• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل علم سے گذارش ہے کہ رہنمائی فرمائیں

عزمی

رکن
شمولیت
جون 30، 2013
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
304
پوائنٹ
43
سوانحیات مشہور ولی اللہ مولانا غلام رسول قلعوی ؒ مطالعہ کرتے ہوئے چند باتیں ایسی پڑی جن کی کچھ سمجھ نہ آسکی ،وضاحت کے لئے اہل علم سے گذارش ہے کہ رہنمائی فرمائیں
1​
جب مولانا غلام رسول ؒ تسلی کے بعد سید میر ؒ کوٹھا شریف بعیت ہوتے ہیں ،تو فرماتے ہیں ،حضرت کا فیض،،،،،،،تمام لظائف جاری ہو گئے
سوال میرا یہ کہ یہ لطائف کیا ہوتے ہیں؟جسکا ذکر مولانا غلام رسول کر رہے ہیں۔
مزید دیکھے ایساہی ایک واقعانکا شاگردلکھتے ہیں:۔

اب انڈر لائن عبارت کو غور سے پرھے تو ایک خاص کفیت کا ذکر ہے ،کہ ذکر جارہ ہو گیا،اب مزید یہی واقعہ آگے پڑھتے ہیں:۔

اب یہاں پر لطیفہ قلب باقی رہنے کا ذکر ہے ،یعنی دیگر لطائف بھی ہیں ،مگر انکا ایک لطیفہ قلب رہ گیا،میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ لطائف کیا ہوتے ہیں،یہ واضح رہے کہ مولانا غلام رسول ؒ اولین علماء اہلحدیث میں سے ،اور شیخ الکل سید نذیر حسین دہلوی ؒ کے شاگرد تھے۔اور آپکی خدمات کو آج کے اہلحدیث بھی بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔رحمہ اللہ
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اس کا جواب میرے پاس بھی ھے اگر آپکو ضرورت پڑی تو آپ کو بعد میں دے دوں گا اس وقت آپکا سوال شائد مشائخ یا نسبت اہلحدیث سے ھے تو ان کا انتظار فرمائیں۔

والسلام
 
عزمی

رکن
شمولیت
جون 30، 2013
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
304
پوائنٹ
43
السلام علیکم

اس کا جواب میرے پاس بھی ھے اگر آپکو ضرورت پڑی تو آپ کو بعد میں دے دوں گا اس وقت آپکا سوال شائد مشائخ یا نسبت اہلحدیث سے ھے تو ان کا انتظار فرمائیں۔

والسلام
بہت شکریا کنعان بھائی بہت عرصہ بعد آپ سے بات ہو رہی ہے،الحمد للہ علماء اہلحدیث میں ایسے لوگ موجود ہیں یقیناً،امید ہے کہ تسلی بخش جواب سامنے آئے گا،اصل میں مختلف چیزیں ہیں ،بس کہہ دینا میں نہیں مانتا یا مانتا ہوں کافی نہیں ،حقائق تلاش کرنے چاہئے ،اب شاہ اسماعیل شہید ؒ جیسی ہستی اگر لطائف کا ذکر کر رہی ہے تو پھر ہمیں غور کرنا پڑے گا ،پھر جس کفیت کا ذکر ہو رہا ہے وہ تو ہمیں مطلوب ہے ۔
 
عزمی

رکن
شمولیت
جون 30، 2013
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
304
پوائنٹ
43
میرے خیال میں جو ناقدین تصوف ہے ،میرے اس مراسلے کے بعد انکی حقیقت بھی کھل کر سامنے آ چکی ہے کہ ان بے چاروں کا تصوف پر کوئی مطالعہ بھی نہیں بس منکرین تصوف کی کتب ہی انکے لئے کوئی آسمانی صحیفہ ہیں۔اور وہاں سے کاپی پیسٹ سے کام چلا رہے ہیں، اگر منکرین تصوف کے پاس مسلک اہلھدیث ہوتا تو ضرور ا کچھ نہ کچھ تحقیق پیش کرتے،اسی لئے میں کہتا ہوں کہ منکرین تصوف اسلامی کا مسلک اہلحدیث سے کچھ تعلق نہیں۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891

میرے بھائی آپ مسلک صوفی اہلحدیث کے بلاشرکت غیرے، وارث بن جائیے۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
جب صوفیت کو آپ اقوال سے پیش کرنے کے بجائے، کتاب و سنت کے دلائل سے پیش کرنے لگیں تو ہمیں یاد فرما لیجئے گا۔ پھر دیکھ لیں گے کہ کاپی پیسٹ سے کون کام چلاتا ہے اور تحقیق کون پیش کرتا ہے۔

آپ نے ابھی تک میرے شروع کردہ دھاگے میں اپنی تصدیق پیش نہیں کی کہ آپ کو ان تمام باتوں سے اتفاق ہے یا نہیں؟ بصورت دیگر ہم اپنی مرضی کریں گے اور پھر آپ شکایت کرنے کے روادار نہ ہوں گے۔
 
شاکر بھائی میں اپنے خدشات ادھر پیش کر چکا ہوں ،ابھی آپکی مرضی
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
آپ کے کئی دفعہ کہا گیا ہے کہ آپ تصوف کو رجال سے نہیں بلکہ کتاب وسنت کے دلائل سے ثابت کریں!
 
عزمی

رکن
شمولیت
جون 30، 2013
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
304
پوائنٹ
43
آپ کے کئی دفعہ کہا گیا ہے کہ آپ تصوف کو رجال سے نہیں بلکہ کتاب وسنت کے دلائل سے ثابت کریں!
جناب ڈاکٹر ،حافظ انس نضر صاحب ! گذارش اتنی سی ہے کہ اگر ایک امر میں اختلاف واقعہ ہو گیا ہے تو اسکو حل کیسے کرنا ہے؟اسکا بہترین حل یہ ہے ،اور چودہ صدیوں سے ایسا ہو رہا ہے ،کہ اس موضوع پر اہل علم کو دیکھا پرکھا جاتا ہے ،کیونکہ ہر بندہ قرآن و حدیث سے مسائل اخذ نہیں کرسکتا،اور اللہ کا جیسے حکم بھی ہے،تو اہل علم سے رجوع کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ بندہ نے برکات نبوت کے عنوان لکھا تھا افسوس ہے کہ وہ ابھی فورم پر نظر نہیں آتا،اسکے علاوہ قرآن و حدیث سے مزین دلائل پر مشتمل کتاب سراجا منیرا پیش کر چکا ہوں ،مگر نہاہت دکھ کی بات ہے کہ پھر بار بار کہاجاتا کہ

لہذا میرے ایسے تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ وہ سراجا منیرا کا مطالعہ فرمائیں اسکے بعد جو سوال یا اعتراض ہے وہ پیش کریں،اور اگر آپکو مولانا میؒر سے اختلاف نہیں تو پھر مطلق تصوف کو برا کہنا چھوڑ دے یا پھر مذکورہ تمام کتب جو مسلک اہل حدیث اثبات تصوف میں لکھی ہیں ،ان کتابوں کا رد لکھیں۔
 
ڈھاک کے وہی تین پات۔
 
Top