• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انتباۃ! سعودی عرب نے مملکت میں داعش کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سعودی عرب نے مملکت میں داعش کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا
20 جولائی 2015

ریاض (آن لائن) سعودی وزارت داخلہ نے مملکت میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی ”داعش“ کے بڑھتے نیٹ ورک کو روکنے کیلئے سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے اور کہا ہے کہ وزارت نے جعلی ناموں کے ساتھ داعش کی حمایت کرنے والے متعدد اکاﺅنٹس کا پتا چلا لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام نے سوشل میڈیا بالخصوص ”ٹوئٹر“ پر سرگرم جعلی ناموں کے ساتھ داعش کی حمایت کرنے والے 1997 اکاونٹس کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ”داعش“ کی حمایت میں جاری سوشل میڈیا مہم میں ناقابل یقین حد تک انتہاء پسندانہ خیالات کا اظہار کیا گیا ہے۔علماء کے قتل کی دھمکیاں دینے کے ساتھ انہیں 'گدھے' اور 'بدصورت جانوروں' سے تشبیہ دی گئی ہے۔ حتیٰ کہ سابق اشتہاری شریف الغنزی نامی دہشت گرد نے لکھا ہے کہ
"اللہ کی قسم اگر میری ماں بھی داعش کی مخالفت کرتے ہوئے تنظیم کے بارے میں مخبری کرے گی تو اسے بھی قتل کروں گا"۔

رپورٹ کے مطابق ”شہادت کا جنون“ کے عنوان سے سرگرم اکاﺅنٹ کے ذریعے جعلی ناموں کے ساتھ سینکڑوں لوگوں نے تبصرے کئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر داعش کے حامی ہیں جنہوں نے انتہاء پسندانہ نظریات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔ بات صرف والدین یا اقارب کو قتل کرنے کے اعلانات اور دھمکیوں تک موقوف نہیں بلکہ عملاً ایسا ہو چکا ہے۔

”داعش“ سے وابستہ ایک سعودی دہشت گرد عبدللہ فہد عبدللہ الرشید نے اپنے ماموں کرنل راشد ابراہیم الصفیان کو محض اس لیے شہید کیا کہ وہ سعودی عرب کی فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے حالانکہ دہشت گرد کی پرورش تک ان کے ماموں نے کی تھی۔
ح
 

فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
فکری انتشار آخری حدود کو چھو رہا ہے ـــــــــــــــــــ لگتا ہے، کوئی بگ بینگ ہونے والا ہے اس بابت
 

فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
داعشی ان علماء کو علمائے سو کہتے ہیں اور یہ علماء انہیں گم کردہ راہ ۔
اطلاعات اور معلومات اس قدر مختلف اور متنوع ہیں ، کہ یقین کرنا مشکل ہے کسی پہ ۔ پھر ایک طرف مغربی ذرائع ابلاغ ہیں اور دوسری طرف انہی عناصر کے اپنے۔
آپس میں بھی لڑ رہی ہیں یہ تنظیمات شام ، عراق اور اب افغانستان میں بھی۔
جمہوریت، ملوکیت اور دیگر انظمہ کے خلاف اٹھنے والے یہ حضرات خود ایک عجیب سا نطام حکومت چلا رہے ہیں ، جس میں اعتدال اکثر اوقات مجروح ہوتا ہی نظر آتا ہے ۔
ان میں سے چند ایک سے بات کرنے کا موقع ملا ہے، زبان یہ ایسی سخت اور گالیوں سے مرصع استعمال کرتے ہیں ، کہ خدا کی پناہ !!
بعض اہل علم ان کے معاملے میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی بیان کرتے ہیں اور بعض انہیں صاف صاف خوارج بتلاتے ہیں ۔
تو اس پہ بات تو تفصیل سے کی جانے چاہیے ــــــــــــــ لیکن کبھی کبھی دل یہ کہنے کو کرتا ہے
علموں بس کریں او یار :(
 
Top