• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایران: زلزلے سے37 ہلاک، ’جوہری بجلی گھر محفوظ‘

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521

ایران: زلزلے سے37 ہلاک، ’جوہری بجلی گھر محفوظ‘​
[SUP]
آخری وقت اشاعت: منگل 9 اپريل 2013 ,‭ 18:26 GMT 23:26 PST[/SUP]

ایران ایک متحرک فالٹ لائن پر واقع ہے اور یہاں ماضی میں بھی زلزلے آتے رہے ہیں

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی حصے میں آنے والے زلزلے سے کم از کم 37 افراد ہلاک اور 850 زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ تین تھی اور اس کا نشانہ بوشہر کا علاقہ بنا۔

ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ منگل کی شام مقامی وقت کے مطابق چار بج کر بائیس منٹ پر دس کلومیٹر کی گہرائی میں آیا اور اس کا مرکز ساحلی شہر بوشہر کے جنوب میں کاکی نامی قصبہ تھا۔

بوشہر میں ایران کا واحد جوہری بجلی گھر واقع ہے تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ بجلی گھر زلزلے سے متاثر نہیں ہوا اور معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں لیکن اندھیرے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے سے دو دیہات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ بوشہر کے علاقے میں پچاس سے زائد دیہات ہیں جن میں دس ہزار کے قریب افراد رہائش پذیر ہیں۔

بوشہر کے گورنر کے مطابق زلزلے سے 200 خاندان اور 700 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ تہران میں بی بی سی کے محسن اصغری کے مطابق گورنر کی جانب سے متاثرہ علاقے میں جنریٹر بھیج دیے گئے ہیں تاکہ امدادی آپریشن رات بھر جاری رہ سکے۔

گورنر فریدون حسن واند نے ایران کے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ زلزلے سے جوہری بجلی گھر کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ روس کی خبر رساں ایجنسی انٹر فیکس نے بھی بجلی گھر کے روسی کنٹریکٹر کے حوالے سے بتایا کہ جوہری پلانٹ محفوظ ہے۔

زلزلے کا اثر ایران کے علاوہ خلیجی ممالک، دبئی، ابوظہبی اور بحرین میں بھی محسوس کیا گیا۔ ابوظہبی میں ایک عمارت کی دسویں منزل پر کام کرنے والے فِل سٹیون نے بی بی سی کو بتایا کہ زلزلے کے دوران پوری عمارت تیس سیکنڈز تک لرزتی رہی۔

خیال رہے کہ ایران ایک متحرک فالٹ لائن پر واقع ہے اور یہاں ماضی میں بھی زلزلے آتے رہے ہیں۔ ایرانی شہر بام میں 2005 میں آنے والے زلزلے سے پچیس ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

[SUP]ح[/SUP]
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
اللہ اس امت کے حالات پر رحم فرمائے اور انہیں باہم طور پر متحد فرمائےزلزلےکےحوالے سے پڑھاتو مجھے ایک علمی مذاکرہ یاد آگیا جس میں ایک دفعہ شرکت کاموقعہ ملا تو وہاں ایک پروفیسر صاحب نے سیکولر کی نمائیندگی کےفرائض سرانجام دیتےہوے فرمایاکہ ہمیں ریاست سے مذہب کو الگ رکھناچاہیےاور عام واقعات میں مذہبی توجیہ کی بجائے سائیٹفک توجیہ کرنی چاہئے مثلا پاکستان میں دوہزار پانچ میں جوزلزلہ آیاتو ہمارے مولویوں نےکہاکہ اللہ کا عذاب یا آزمائش ہےحالنکہ اس کےبارےمیں سائیس کچھ اؤر کہتی ہےوغیرہ وغیرہ
تو میں نےکہااسلام میں مذہبی حقائق سائیٹیفک توجیہات کے خلاف تو نہیں ہوتیں بلکہ قرآن ان کی طرف خود توجہ دلاتاہے۔خیر کہنےکامقصد یہ ہےآج مسلمانوں کے جدیدطبقے کچھ ایسا ہی بچاراجن کا اسلام کےبارےمیں تصور ہی صحیح نہیں وہ اسلام کی وہ تعبیر پسند کرتےہیں جوسیکولر سوچ کے مطابق ہو
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
وما أصابكم من مصيبة فبما كسبت أيديكم ويعفو عن كثير ۔۔۔ سورة الروم

اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں!
 
Top