں کوئی علم نہیں ہاں حافظ صاحب رحمہ اللہ کا فرمان "یغرب" اسکے حافظہ کی خرابی کی طرف لطیف اشارہ ہے ۔ اور اسی طرح ابن حبان نے بھی اسے ثقات میں ذکر کر کے "یغرب" کا کلمہ بھی بولا ہے ۔ اور ابن حبان کا رواۃ کی توثیق میں متساہل ہونا معلوم ہے ۔
شیخ البانی رحمہ اللہ کا اس روایت کو حسن قرار دینا تعدد طرق کی بناء پر ہے ۔ جبکہ اسکے تمام تر طرق مل کر بھی یہ روایت اس قابل نہیں بنتی کہ اسے قبول کیا جائے کیونکہ اسکی مسند بزار ' فوائد رازی ' تاریخ دمشق ' الکامل لابن عدی ' اور حیاۃ الأنبیاء للبیہقی والی سند کا مرکزی راوی حسن بن قتیبہ المدائنی سخت ضعیف ہے ۔ بلکہ امام دارقطنی نے تو اسے متروک کہا ہے ۔
اس ضعیف راوی کی روایت کو بطور متابعت پیش کرکے امام البانی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے " یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ازرق نے یہ حدیث یاد رکھی ہے اور کوئی انوکھا کام نہیں کیا " لیکن شیخ صاحب رحمہ اللہ کا یہ فرمان محل نظر ہے کیونکہ یہ سند متابعت کے قابل نہیں !
رہا حیاۃ انبیاء کا مسئلہ تو وہ صحیح احادیث اور نص قرآنی سے ثابت ہے ۔ کہ انبیاء کرام صلوات اللہ علیہم اجمعین اپنی قبروں میں اخروی زندگی کا پہلا مرحلہ یعنی برزخی زندگی گزار رہے ہیں جو کہ دنیوی زندگی سے بہت مختلف ہے ۔ اسے حیاۃ دنیوی قرار دینا فہم کا زوال ہے ۔
مسئلہ حیات النبی ﷺ پر ہمارے دادا استاذ محترم اسماعیل سلفی کی شہکار تصنیف "الأدلۃ القویۃ على أن حیاۃ النبی فی قبرہ لیست بدنیویہ" کا مطالعہ نہایت مفید ہے۔ اسے مکتبہ سلفیہ نے "مسئلہ حیاۃ النبی ﷺ" کے نام سے شائع کیا ہے ۔
لنک