• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اور یہ سائنس۔۔

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سربراہ گھرانہ کی طبیعت ناساز تھی۔انہوں نےنمازِ فجر کے بعد مجھے بلا کر کہا کہ نانی جان کو ناشتہ دینے سے قبل ان کا شوگر لیول اور بی۔پی چیک کر لوں۔شوگر چیک کرنا مشکل کام نہیں ہے بس لینسٹ لگاتے ہوئے خوف محسوس ہوتا ہے۔والدہ محترمہ کو والد محترم کا بی۔پی آپریٹس سے بی۔پی چیک کرتے بارہا دلچسپی سے دیکھا تھا۔مجھے خاصا تجسس تھا کہ اس میں کون سی"فزکس" لڑائی جاتی ہے؟سو ایک دو دفعہ پریکٹس کی۔۔اتنا آسان کام۔۔اب میں کل سے خود ہی چیک کر لیا کروں گی ۔صبح نماز کے بعد میں دونوں آپریٹس لیے نانی جان کے پاس آ گئی۔سپرٹ لگا کر پن لگانے کی جگہ بنائی۔شوگر چیک کی۔
"کتنی ہے؟"نانی جان نے حسب معمول پوچھا۔
"کچھ میٹھا کھانے کی گنجائش ہے"
"گولی نہیں کھانی؟"
"نہیں"میں سٹرپ کوڑے دان میں پھینک آئی۔
اب بی۔پی چیک کرنے کی باری تھی۔۔110،80۔۔۔میں چیزیں سمیٹے لگی۔
"لکھو گی نہیں؟"
"جی ابھی لکھتی ہوں"آج ساتواں دن تھا۔دس دن بعد بی۔پی رپوٹ چیک کروانی تھی۔وہ چپ چاپ مجھے دیکھتی رہیں۔
میں الماری سے ان کی جلد کی خشکی کے لیے لوشن نکال رہی تھی کہ ان کی آواز آئی"تم نے سائنس رکھی ہوئی ہے؟"
احساس جرم تھا کہ اقرار جرم یا جانے کیا؟میری ہنسی نکل گئی۔اب اس سوال کے جواب میں کون سی "سائنس" لڑانی ہے؟؟"ڈپلومیسی کی سائنس"لوگ کہتے ہیں سائنس مادے سے متعلق ہے۔اس چیز پر گفتگو کرتی ہے جو وزن رکھتی اور جگہ گھیرتی ہے۔۔اللہ میری پناہ۔۔ڈپلومیسی میں سائنسی معاملہ کیوں نہ ہوا؟؟میں نے گھروں اور بڑے بڑے عہدوں پر منوں ڈپلومیسی کو براجمان دیکھا ہے۔لوشن لاتے لاتے میں نے جواب سوچ لیا"پہلے رکھی ہوئی تھی۔اب نہیں"انسانوں کو پڑھنا بھی توایک" سائنس " ہی ہے ناں!!مجھے اس سے خاصی دلچسپی تھی۔۔نانی جان کو شاید کچھ تشفی ہو گئی۔۔وہ اذکار کرنے لگیں۔
"ہائے بھولی نانی جان"میں کچن میں آگئی"بھلا آپریٹس استعمال کرنے میں کون سی موئی "سائنس" لگتی ہے؟؟اگر"سائنس" لگتی ہوتی تو پھر تو پورا پاکستان"سائنس یافتہ" ہے۔۔بھلا وہ ننھا سا ڈسپنسر کیسے مزے سے سارے کام کر رہا ہوتا ہے۔۔ڈاکٹر تو مفت میں فیس لینے اور ڈسپنسر پر رعب جمانے بیٹھاہے۔اور دو سال گزریں گے۔۔آخر ڈسپنسر بھی انسان ہےجب ڈاکٹر کی نخوت نا قابل پرداشت ہو جائے گی تو ڈسپنسر اپنا کلینک کھول لے گا۔۔اور ڈاکٹر کو رعب جمانے کوایک اور ڈسپنسر مل جائے گا۔۔گھڑی خراب ہو یا سائیکل کی چین خراب ہو۔۔ہمارا چھ سات سالہ بچہ بھی تسلی سے اسکی جراحی کر سکتا ہے۔چاہے وہ سائنس کا تلفظ ادا کرنے سے بھی قاصر کیوں نہ ہو۔
 
Top