• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر آپ برائی ختم کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تو......

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
اگر آپ برائی ختم کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تو......

اگر آپ اس برائی کو ختم کرنے کی طاقت نہیں رکھتے، جس میں یہ لوگ مبتلا ہوچکے ہیں ، تو پھر آپ کے لیے واجب ہے کہ ان کی مجلسوں سے تعلق ختم کرلیں کیونکہ جو شخص کسی برائی کے مرتکب کے ساتھ بیٹھے تو اسے بھی اتناہی گناہ ہوتاہے جتنا برائی کا ارتکاب کرنے والے کو۔
ارشادِ باری تعالی ہے:
وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ اللَّهِ يُكْفَرُ بِهَا وَيُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ إِنَّكُمْ إِذًا مِثْلُهُمْ(النساء:140)
’’اور اللہ نے تم(مومنوں) پر اپنی کتاب میں (یہ حکم) نازل فرمایاہے کہ جب تم (کہیں)سنوکہ اللہ کی آیتوں سے انکار ہورہا ہے اوران کی ہنسی اڑائی جاتی ہے تو جب تک وہ لوگ اور باتیں (نہ) کرنے لگیں ان کے پاس مت بیٹھو ورنہ تم بھی انہی جیسے ہوجاؤ گے۔‘‘
اگر ان بری مجلسوں کے مقاطعہ کی وجہ سے مستقبل میں وہ بھی آپ سے تعلق ختم کرکے قطع رحمی کر لیں گے تو اس میں نقصان کی کوئی بات نہیں ۔ جب وہ آپ کے ساتھ قطع رحمی کریں تب بھی آپ مقدور بھر ان کے ساتھ صلہ رحمی کرتے رہیں۔ انہیں قطع رحمی کی وجہ سے گناہ اور آپ کوصلہ رحمی کی وجہ سے اجر و ثواب ملتا رہے گا۔
(فتاویٰ اسلامیہ ج4)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ بھائی!
بہت اچھی پوسٹ شیئر کی آپ نے، اللہ رب العزت آپ کو خوش رکھیں!
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جزاک اللہ بھائی۔ بہت ہی اہم پوسٹ ہے۔ اللہ تعالیٰ ایسی مجالس سے ہم سب کو محفوظ فرمائیں۔ آمین
 
Top