• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایشیائی خاتون کی مسجد حرام میں 'خودکشی'

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ایشیائی خاتون کی مسجد حرام میں 'خودکشی'

17 فروری 2015




خاتون نے مطاف کی بلند ترین منزل سے چھلانگ لگائی

مکہ(قدرت نیوز)ہ مسجد حرام میں ایک تیس سالہ ایشیائی خاتون نے مطاف کی بلند منزل سے کود خودکش کر لی۔ بلندی سے خاتون سر کے بل حرم کے فرش پر گریں اور موقع پر دم توڑ گئیں۔ اس واقعے کے بعد نعش مکہ کے شاہ فیصل ہسپتال منتقل کر دی گئی تاکہ پوسٹ مارٹم کے ذریعے موت کے سبب کا تعین ہو سکے اور بظاہر خودکشی کے اس اقدام کے بارے میں مفصل رپورٹ پیش کی جا سکے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمرہ کی غرض سے سعودی عرب آنے والے ایک ایشیائی خاتون نے علی الصباح 0230 بجے مطاف کی اونچی ترین منزل کی گرل کے پاس کرسی رکھی اور اس پر چڑھ گئیں۔ انہیں دیکھ کر حرم میں تعینات پولیس اہلکار ان کی طرف لپکے تاکہ اسے اس اقدام سے باز رکھ سکیں، تاہم وہ اس کوشش میں ناکام رہے اور خاتون بلندی سے نیچے کود گئیں۔ مکہ پولیس نے ابھی تک حادثے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ذرائع نے بتایا کہ خاتون کے پاس سے پولیس کو درج کرائی گئی ایک شکایت کی کاپی ملی ہے جس میں انہوں نے خودکشی سے تین دن پہلے شوہر کے خود پر تشدد سے متعلق رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولیس نے شکایت کو مزید تحقیق کے لئے پراسیکیوٹر کو ارسال کر دیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے حادثے کی تین وجوہات ہو سکتی ہیں کہ خاتون نفسیاتی مریض ہو سکتی ہیں دوسرا سبب یہ عائلی جھگڑا ہو سکتا ہے تیسری وجہ ایشیائی ملکوں میں پائی جانے والی ضعیف الاعتقادی ہو سکتی ہے کہ حرم پاک میں مرنے والا اللہ کا مقرب ہوتا ہے

http://qudrat.com.pk/world/17-Feb-2015/52072


 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
۔۔۔۔۔۔کہ خاتون نفسیاتی مریض ہو سکتی ہیں۔
بالکل یہ بات درست ہوسکتی ہے ۔ کئ ایسے نفسیاتی مریض ہوتے ہیں جب ان پر وہ حالت طاری ہوجاتی ہے تو یا مارتا ہے یا مرتا ہے ۔
ہمارے ایک رشتہ دار کے بارے میں تجربہ بتارہا ہوں ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مقدس مقام پر نماز کی ادائیگی کے بعد غیرملکی خاتون کا انتہائی اقدام،جان چلی گئی
17 فروری 2015 (16:22)

بین الاقوامی

0

مکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں پیش آنے والے ایک نہایت افسوسناک واقعہ میں ایک چینی خاتون نے عمرہ کی ادائیگی کے فوری بعد خودکشی کرلی۔ اخبار”سبق“ کے مطابق خاتون مناسک عمرہ کی ادائیگی کے بعد ایک دیوار کے ساتھ کرسی رکھ کر اوپر چڑھ گئی اور پھر نہایت بلند جگہ سے مسجد الحرام کے فرش پر کود کر خودکش کرلی۔ خاتون کے افسوسناک اقدام کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں البتہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے تفتیش جاری ہے۔
 
Top