• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حدیث حضرات کی ایک عمدہ خصلت!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اہل حدیث حضرات کی ایک عمدہ خصلت!

میرا اب تک کا مشاہدہ ہے کہ اہل حدیث حضرات کے عوام ہوں یا خواص(علماء) دونوں فریق حدیث رسول صلہ اللہ علیہ وسلم بیان کرنے میں بہت احتیاط سے کام لیتے ہیں.

ایسے لگتا ہے جیسے انهیں ہر وقت یہ ڈر رہتا ہے کہ کہیں غلطی سے پیارے نبی صلہ اللہ علیہ وسلم کی طرف جهوٹ نہ منسوب ہو جائے اس لیے حتی الوسیع وہ حدیث کی صحت اور حوالہ معلوم کر کے ہی آگے بیان کرتے ہیں،اگر بلفرض کبهی ناچاہتے ہوئے غلطی سرزد ہو جائے تو معذرت کے ساته ساته اصل مصادر کی طرف رجوع کرتے ہیں تحقیق کے لیے.

اس سے ان کا پیارے نبی صلہ اللہ علیہ وسلم کے ساته محبت کا عملی ثبوت بهی ملتا ہے.

جبکہ اس کے برعکس بعض الناس کہہ لیں یا اکثریت جو ان سے ہٹ کر ہے.ان کے ہاں احتیاط کا پہلو اس طرح اجاگر نہیں جیسے ہونا چاہیے.

نہ ہی انهیں تحقیق کر کے بیان کرنے کا شوق ہے نہ ہی اصل مصادر کی طرف رخ کرنے کا بس جو پڑها لیا یا سن لیا وہ آگے بیان کر دیا.

ایسے لگتا ہے اس معاملہ میں اہل حدیث حضرات کے عوام اور علماء دونوں کی تربیت بہت عمدہ ہوئ ہے.

ان کے برعکس دوسروں کی ہونا ابهی باقی ہے.

اصل سبب منہج کے فرق کا بهی ہے.

کیا آپ اتفاق کرتے ہیں میرے اس مشاہدہ سے؟

میں نے غیر جانبدار ہو کر ہی لکها ہے کوئ اسے مسلکی مخالفت نہ سمجهے.

شکریہ.

اگر سمجه بهی لے تو خیر ہے بد گمانی کی وبا ویسے ہی عام ہے.

ریحان احمد السلفي
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
یہ بالکل درست بات ہے؛مجھ ایسا گنہ گار بھی اس باب میں بے حد حساس ہے؛پرسوں پرلے روز ایک حنفی دیوبندی دوست نے ایک حدیث بیان کی؛مجھے لگا کہ اس میں کوئی مسئلہ ہو گا؛میں نے حوالہ پوچھا تو ناراض ہو گئے؛بعد میں ’زادالطالبین‘ کا حوالہ دیا جو مدارس میں اجرا کے لیے ابتدائی درجوں میں پڑھائی جاتی ہے!!(میں ابھی اسے نہیں دیکھ سکا ؛دیکھ کر یہاں بیان کروں گا)اس کے بعد ایک دوست سے اس پر بات ہوئی جو وہاں موجود تھے تو انھوں نے اس پر تعجب کا اظہار کیا کہ حدیث کا حوالہ مانگنے پر یہ لوگ ناراض کیوں ہو جاتے ہیں؟؟
الحمدللہ اہل حدیث کے یہاں عمومی مزاج یہی ہے گو،بعض خطبا بے احتیاطی کرتے ہیں اور ضعیف روایتیں بھی بیان کر جاتے ہیں؛اللہ اصلاح کی توفیق دے؛آمین
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

آج کی وٹس ایپ پر گفت و شنید

[13:29, 11/17/2015] Abu Abdullah Sageer: باب: جو شخص مسجد میں آئے اور اس نے سنتیں نہ پڑھی ہوں تو اب پڑھ سکتا ہے یا نہیں ؟
مفہوم حدیث:
نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ کو نماز فجر کے لیے جگایا، نماز کھڑی ہو چکی تھی لیکن آپ کھڑے ہوئے اور دو رکعتیں سنتیں پڑھیں
(سنن طحاوی،
حدیث 2059، کتاب الصلوۃ)
یہ حدیث صححیح ہے
(آثارالسنن، صفحہ 227،
حدیث 719،
مکتبہ: امدادیہ ملتان)
[13:30, 11/17/2015] Abu Abdullah Sageer: السلام علیکم
نعیم بھائی جتنا جلد ہو سکے اسکا جواب چاہیے۔
[14:09, 11/17/2015] نعیم یونس: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم صغیر بھائی! اوپردیئے گے "اثر" کا عربی متن درکار ہے تا کہ مکمل تحقیق کروائی جاسکے۔ البتہ ایک واضح اور صحیح فرمان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی خدمت میں پیش ہے۔
[14:09, 11/17/2015] نعیم یونس: وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ وَرْقَاءَ ، عَنِ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ ، فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الْمَكْتُوبَةُ "
ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''جب قائم کی جائے نماز یعنی جب مؤذن اقامت شروع کرے تو پھر کوئی نماز نہیں ہے فرض نماز کے''
صحيح مسلم » كِتَاب صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا » بَاب كَرَاهَةِ الشُّرُوعِ فِي نَافِلَةٍ بَعْدَ شُرُوعِ الْمُؤَذِّنِ
[14:14, 11/17/2015] نعیم یونس: اور مزید درخواست ہے کہ اندھے مقلدین سے مسائل میں الجھنے کی بجائے عقائد کی بات کیا کریں۔۔۔ان شاء اللہ زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا، واللہ اعلم!
[14:31, 11/17/2015] Abu Abdullah Sageer: جزاک اللہ خیرا ۔

ہمارے ایک دوست کے بھائی صاحب ہیں جو کہ لاہور ہی کے رہنے والے ہیں۔
ماشاءاللہ ان کے خاندان کے کافی لوگوں نے دعوت حق کو قبول کر لیا ہے۔ لیکن یہ بھائی صاحب جو پڑھے لکھے بھی ہیں۔ اپنے دیوبند مولویوں سے نت نئے اعتراضات لے آتے ہیں۔ ہماری بھی پوری کوشش ہوتی ہے۔ کہ کسی طرح بھائی کو قائل کر ہی لیں۔ باقی ہدایت تو اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔
[14:55, 11/17/2015] نعیم یونس: ماشاء اللہ! اللہ تعالی استقامت دے۔ آمین!
[14:57, 11/17/2015] Abu Abdullah Sageer: Ameeeeeeeeen
 
Top