• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انسان بھی کیا چیز ہے

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
یہ انسان بھی کیا چیز ہے بہادری پر آئے تو شیر کو بھی پچھاڑ دے اور چاہے تو ایک بھڑ ہی اس کو پریشان کر دے۔
ایک دفعہ میں اور میرا ہمسایہ مغرب کی نماز پڑھ کر گھر کی طرف لوٹ رہے تھے کہ ایک مقام پر ہمیں اپنے پیچھے کچھ عجیب قسم کی کھڑکھڑاہٹ محسوس ہوئی۔ پیچھے مڑ کر دیکھا تو کوئی چھوٹے سے مینڈک جتنی چیز ہمارے پیچھے آرہی تھی اور اس کی آواز بڑی نامانوس سی تھی۔ ہم دونوں بھاگے تو اس چیز نے بھی تیزی دکھائی۔میں ایک طرف کو ہوگیا تو دیکھا کہ وہ چیز میرے ساتھی کے پیچھے جارہی ہے۔ میرا ساتھی بھی سڑک سے کچے پر آگیا اور رکا تو وہ عجیب الخلقت چیز بھی رک گئی۔ میں نے ذرا اس کے قریب جا کر پاؤں زمین پر مارا تو وہ مخلوق ٹس سے مس نہ ہوئی۔ میں سوچ میں پڑ گیا کہ یہ کیا ماجرا ہے کہ یہ میرے ساتھی کے پیچھے جاتی ہے میرے پیچھے نہیں آتی۔
میرے ذہن میں فوراً ایک بات آئی کہ ہو نہ ہو میرے ساتھی کی شلوار کا دھاگہ لٹک رہا ہے اور اس سے کوئی چیز اٹک گئی ہے۔ میں نے ساتھی سے کہا کہ دیکھیں کوئی دھاگہ تو نہیں لٹک رہا آپ کی شلوار کا۔ انہوں نے جھک کر جو ٹٹولا تو واقعی دھاگہ لٹک رہا تھا۔ جب کچھ خوف کم ہؤا تو دیکھا کہ وہ ایک چھوٹا سا ٹافی وغیرہ کا ۔۔۔ ریپر ۔۔۔ تھا جس کے ساتھ چیونگم لگی ہوئی تھی اور وہ دھاگے سے چپک گئی اور ہمیں اچھا خاصا خوف زدہ کر دیا۔
 
Top