• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اور ہاتھی جیت گیا ۔۔۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
منافقت سے جان چھوٹی ....
ٹرمپ جیت گیا ...............
.
طبعیت اوبھ گئی تھی اس منافقت سے ... صبح شام ہمارے معصوم بچوں کو بم مارتے تھے ناحق قتل کرتے ہیں ... اور پھر ایک جہاز آتا جو ہم پر خوراک کے اور امداد کے پیکٹ گراتا تھا ... عراق اور افغانستان میں بلا مبالغہ دس لاکھ سے کہیں زیادہ معصوم مسلمان ، جو کسی قسم کی تخریبی کارروائی میں ملوث نہ تھے ، امریکہ بہادر نے قتل کر دئیے . اور پھر بھی انسانیت کا سب سے بڑا "ٹھیکے دار "
اب شام میں پہلے خود اور پھر اس کے "انڈے بچے " یعنی روس ، فرانس ، برطانیہ صبح شام بمباری کر رہے ہیں ...ان بدقماشوں سے کوئی پوچھے کہ تم نے جو بیس لاکھ مار دئیے کی وہ انسان نہ تھے ؟ -
ٹرمپ کا جیتنا میرے نزدیک خوش آئند ہے کہ کم از کم اس منافقت سے تو جان چھوٹ گئی ... مجھے ہر مہینے امریکی سفارت خانے کہ ایک مجلہ "فکر و نظر " کے نام سے موصول ہوتا ہے ..کم از کم میرا تو جی ہی جل جاتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ کیسی جھوٹی کہانیاں لکھی ہوتی ہیں کہ ہم نے مسلمانوں کے لیے یہ کیا ، وہ کیا ......
ٹرمپ مسلمانوں سے نفرت کرتا ہے ، گالی دیتا ہے ، برا کہتا ہے - اب ہمارا دشمن کھل کے تو سامنے آیا .... ہمیں اب معلوم تو ہوا کہ ہمیں ہمارا "دوست " امریکہ نہیں مار رہا ....بلکہ ہمارا دشمن امریکہ مار رہا ہے

...........ابو بکر قدوسی
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

يہ سوچ امريکی معاشرے کے بارے ميں سطحی اور محدود سمجھ کی آئينہ دار ہے اور ان اصول اور ضوابط سے آپ کی ناآگہی بھی ظاہر ہوتی ہے جن کی بنياد پر امريکی حکومت اپنی پاليسی مرتب کرتی ہے اور اہم فيصلے کرتی ہے۔

جس کسی کو بھی امريکی معاشرے ميں رہنے اور يہاں کے طرز زندگی کو سمجھنے کا تجربہ ہے وہ اس بات کی گواہی دے گا کہ امريکی معاشرہ کسی مخصوص مذہب، کميونٹی يا نسل سے محبت يا نفرت کی ترغيب کی بنياد پر قائم نہيں کيا گيا۔ امريکی آئين کی بنيادی اساس اور اصول يہ غير متزلزل يقين ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کے ليے برداشت کے جذبے کو فروغ ديا جانا چاہيے اور مذہبی وابستگی سے قطع نظر ہر شخص کو مساوی حقوق حاصل ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/
 
Top