• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک حنفی

شمولیت
ستمبر 03، 2012
پیغامات
214
ری ایکشن اسکور
815
پوائنٹ
75
ایک حنفی کبھی مکمل اہل سنت ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ فقہ حنفی کے سارے اصول امام ابو حنیفہ نے نہیں بنائے ہیں بلکہ اصول حنفیت کی تشکیل میں کئی گمراہ فرقوں کا بھی ہاتھ ہے ہم یہاں دو حنفی اور ایک سلفی عالم کا قول اپنے دعوی کے اثبات و صداقت کے لئے نقل کر رہے ہیں
1-علامہ عبد لحئی حنفی اپنی کتاب " الرفع والتکمیل " میں لکھتے ہیں "وبالجملۃ فان الحنفیۃ لھا فروع باختلاف العقیدۃ فمنھم الشیعۃ ومنھم المرجئۃ ومنھم المعتزلۃ "
عقدیے کے اختلاف کے اعتبار سے حنفیت کی کئی شاخین ہیں بعض ان میں شیعہ ہیں بعض مرجئہ اور کچھ معتزلہ----
امید کہ گھر کی گواہی قبول کی جائے گی
2-شاہ ولی اللہ حنفی دہلوی لکھتے ہیں
"وبعضهم يزعم ان بناء المذهب على هذه المحاورات الجدلية المذكورة فى مبسوط والسرخسى والهدايه والتبيين ونحو ذالك ولا يعلم ان اول من أظهر ذالك فيهم المعتزلة (حجة الله البالغة جلد 1 بحث الكلام على حال اناس قبل المائة الرابعة )
بعض افراد كا زعم باطل يہ ہے کہ مسل حنفیت کی بنیاد ان جدلی مباحث پر ہے جو مبسوط ہدایہ اور تبیین میں ہیں اسے اس بات کی معلومات بھی نہیں کہ فقہ حنفی میں ان اختلافات کو لانے والے امپورٹر معتزلہ تھے اور ان کا ہاتھ تھا----
الحمد للہ شاہ صاحب کی گھر کی گواہی گھر میں کام آگئیٴ

3- شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں
"وكذلك الحنفية يخلط بمذهب ابى حنيفة شيا من اصول المعتزله والكرامية والكلابية ويضيفه الى مذهب (منهاج السنة جلد3 صفحه 66)
يعنى اسى طرح احناف مذهب ابو حنيفہ کے ساتھ ساتھ معتزلہ یا کرامیہ اور کلابیہ فرقوں کے اصول خلط ملط اور مکس کردیتے ہیں -اور اسے مذھب حنفیت کا جزو بنا لیتے ہیں منھاج السنۃجلد 3
 
Top