• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل الحدیث کہلوانے کے مصداق عوام بھی ہیں

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اہل حدیث کی یہ صفت بیان کی ہے:
"وہ حدیثیوں پر عمل کرتے ہیں، ان کا دفاع کرتے ہیں اور ان کے مخالفین کا قلع قمع کرتے ہیں"
(صحیح ابن حبان، الاحسان : ۶۱۲۹)
 
Last edited:

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
خلیفہ ہارون الرشید (متوفی 193ھ) کہتے ہیں کہ 4 صفات مجھے 4 جماعتوں میں ملیں- کفر جہیمہ میں، بحث و جھگڑا معتزلہ میں، جھوٹ رافضیوں میں، اور حق اہلحدیث میں-
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ طائفہ منصورہ والی روایت کی تشریح یوں فرماتے ہیں " ان لم یکونو ا اہلحدیث فلا ادری منہم" یعنی اگر طائفہ منصورہ سے مراد اہلحدیث نہیں تو پھر مجھے نہیں معلوم کہ یہ کون ہیں- (نووی شرح مسلم 2/143، واللفظ لہ شرف اصحاب الحدیث 14)
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
"صاحب الحدیث عندنا من یستعمل الحدیث" ہمارے نزدیک اہلحدیث وہ ہے جو حدیث پر عمل کرتا ہے۔
(مناقبالامام احمد بن حنبل لابن الجوزی ص۲۰۹ و سندہ صحیح)
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
علامہ نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
قال القاضی عیاض انما ار اداحمد اھل السنۃ والجماعۃ ومن یعتقد مذھب اھل الحدیث
یعنی قاضی عیاض نے کہا ہے کہ امام احمد بن حنبل کی مراد اہلسنت والجماعت سے وہ جماعت مراد ہے جو (عملی اور)اعتقادی طور پر مذہب اہل حدیث پر گامزن ہے۔(شرح صحیح مسلم،صفحہ 143، جلد2)
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
علامہ نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
قال القاضی عیاض انما ار اداحمد اھل السنۃ والجماعۃ ومن یعتقد مذھب اھل الحدیث
یعنی قاضی عیاض نے کہا ہے کہ امام احمد بن حنبل کی مراد اہلسنت والجماعت سے وہ جماعت مراد ہے جو (عملی اور)اعتقادی طور پر مذہب اہل حدیث پر گامزن ہے۔(شرح صحیح مسلم،صفحہ 143، جلد2)
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
حنفی مسلک کی چوٹی کی کتاب ردالمحتار شرح درالمختار میں ہے کہ:

(حکایت بیان کی گئی ہے کہ ایک حنفی آدمی نے کسی اہل حدیث سے بیٹی کا رشتہ طلب کیا تو اہل حدیث نے کہا اپنا مسلک چھوڑ کر (فاتحہ) خلف الامام اور رفع یدین عند الرکوع والقیام بعد الرکوع کا عامل ہو تب حنفی اہل حدیث ہو گیا تو نکاح کردیا گیا۔ (ص ۳۹۲)
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
ابن ابی عاصم: امام احمد بن عمرو بن الضحاک بن مخلد عرف ابن ابی عاصم ایک راوی کے بارے میں فرماتے ہیں:

“رجل من أھل الحدیث ثقۃ” وہ اہل حدیث میں سے ایک ثقہ آدمی ہے۔

(الآحادو المثانی ۴۲۸/۱ح ۶۰۴)
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
امام ابوبکر محمد بن الحسین الآجری نے اہل حدیث کو اپنا بھائی کہا :

“نصیحۃ لإخواني من أھل القرآن و أھل الحدیث و أھل الفقہ وغیرھم من سائر المسلمین”

میرے بھائیوں کے لئے نصیحت ہے ۔ اہل قرآن، اہل حدیث اور اہل فقہ میں (جو ) تمام مسلمانوں میں سے ہیں ۔ (الشریعۃ ص ۳، دوسرا نسخہ ص ۷)
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
شیرویہ الدیلمی: دیلم کے مشہور مؤرخ امام شیرویہ بن شہردار الدیلمی نے عبدوس (عبدالرحمٰن ) بن احمد بن عباد الثقفی الہمدانی کے بارے میں اپنی تاریخ میں کہا:

“روی عنہ عامۃ أھل الحدیث ببلدنا و کان ثقۃ متقناً”

ہمارے علاقے کے عام اہل الحدیث نے ان سے روایت بیان کی ہے اور ثقہ متقن تھے۔

(سیر اعلام النبلاء ۴۳۸/۱۴ والا حتجاج بہ صحیح لأن الذہبی یروی من کتابہ)
 
Top