• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انسٹینٹ نوڈلز کے نقصانات !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
انسٹینٹ نوڈلز کے نقصانات

سب سے پہلے سمجھ لیں کہ یہ انسٹینٹ نوڈلز سے مراد کون سے نوڈلز ہیں۔یہ نوڈلز کی وہ قسم ہے جنھیں پیکٹ سے نکال کر گرم پانی میں ڈالنے سے فورا تیار ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔جنھیں زیادہ پکانا نہیں پڑتا انھیں انسٹینٹ نوڈلز کہا جاتا ہے

اب آتے ہیں ان کے نقصانات کی طرف یہ میں ایک انگلش بلاگ سے پڑھ رہا ہوں جو کہ میڈیکل کے لحاظ سے مشہور بلاگ ہے۔

*پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی پرورش میں اس کے نمایاں منفی نقصانات ہیں۔

*انسٹینٹ نوڈلز میں استعمال ہونے والا ایک جز جسے Styrofoam کہا جاتا ہے یہ کینسر کی بیماری کا سبب بنتا ہے۔

*حاملہ عورت اگر حمل کے دوران انسٹینٹ نوڈلز کھائے تو اسے اسقاط حمل کا خطرہ ہے اس کا حمل ضائع ہو سکتا ہے کیوں کہ انسٹینٹ نوڈلز اس کے پیٹ میں بچے کی افزائش کو روک سکتا ہے۔

*انسٹینٹ نوڈلز کا شمار جنک فوڈز میں ہوتا ہے ان میں کسی قسم کی کوئی طاقت نہیں ہوتی یعنی وٹامن نہیں ہوتے البتہ یہ کاربوہاڈریٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔

*انسٹینٹ نوڈلز نمک سے بھرے ہوتے ہیں ان میں نمک کی اتنی زیادہ مقدار ہوتی ہے جو کہ دل کے دورے،فالج کے حملے اور گردے کی خرابی کا باعث بن سکتے ہیں۔

*انسٹینٹ نوڈلز میں کسی قسم کا ذائقہ پیدا کرنے کے لیے Monosodium Glutamate یعنی قلمی نمک استعمال کیاجاتا ہے جو کہ ان لوگوں کے لیے بہت تکلیف کا باعث ہو گا جن کے اجسام قلمی نمک برداشت نہیں کر سکتے اس سے انھیں سردرد،جلد کی بیماری اور جسمانی درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

*اور یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ نوڈلز موٹاپے کا باعث بنتے ہیں.

*انسٹینٹ نوڈلز کو ہضم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے یہ نظام انہضام پر بہت بھاری ہوجاتا ہے اور باقاعدگی سے انھیں کھانا آپ کے نظام انہضام کو تباہ کر سکتا ہے۔

*انسٹینٹ نوڈلز میں پایا جانے والا ایک عنصر پایا جاتاہے جسے پروپلین گلائی کول Propylene Glycol کہا جاتا ہے یہ معدے،دل اور گردے کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے،

*انسٹنٹ نوڈلز میں استعمال ہونے والے کیمیائی عناصر جیسے پریزرویٹز preservatives رنگ اور اڈیٹویز additives آپ کے جسم کے میٹابولزم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں

********
لہذا انسٹینٹ نوڈلز کا کم سے کم استعمال کریں بلکہ اگر ممکن ہے تو اس کا استعمال بالکل روک دیں وہ نوڈلز استعمال کریں جنھیں اچھی طرح پکانا پڑتا ہے۔۔۔

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=448636095235853&set=a.115591228540343.13733.108445485921584&type=1&theater
 
Top