• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انہیں دیکھا کرے کوئی۔۔۔

shinning4earth

مبتدی
شمولیت
اپریل 11، 2013
پیغامات
71
ری ایکشن اسکور
173
پوائنٹ
26
ہر شے میں جو رہتے ہیں انہیں دیکھا کرے کوئی
"لن ترانی" بھی کہتے ہیں انہیں دیکھا کرے کوئی
لؤلؤ بھی بہت دیکھے ہیں ہیرے بھی بہت بھائے
آنکھوں سے ٹپکتے ہیں انہیں دیکھا کرے کوئی
جب چاند فلک تارے سوجائیں زمیں والے
اس وقت سلگتے ہیں انہیں دیکھا کرے کوئی
سجدوں کی رونق سے ہے تیرا حرم آباد
بن دیکھے تڑپتے ہیں انہیں دیکھا کرے کوئی
مٹی کے چہروں میں پیشانئ ابیض پر
لئے داغ چمکتے ہیں انہیں دیکھا کرے کوئی
ڈوبی ہوئیں شبنم میں شاخوں پہ سجی کلیاں
بن عطر مہکتے ہیں انہیں دیکھا کرے کوئی
فوزیہ غزل
 
Top