• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایام حج میں تجارت ۔۔ تفسیر السراج۔ پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ۝۰ۭ فَاِذَآ اَفَضْتُمْ مِّنْ عَرَفٰتٍ فَاذْكُرُوا اللہَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ۝۰۠ وَاذْكُرُوْہُ كَمَا ھَدٰىكُمْ۝۰ۚ وَاِنْ كُنْتُمْ مِّنْ قَبْلِہٖ لَمِنَ الضَّاۗلِّيْنَ۝۱۹۸ ثُمَّ اَفِيْضُوْا مِنْ حَيْثُ اَفَاضَ النَّاسُ وَاسْتَغْفِرُوا اللہَ۝۰ۭ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ۝۱۹۹
اس میں تم پر کچھ گناہ نہیں کہ تم(حج میں) خدا کا فضل۱؎ (روزی) تلاش کرو۔ پھر جب تممیدان عرفات سے واپس ہوتو مشعر الحرام کے پاس خدا کو یاد کرو اور ا س کا ذکر کرو۔ جیسے اس نے تم کو ہدایت کی ہے اور بے شک اس سے پہلے تم گمراہ تھے۔۲؎ (۱۹۸)پھرتم طواف کو چلو ۔جہاں سے سب لو گ چلتے ہیں اور خدا سے گناہ بخشواؤ۔ بیشک اللہ بخشنے والا مہربان
ایام حج میں تجارت
۱؎ اسلامی عبادات میں اور دیگر مذاہب کے نظام عبادت میں ایک بہت بڑا امتیاز یہ ہے کہ اسلامی عبادات صرف ذکر خدا تک محدود نہیں بلکہ وہ وسیع تر مفہوم اپنے اندر پنہاں رکھتی ہے۔ اسلامی عبادت ذکر الٰہی کے علاوہ ضروریات تمدن پر حاوی ہے، اس لیے حج میں جو خالصتاً ذکر وریاضت کی ایک اعلیٰ صورت ہے ، تجارت کی اجازت دی اور فرمایا اس میں کوئی مضائقہ نہیں بلکہ اسے ''فضل'' کے لفظ سے تعبیر کرکے ترغیب دی کہ مسلمان اس عظیم الشان اجتماع سے مادی فائدہ بھی اٹھائیں اور یہ اجتماع ہرلحاظ سے مسلمانوں کے لیے باعث برکت وسعادت ہو۔

۲؎ عربوں کا قاعدہ تھا کہ جب مناسک حج سے فارغ ہوتے تو ایک مجلس مفاخر قائم کرتے جس میں اشعار پڑھتے اور اپنے اپنے آباؤ اجداد کے مناقب وفضائل بیان کرتے جس سے حج کا مقصد بالکل فوت ہوجاتا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ فخر وغرور کے یہ نعرے جائز نہیں۔

حج کا مقصد تواعلائے کلمۃ اللہ ہے ، اس لیے اسی کا ذکر اور اسی کی تحمید وتقدیس میں تمہاری زبانیں مصروف رہنی چاہییں اور خدائے بزرگ وبرتریقینا تمہارے آباؤ اجدداس سے زیادہ حمد وثنا کا استحقاق رکھتے ہیں۔ اس لیے تم کیوں غیر اللہ کی مدح وستائش میں اپنی زبانوں کو آلودہ کرتے ہو، کیوں کہ تمہارے دلوں میں خدا کی محبت نہیں۔
حل لغات
{اَفَضْتُمْ} مصدر افاضۃ۔لوٹنا ۔ پھرنا ۔
 
Top