• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر شوہر کی ایک سے زیادہ بیویاں ہوں تو اس کو دوسری بیویوں کے خلاف نہ بھڑکائے ۔

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اگر شوہر کی ایک سے زیادہ بیویاں ہوں تو اس کو دوسری بیویوں کے خلاف نہ بھڑکائے ۔
بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ شوہر کی ایک سے زیادہ بیویاں ہوتی ہیں اور یہ چیز اللہ نے مرد کے لئے مباح قرار دی ہے اسلئے اس میں کوئی حرج نہیں ہے بیوی کو چاہیئے کہ دیگر شرعی احکام کی طرح شریعت کایہ حکم بھی کھلے دل سے قبول کرے لیکن اگر عورت ایسا نہ کرپائے اور ا سکے اندر ہلچل شروع ہوجائے توکم از کم وہ شوہر کو اس کی دوسری بیویوں کے خلاف بھڑکانے سے گریز کرے۔

بلکہ ہونا یہ چاہیئے کہ وہ انکے ساتھ مل کر اسے خوش رکھے اور جب تک ان بیویوں کے پاس ہو ان دنوں کو اپنے لئے راحت و آرام کے دن اور آنے والے دنوں میں خود کو شوہر کے لئے تیاری کرنے کا سمجھے تاکہ دوسری بیویاں بھی اس کے ساتھ خوش رہ سکیں یہ نہ ہو کہ وہ شوہر کے ساتھ ان کے تعلقات خراب کرنے کی تگ و دو میں رہے اور پھر بعد میں جب شوہر کو پتہ چلے تو ایسی چنگاری اڑے جو اسکا اپنا آشیانہ جلادے ۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اچھی طرح سے شوہر کی خدمت اور اطاعت کرنا۔
میری بہن اللہ آپ کو ہدایت میں زیادہ کرے اس حدیث کو غور سے سنیئے اور جو عورت اچھی طرح سے اپنے شوہر کی اطاعت اور خدمت کرتی ہے اسکے لئے بیان کردہ اجر وثوان پر غور کیجئے۔
مسلم بن عبید نے اسماء بنت یزید زید انصاریہ سے روایت کی ہے کہ وہ آپ ﷺ کے پاس آئیں اور بولیں اے اللہ کے رسول میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں میں عورتوں کی طرف سے آپ ﷺ کے پاس سفیر بن کر آئی ہوں اللہ تعالی نے آپ کو سارے مردوں اور عورتوں کی طرف بھیجا ہے ہم آپ پر ایمان لائیں اور آپ کے معبودپر ایمان لائیں ہم عورتیں گھروں میں محصور اور گھروں تک ہی محدود ہیں ہم آپ کے گھروں کی بنیاد اور آپ کی شہوت پوری کرنے کی جگہ ہیں ۔آپ کی اولادوں کو پیٹ میں پالنے والیاں ہیں ۔

اور آپ مردوں کی جماعت کو ہم پر جمع ،جماعت،مریض کی عیادت،جنازوں میں شرکت اور حج کے بعد اور اس سے بھی زیادہ افضل جہاد فی سبیل اللہ میں فوقیت دی گئی ہے اور جب مرد حج، عمرہ یاجہاد پرنکلتا ہے ہم آپ کے مال ودولت کی حفاظت کرتی ہیں آپ کے کپڑے بنتی ہیں آپ کی اولاد کی تربیت کرتی ہیں ۔

کیا ہم آپ لوگوں کوملنے والے اجروثواب میں شریک نہیں ہوں گی؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا پورا چہرہ مبارک موڑکر صحابہ کی طرف دیکھا اور فرمایا کیاتم نے سنا؟کسی عورت کے کبھی دینی امور میں اس سے زیادہ اچھا نہیں کہا۔ پھر آپ ﷺ نے ان کی طرف ملتفت ہوئے اور فرمایا ۔یہ جان لو اے عورت اور اپنے پیچھے کی عورتوں کو بھی بتادو کہ عورت کاشوہر کی اچھی طرح سے خدمت کرنا اس کو خوش کرنا جو اس کی مرضی ہو وہ بات ماننا اس کا اجر ان سب چیزوں کے برابر ہے ۔

یہ عورت (لا الہ الا اللہ )تہلیل پڑھتے ہوئے واپس چلی گئی۔(۱) الدر المنثور للسیوطی (۲/۱۵۲)ابن کثیر جامع المسانید و (۱۵/۲۹۱)
ذرا دیکھئے اللہ آپ کی حفاظت فرمائے کس طرح سے نبی اکرم ﷺ نے شوہر کی اطاعت اس کیساتھ حسن معاشرت اس کے ساتھ اچھا سلوک و برتاؤ ان سب اجر مردوں کے ان اعمال کے برابر قرار دیا جو عورتیں نہیں کرسکتیں۔

اس لئے میری بہن اجروثواب حاصل کرنے کی کوشش کیجئے۔تاکہ آپ کو دونوں جہانوں کی کامیابی وکامرانی نصیب ہو۔شوہر کی اطاعت و خدمت کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ ذیل میں آپ کوسعدی کاقصہ پیش کر رہا ہوں بیوی شوہر کی خوشی و ناراضگی کومسلسل نظر میں رکھے۔ فرماتی ہیں ایک دن میں طلحہ کے پاس آئی تو وہ مجھے تھکا تھکا سالگا۔میں نے کہا کیاہوا۔شائد تم میری کسی بات سے ناراض ہوگئے ۔اگر ایسا ہے تومیں معافی مانگ لیتی ہوں ؟آپ نے فرمایا نہیں تم ایک مسلمان شخص کا بہترین زیور ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاس مال و دولت جمع ہوگیا ہے اورمجھے سمجھ میں نہیں آرہا کہ میں اس کا کیاکروں۔آپ بولیں ۔تمہیں اس میں کیاچیز پریشان کر رہی ہے اپنی قوم کو بلاؤ اور انکے درمیان تقسیم کر دو۔طلحۃ نے کہا اے لڑکے میری قوم کو بلاؤ۔میں نے منشی سے پوچھا طلحہ نے کتنا مال ودولت تقسیم کیا اس نے کہا چار لاکھ۔(۱) طبرانی سند حسن ہے دیکھئے صحیح الترغیب والترہیب رقم(۹۱۲)
 
Top