• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایمان باللہ-اللہ کی پسندیدہ عبادت

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
ایمان باللہ-اللہ تعالی کی پسندیدہ عبادت

اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدگی کے لحاظ سے سب سے بہترین عمل اس پر ایمان لانا ہے۔
دلیل:…آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
(( أَحَبُّ الْأَعْمَالِ إِلَی اللّٰہِ إِیْمَانٌ بِاللّٰہِ ثُمَّ صَلَۃُ الرَّحْمِ، ثُمَّ صَلَۃُ الرَّحْمِ، ثُمَّ الْأَمْرُ بِالْمَعْرُوْفِ وَالنَّہِیْ عَنِ الْمُنْکَرِ وَأَبْغَضُ الْأَعْمَالِ إِلَی اللّٰہِ الْأَشْرَاکِ بِاللّٰہِ، ثُمَّ قَطَیْعَۃِ الرَّحْمِ۔ )) صحیح الجامع الصغیر، رقم: ۱۶۴۔
’’ اللہ کے ہاں سب سے بہترین عمل اس پر ایمان لانا ہے۔ پھر صلہ رحمی، پھر صلہ رحمی (رشتہ داریاں جوڑنا) پھر نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا اور اللہ کو بہت ناراض کرنے والے اعمال میں سے اللہ کے شریک ٹھہرانا اور پھر رشتہ داریاں توڑنا ہے۔‘‘
شرح…: اللہ پر ایمان لانے کا مطلب توحید ہے اور اس کی تین اقسام ہیں۔
(۱) توحید الوہیت: بندہ اللہ تعالیٰ کو اپنے افعالِ عبادت کے ذریعہ ایک مانے، مثلاً نماز، قربانی، نذر، دعا، امید رکھنا، ڈرنا، توکل کرنا، رجوع کرنا، پکارنا اور مدد طلب کرنا۔ یعنی یہ تمام کام صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے لیے کیے جائیں ان میں کسی کو بھی اللہ کا شریک نہ ٹھہرایا جائے۔
(۲) توحید ربوبیت: اللہ تعالیٰ کو اس کے افعال میں اکیلا تسلیم کرنا، مثلاً پیدا کرنا، رزق دینا، مارنا، زندہ کرنا، دوبارہ زندہ کرنا، یعنی یہ سب کام اللہ تعالیٰ ہی کرتا ہے۔ اس کے سوا کوئی نہیں کرتا اور نہ ہی کرسکتا ہے۔
(۳) توحید الاسماء والصفات: قرآن و حدیث میں اللہ تعالیٰ کے جو بھی اسماء آئے اور صفات بیان ہوئی ہیں، انہیں بغیر کسی تمثیل و تشبیہ اور تاویل و تحریف اور تعطیل کے ماننا اور یہ عقیدہ رکھنا:
لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ ۖ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ ﴿١١﴾ [الشوریٰ:۱۱]
’’کہ اس کی مثل کوئی چیز بھی نہیں اور وہ خوب سننے والا اور خوب دیکھنے والا ہے۔ ‘‘
اور حسب ذیل عقیدہ بھی رکھنا۔
{قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ o أَللّٰہُ الصَّمَدُ o لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ o وَلَمْ یَکُنْ لَّـہٗ کُفُوًا أَحَدٌo} [الاخلاص]
’’آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کہہ دیں کہ وہ اللہ تعالیٰ ایک ہی ہے۔ اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے۔ نہ اس سے کوئی پیدا ہوا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا ہے۔ اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے۔ ‘‘
http://www.kitabosunnat.com/forum/تزکیہ-نفس-194/اللہ-تعالی-کی-پسند-اور-ناپسند-12447/
 
Last edited:

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا
 
Top