• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اُسامہ ایک آنکھ سے نابینا تھے،’ الظواہری

qureshi

رکن
شمولیت
جنوری 08، 2012
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
392
پوائنٹ
88
دبئی: القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری ایک ماہ کے اندر دوسری مرتبہ ایک آن لائن ویڈیو میں منظر عام پر آئے ہیں،جس میں انہوں نے اپنے مرحوم پیش رو اسامہ بن لادن کی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک آنکھ سے نابینا تھے۔
”امام کے ساتھ دنوں“کے عنوان سے جاری ہونے والی تقریباً1گھنٹے کی ویڈیو ان کی مسلسل تیسری ویڈیو ہے،جس میں ظواہری بن لادن سے متعلق ذکر کرتے ہیں،جو مئی2001ء میں پاکستان کے قصبے ایبٹ آباد میں اپنے کمپاؤنڈ میں امریکی ایلیٹ نیوی سیل کی کارروائی میں مارے گئے تھے۔

سفید لباس اور پگڑی پہنے ظواہری نے ان لوگوں کیلئے انکشاف کیا ہے جو نہیں جانتے تھے کہ سعودی نژاد بن لادن اپنی جوانی میں ایک حادثے میں دائیں آنکھ سے سے بینائی سے محروم ہوگئے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بن لادن اخوان المسلمون کی سعودی شاخ کے سابق رکن تھے اور 1980ء کی دہائی میں افغانستان میں سوویت یونین کیخلاف جہاد کی ترغیب دینے پر انہیں تنظیم سے نکال دیاگیاتھا۔
ظواہری نے کہا کہ بن لادن پشاور میں جہادیوں کو نقد امداد پہنچانے کیلئے پاکستان گئے لیکن انہوں نے اخوان المسلمون کے احکامات کو ماننے سے انکار کیا اور مسلح جدوجہد میں شامل ہوگئے۔
ظواہری کی جہادی فورم پر جاری کردہ ویڈیو دو ماہ پرانی لگتی ہے،کیونکہ وہ اس میں مسلمانوں کو ماہ رمضان کے آغاز کی مبارکباد دیتے ہیں،جو 20اگست کو ختم ہوا تھا۔
بشکریا Dawn Urdu | ڈان اردو
 
Top