• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر روزہ دار بھول کر کھا پی لے تو روزہ نہیں جاتا

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
وقال عطاء إن استنثر،‏‏‏‏ فدخل الماء في حلقه،‏‏‏‏ لا بأس،‏‏‏‏ إن لم يملك‏.‏ وقال الحسن إن دخل حلقه الذباب فلا شىء عليه‏.‏ وقال الحسن ومجاهد إن جامع ناسيا فلا شىء عليه‏.‏
اور عطاء نے کہا کہ اگر کسی روزہ دار نے ناک میں پانی ڈالا اور وہ پانی حلق کے اندر چلا گیا تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں اگر اس کو نکال نہ سکے اور امام حسن بصری نے کہا کہ اگر روزہ دار کے حلق میں مکھی چلی گئی تو اس کا روزہ نہیں جاتا اور امام حسن بصری اور مجاہد نے کہا کہ اگر بھول کر جماع کر لے تو اس پر قضاء واجب نہ ہو گی۔


حدیث نمبر: 1933
حدثنا عبدان،‏‏‏‏ أخبرنا يزيد بن زريع،‏‏‏‏ حدثنا هشام،‏‏‏‏ حدثنا ابن سيرين،‏‏‏‏ عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ إذا نسي فأكل وشرب فليتم صومه،‏‏‏‏ فإنما أطعمه الله وسقاه ‏"‏‏.‏

ہم سے عبدان نے بیان کیا کہ ہمیں یزید بن زریع نے خبر دی، ان سے ہشام نے بیان کیا، ان سے ابن سیرین نے بیان کیا، کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی بھول گیا اور کچھ کھا پی لیا تو اسے چاہئے کہ اپنا روزہ پورا کرے۔ کیونکہ اس کو اللہ نے کھلایا اور پلایا۔

صحیح بخاری
کتاب الصیام
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
تشریح : امام حسن بصری اور مجاہد کے اس اثر کو عبدالرزاق نے وصل کیا، انہوں نے کہا ہم کو ابن جریج نے خبر دی، انہوں نے ابن ابی نجیح سے، انہوں نے مجاہد سے، انہوں نے کہا اگر کو ئی آدمی رمضان میں بھول کر اپنی عورت سے صحبت کرے تو کوئی نقصان نہ ہوگا اور ثوری سے روایت کی، انہوں نے ایک شخص سے، انہوں نے حسن بصری سے، انہوں نے کہا کہ بھول کر جماع کرنا بھی بھول کر کھانے پینے کے برابر ہے ( وحیدی ) یہ فتوی ایک مسئلہ کی وضاحت کے لیے ہے ورنہ یہ شاذ ونادر ہی ہے کہ کوئی روزہ دار بھول کر ایسا کرے، کم از کم اسے یاد نہ رہا ہو تو عورت کو ضرور یاد رہے گا اور وہ یاد دلائے گی ا سی لیے بحالت روزہ قصداً جماع کرنا سخت ترین گناہ قرار دیا گیا جس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور اس کا کفارہ پے در پے دو ماہ کے روزے رکھنا وغیرہ وغیرہ قرار دیا گیا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
جزاک اللہ خیرا عامر بھائی
اللہ آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے.آمین
بھائی یہ میرا علم نہیں ہے، میں تو بس اصل کتابوں سے چند تشریح پیش کر دیتا ہوں تاکہ حدیث کو سمجھنے میں آسانی پیدا ہو سکے. اور لوگ گمراہی سے بچ سکے.
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بھائی یہ میرا علم نہیں ہے، میں تو بس اصل کتابوں سے چند تشریح پیش کر دیتا ہوں تاکہ حدیث کو سمجھنے میں آسانی پیدا ہو سکے. اور لوگ گمراہی سے بچ سکے.
جہاں تک میرا خیال ہے اوپر "آپ کے علم" سے مراد قرآن و حدیث کا زیادہ سے زیادہ علم حاصل کرنا ہے۔شکریہ

اے اللہ میرے علم میں اضافہ فرما۔
 
Top